سیکرٹری کونسل آف فاؤنڈنگ ممبرز شہزاد رسول قادری کا فاؤنڈنگ ممبرز ڈے کے موقع پر اظہارِ خیال

Shahzad Rasool Founding Members Day Address

ابتدائی دور کے وہ ساتھی جنہوں نے نہ دن دیکھا نہ رات دیکھی اور ہر مشکل اور آزمائش کے وقت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شانہ بشانہ کھڑے رہے، آج کا یہ عظیم دن درحقیقت اُن جانثار رفقاء کو سلامِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

ہم اُن تمام فاؤنڈنگ اور سینئر ممبرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس عظیم مصطفوی مشن کی بنیادوں میں اپنا خونِ جگر، وقت اور صلاحیتیں صرف کیں۔ آج تحریک منہاج القرآن کا دنیا بھر میں پھیلاؤ اُنہی بزرگوں کی اخلاص، قربانیوں اور استقامت کا نتیجہ ہے۔

آپ سب ہمارے لیے موٹیویشن اور رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ ہم آپ کی محبت، اخلاص اور قربانیوں سے سبق لیتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہماری نسلوں کو بھی اس عظیم مشن کے ساتھ استقامت عطا فرمائے۔

میں تمام بزرگ فاؤنڈنگ ممبرز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور اپنی قیمتی نصیحتوں اور تجربات سے ہماری رہنمائی فرماتے رہیں، تاکہ ہم اس عظیم مشن کو آئندہ نسلوں تک اسی جذبے اور اخلاص کے ساتھ منتقل کر سکیں۔

Shahzad Rasool Founding Members Day Address

Shahzad Rasool Founding Members Day Address

Shahzad Rasool Founding Members Day Address

Shahzad Rasool Founding Members Day Address

Shahzad Rasool Founding Members Day Address

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top