یونیسکو چیئر کا قیام عالمی برادری کی جانب سے منہاج یونیورسٹی کے مثبت کردار کا اعتراف ہے: خرم نواز گنڈاپور

Khurram Nawaz Gandapur on Dr Hussain Qadri International Achievement

لاہور: ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور و صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل) کو یونیسکو کی جانب سے چیئر برائے تعلیم، امن اور بین الثقافتی مکالمہ تفویض کئے جانے کے اعزاز میں منہاجینز فورم کے زیرِاہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور پر منعقدہ تقریبِ تحسین میں شرکت و اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو یونیسکو چیئر برائے تعلیم، امن اور بین الثقافتی مکالمہ ملنے پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان کے لئے ایک تاریخی اعزاز قرار دیا، یہ امر باعثِ فخر ہے کہ پاکستان میں سب سے پہلے جس ادارے کو اس عالمی چیئر کے قیام کے لئے منتخب کیا گیا وہ منہاج یونیورسٹی لاہور ہے، جو تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کا ایک نمایاں تعلیمی ادارہ ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو تحریک کی چار دہائیوں پر محیط بین الاقوامی خدمات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے ہمیشہ بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور مکالمے کو فروغ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے نہ صرف بین المذاہب تعلقات کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کیے بلکہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے افراد کے حقوق، احترام اور مساوات کے لیے بھی آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ آج تحریک کے پلیٹ فارم پر مختلف مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کھلے دل سے مکالمہ کرتے ہیں، جو ایک مثبت اور روشن معاشرتی تبدیلی کی علامت ہے، بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تحریک نے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر نمایاں کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں نظام المدارس پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ملک بھر کے مختلف مکاتبِ فکر کو یکجا کیا گیا اور قومی سطح پر اتحاد و یگانگت کو فروغ ملا، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اختتام کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی علمی بصیرت، قائدانہ صلاحیتیں اور عالمی سطح پر تعلیمی خدمات اس اعزاز کے لیے ان کی مکمل اہلیت کو ظاہر کرتی ہیں، یہ چیئر نہ صرف تحقیق، تربیت، سیمینارز اور مکالماتی نشستوں کے ذریعے امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ معاشرے میں برداشت، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے کلچر کو بھی مزید مضبوط بنائے گی، اس چیئر کا قیام دراصل ایک عالمی علمی و تحقیقی پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں امن، مکالمہ، رواداری اور انسانی اقدار کو فروغ دینا ہے۔ اس حوالے سے منہاج یونیورسٹی لاہور کا انتخاب عالمی برادری کی جانب سے اس کے مثبت کردار کا واضح اعتراف ہے، یہ کامیابی صرف ایک فرد یا ادارے کی نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک تحریک اور ایک علمی روایت کی کامیابی ہے، جو علم، امن اور انسانیت کے فروغ کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ منہاج یونیورسٹی لاہور مزید ترقی کرے اور عالمی سطح پر ایک نمایاں مقام حاصل کرے۔

Khurram Nawaz Gandapur on Dr Hussain Qadri International Achievement

Khurram Nawaz Gandapur on Dr Hussain Qadri International Achievement

Khurram Nawaz Gandapur on Dr Hussain Qadri International Achievement

Khurram Nawaz Gandapur on Dr Hussain Qadri International Achievement

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top