شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا شیخ محب علی (مرحوم) کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (14 اپریل 2026) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے بانی سینئر ممبر الحاج شیخ محمد اسلم قادری کے پوتے، حاجی شیخ راحت حبیب قادری کے بھتیجے، اور شیخ شاہد حبیب کے جواں سال بیٹے شیخ محب علی ( مرحوم) کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ شیخ محب علی (مرحوم) کی جواں عمری میں وفات (مرحوم) کے خاندان کےلئے بہت بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ (مرحوم) کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت کرے، ان کا سفر آخرت آسان فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمین اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، ڈاکٹر رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، شاہد لطیف، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق و دیگر رہنماؤں نے بھی شیخ محب علی(مرحوم) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی ہے۔


















تبصرہ