صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی آستانہ عالیہ گولڑہ شریف آمد

پیر مہر فریدالحق گیلانیؒ کے انتقال پر تعزیت اور بلندی درجات کےلئےدعا کی

Hussain Mohiuddin Qadri Golra Sharif Condolence Pir Mehr Fareed Gilani 2026

لاہور (16اپریل 2026) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی آستانہ عالیہ گولڑہ شریف آمد۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سید معین الحق گیلانی کے صاحبزادے و معروف روحانی شخصیت پیر سید مہر فریدالحق گیلانیؒ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر سجادہ نشینان دربار عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف، پیر سید معین الحق شاہ گیلانی، پیر سید قطب الحق شاہ گیلانی، پیر سید علی جنید الحق گیلانی، پیر سید شمس الدین شمس گیلانی اور پیر سید مہر فواد الدین گیلانی بھی موجود تھے۔

نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن ڈاکٹر محمد رفیق نجم، ڈاکٹر فیصل اقبال خان، راجہ زاہد محمود قادری، رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، عبدالرحمن ملک، احسن ارشاد، راؤ محمد جاوید، ابرار رضا ایڈووکیٹ، انار خان گوندل، اجمل قادری، غلام علی سمیت تحریک منہاج القرآن کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پیر سید مہر فریدالحق گیلانیؒ (مرحوم) کے درجات کی بلندی، اہلِ خانہ اورعقیدت مندوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پیر سید مہر فریدالحق گیلانیؒ ایک باوقار، نیک سیرت اور خدمتِ دین کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے، جن کی دینی و روحانی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top