پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو یونیسکو چیئر کی تفویض تحریکی فکر کی عالمی سطح پر پذیرائی کا مظہر ہے: حاجی امین قادری

Haji Amin Qadri on UNESCO Chair Recognition

چیئرمین ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز تحریک منہاج القرآن حاجی امین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ تقریبِ تحسین سے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو یونیسکو چیئر برائے تعلیم، امن اور بین الثقافتی مکالمہ ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی درحقیقت اس فکری اور عملی جدوجہد کا تسلسل ہے جس کی بنیاد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے رکھی، آج کی یہ تقریب اس اعزاز کے اعتراف میں سجائی گئی ہے، جو نہ صرف ایک شخصیت بلکہ ایک نظریہ اور ایک تحریک کی عالمی سطح پر پذیرائی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی آنکھوں سے تحریک منہاج القرآن کے سفر کو ترقی کرتے دیکھا ہے۔ ابتداء ہی سے اس تحریک کا مقصد بین المذاہب رواداری، بین المسالک ہم آہنگی اور امن کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے 1990ء کی دہائی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنسز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میں مختلف مذاہب اور مسالک کے نمائندگان کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک نے ہمیشہ مکالمے اور ہم آہنگی کو فروغ دیا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مواقع پر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کرنا اور ان کے ساتھ مثبت مکالمہ کرنا اسی فکر کا عملی اظہار تھا، جس نے معاشرے میں برداشت اور احترام کی فضا قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کا قیام بھی اسی ویژن کا تسلسل ہے، جہاں علم کے ساتھ ساتھ کردار سازی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد (وائس چانسلر) اور ڈاکٹر خرم شہزاد (رجسٹرار) سمیت منہاج یونیورسٹی لاہور کی خدمات کو سراہا، خصوصی طور پر شاہد لطیف (صدر منہاجینز فورم) کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اختتام کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا راز اخلاص، مشاورت اور باہمی احترام میں مضمر ہے، اور یہی اوصاف کسی بھی ادارے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہیں۔

Haji Amin Qadri on UNESCO Chair Recognition

Haji Amin Qadri on UNESCO Chair Recognition

Haji Amin Qadri on UNESCO Chair Recognition

Haji Amin Qadri on UNESCO Chair Recognition

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top