مرکزی نظامتِ دعوت تحریکِ منہاج القرآن کے زیرِاہتمام زونل کوآرڈینیشن کونسل سنٹرل پنجاب کا اہم اجلاس، علامہ رانا محمد ادریس قادری کی آئندہ سہ ماہی اہداف پر تفصیلی بریفنگ

لاہور: نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری کی زیرِصدارت زونل کوآرڈینیشن کونسل سنٹرل پنجاب کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں منعقد ہوا۔
علامہ رانا محمد ادریس قادری نے آئندہ سہ ماہی اہداف پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے تنظیمی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں اور کامیاب “قائد ڈے مہم” پر تمام ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔ اجلاس میں سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ، علامہ محمد منہاج الدین قادری، علامہ میاں عنصر محمود قادری، محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ عبد الحمید مصطفوی، علامہ محمد خلیل حنفی، محمد ذیشان یوسف، عائشہ مبشر اور صائمہ نور نے خصوصی شرکت کی۔






















تبصرہ