یونیسکو چیئر کے قیام پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں تقریب
یونیسکو چیئر برائے فروغ علم و امن پہلی بار پاکستان میں قائم ہوئی جو اعزاز ہے: خرم نواز گنڈاپور
بین المذاہب کوششوں کا یہ بین الاقوامی اعتراف ہے، حاجی امین القادری، شاہد لطیف
تقریب سے ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈاکٹر خرم شہزاد، عین الحق بغدادی و دیگر کا خطاب

لاہور (12اپریل 2026) تحریک منہاج القرآن کے شعبہ ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو چیئر برائے تعلیم، امن اور بین الثقافتی مکالمہ مقرر ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ممتاز علمی، مذہبی، سماجی اور شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں منہاجینز ایگزیکٹوز کے جملہ سینئر ممبران نے خصوصی شرکت کی۔ نقابت کے فرائض سینئر منہاجین علامہ عین الحق بغدادی نے انجام دئے۔
مقررین نےیونیسکو چیئر کا اعزاز ملنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا اعزاز ہے اور منہاج القرآن کی قیادت کی علم و امن اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کے حوالے سے شاندار خدمات کا عالمی سطح پر پروقار اعتراف ہے۔ تقریب سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیسکو کی جانب سے پاکستان میں پہلی مرتبہ امن، تعلیم اور بین الثقافتی مکالمہ کے فروغ کےلئے چیئر کا قیام عمل میں آیا ہے منہاج القرآن 45 سال سے بین المذاہب رواداری کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنی ذات میں ایک فرد نہیں بلکہ ایک ادارہ ہیں۔ ان کی علم، امن اور بین المذاہب رواداری کےلئے خدمات تسلیم شدہ ہیں۔ حاجی امین القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت بڑا اعزاز ہے جو پاکستان کو ملا اور یہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویثرن، خدمت دین اور بے مثال خدمت انسانیت کا ثمر ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج یونیورسٹی لاہور کو ایک ایسے مقام پر کھڑا کیا ہے جو پاکستان کا خوبصورت تعارف بن چکی ہے۔ یہاں معیاری تعلیم بھی ہے، امن بھی ہے،بین المذاہب رواداری بھی، جدید سائنسی تحقیقات بھی ہیں اور اب یہ یونیورسٹی یونیسکو کے فروغ علم و امن اور رواداری کے اہداف کے حصول کا مرکز بھی ہے، انھوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ایک سوشل سائنٹسٹ ہیں۔
صدر منہاجینز فورم علامہ شاہد لطیف نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو یونیسکو چیئر برائے تعلیم، امن اور بین الثقافتی مکالمہ کی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی امن و تعلیم کےلئے خدمات کا عالمی اعتراف ہے۔ اس سے پاکستان کا تشخص بہتر ہوا، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری دنیا بھر کی مسلم یوتھ کی ایک تعلیم یافتہ آواز ہیں، جن کے لیکچر دنیا بھر کی ممتاز یونیورسٹیوں میں ہو رہے ہیں، اور 70 کتب کے مصنف ہیں۔
تقریب میں ڈاکٹر رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، مفتی عبد القیوم ہزاروی، نور اللہ صدیقی،کرنل(ر) خالد جاوید، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ونگ کمانڈر غفار خاں، محمد فاروق رانا، راجہ زاہد محمود، عبد الرحمن ملک، میاں کاشف، سہیل احمد رضا، قاضی فیض الاسلام، الیاس ڈوگر، شمیم نمبردار، شہزاد رسول، حاجی اسحق، عابد بشیر، نعیم یاسین، سردار عمر دراز سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں ، منہاجینز فورم کے عہدیداران، مذہبی، سماجی اور علمی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


















تبصرہ