آغوش کمپلیکس میں زیرتعلیم قاسم، ایان، علی حیدر، آمنہ اور منیٰ کی سالگرہ
یتیم بچے 3 سال سے آرفن کیئر ہوم کی نگہداشت میں ہیں، ڈائریکٹر و عملہ نے تحائف دئیے
یتیم کے سر پر ہاتھ رکھنا آپ ؐ کا پسندیدہ عمل ہے، شیخ الاسلام مبارکباد کے مستحق ہیں :مس ماریہ،انیقہ بی بی

لاہور (27 اپریل 2026) منہاج القرآن کے فلاحی ادارےآغوش کمپلیکس میں 3 سال سے زیرتعلیم 5 سالہ یتیم بچوں اور بچیوں قاسم علی، ایان علی، علی حیدر، آمنہ اور منیٰ کی سالگرہ منائی گئی۔ سالگرہ کی تقریب میں ڈائریکٹر آغوش کرنل(ر) مبشر اقبال، مہمان خصوصی مس ماریہ،انیقہ بی بی اور آغوش کے تدریسی و انتظامی عملہ نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر آغوش و دیگر نے بچوں کو تحائف دئیے۔ ساتھی بچوں اور بچیوں نے تہنیتی گیت گا کر اپنے آغوشین دوستوں کو بھر پور طریقے سے مبارکباد دی۔
ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال نے کہاکہ یہاں داخل ہونے والے یتیم بچوں کو ان کی یتیمی کا احساس نہیں ہونے دیتے ہم اپنے بچوں کی طرح ان کی نگہداشت کرتے ہیں۔ خاص کر ان کی سالگرہ کو شاندار طریقے سے منا کر انہیں احساس دلاتے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ان کے سرپرست ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حکم ہے کہ آغوش کی کفالت میں آنے والے بچوں کو اپنے بچوں کی طرح رکھیں، خاص کر ان کی بہترین تعلیم کو یقینی بنائیں۔
مہمان خصوصی مس ماریہ اور انیقہ بی بی نے کہا کہ یتیم کے سر پر ہاتھ رکھنا آپ ؐ کا پسندیدہ ترین عمل ہے اور یتیموں سے محبت کرنے والوں کےلئے جنت کی بشارت ہے۔ مس ماریہ نے کہاکہ جس سوسائٹی میں یتیم کا کوئی پرسان حال نہ ہو اسے انسانی سوسائٹی نہیں کہا جا سکتا۔ الحمد اللہ اسلام ایک ایسا ضابطہ حیات ہے جس میں یتیموں کے حقوق کے تحفظ کا حکم اللہ رب العزت نے براہ راست آخری اور سچی کتاب قرآن مجید میں دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیخ الاسلام مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے یتیم بچوں کی کفالت کےلئے آغوش آرفن کیئر ہوم جیسا مثالی تعلیمی و تربیتی ادارہ بنایا۔


















تبصرہ