شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 25 اور 26ا پریل کو ناروے میں پاکستانی کمیونٹی اور مسلم وفود سے ملاقاتیں کریں گے
لاہور (21 اپریل 2026) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے دورہ ناروے کے دوران 25 اور 26 اپریل کواہم دینی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز پاکستانی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کے دوران چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے رہنماؤں اور ورکرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور تربیتی نشستوں سے خطابات بھی کریں گے۔ ترجمان منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مطابق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ان دنوں ناروے کے دورے پر ہیں، جہاں وہ منہاج القرآن کے مختلف اسلامک سنٹرز کے دورہ جات بھی کریں گے اور تنظیمی، فکری اور تربیتی امور پر خصوصی رہنمائی فراہم کریں گے۔ وہ مختلف علمی و فکری نشستوں میں شریک ہوں گے اور تنظیمی و فکری پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ وفود اور دیگر مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔


















تبصرہ