نائب ناظمِ اعلیٰ کوآرڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم کا فاؤنڈنگ ممبرز ڈے کی خصوصی تقریب سے خطبۂ استقبالیہ

Dr Rafiq Najam Founding Members Day Address

آج کی یہ پروقار تقریب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی ہدایت پر منعقد کی جا رہی ہے اور الحمدللہ یہ اس تقریب کا دوسرا سال ہے، جسے ان شاء اللہ ہر سال باقاعدگی سے منایا جائے گا۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد اُن مکرم و محتشم فاؤنڈنگ ممبرز اور رفقاء کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے، جنہوں نے 17 اکتوبر 1980ء سے تحریک منہاج القرآن کے آغاز کے ساتھ ہی شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے شانہ بشانہ اس عظیم مصطفوی مشن کی آبیاری میں اپنا وقت، صلاحیتیں اور وسائل صرف کیے۔

آج تحریک منہاج القرآن کا دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں پھیلاؤ اور اس کا تناور اور سایہ دار درخت بن جانا، آپ معززین کی اخلاص، محنت اور قربانیوں کا روشن ثبوت ہے۔ آپ میں سے ہر شخص فقط ایک فرد نہیں بلکہ ایک عہد اور ایک تاریخ کی نمائندگی کرتا ہے، جنہوں نے اپنی جوانی، وقت، وسائل اور سماجی مقام کو دین کے اس عظیم مشن کے لیے وقف کیا۔

ہم آج یہاں اُن عظیم رفقاء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں، جن کی محنت اور قربانیوں کی بنیادوں پر تحریک منہاج القرآن آج ایک عالمی تحریک کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ ہم آپ سب معزز مہمانانِ گرامی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آپ کے تجربات اور گفتگو ہمارے لیے رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا باعث بنیں گے۔

Dr Rafiq Najam Founding Members Day Address

Dr Rafiq Najam Founding Members Day Address

Dr Rafiq Najam Founding Members Day Address

Dr Rafiq Najam Founding Members Day Address

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top