پرتشدد انتہا پسندی کے تدارک پر پہلی عالمی کانفرنس 23مئی کو ہو گی
کانفرنس کی میزبانی منہاج یونیورسٹی لاہور کررہی ہے، ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات شرکت کریں گی
روایتی دہشت گردی ایک ہائبرڈ خطرہ بن چکی،خاتمہ ناگزیرہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری

لاہور (19مئی 2026) منہاج یونیورسٹی لاہور سکول آف پیس اینڈ کاؤنٹرٹیررازم سٹڈیز اور فورم فار انٹرنیشنل ریلیشنز ڈویلپمنٹ برطانیہ (پاکستان چیپٹر) اور پنجاب سنٹر آف ایکسی لینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریزم کے اشتراک سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس 23 مئی کو ہو گی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورننس کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ تشدد کی نوعیت اب روایتی دہشتگردی اور مسلح شورش تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ ایک پیچیدہ اور سنگین ہائبرڈ خطرہ بن چکی ہے، مسلح عسکریت پسندی، سائبر حملے، فیک نیوز اور پراکسی جنگیں، نظریاتی شدت پسندی اور بین الاقوامی نیٹ ورکس کے ساتھ جڑ چکے ہیں۔ اس ہائبرڈ طرز دہشت گردی نے جنگ اور امن، داخلی و خارجی اور سلامتی کے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ بدلتی ہوئی سکیورٹی کی صورتحال کے تناظر میں نئے سرے سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف مربوط حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے، اس مقصد کے لئے منہاج یونیورسٹی لاہور نے اپنی نوعیت کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا ہے تاکہ دنیا بھر کے ماہرین کے بیانیہ کو سامنے رکھتے ہوئے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے تدارک کی جامع حکمت عملی ترتیب دی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ الحمداللہ اس پہلی عالمی کانفرنس کی میزبانی کا شرف بھی منہاج یونیورسٹی لاہور کو حاصل ہورہا ہے۔ کانفرنس سے برطانیہ سے ڈاکٹر ڈاکٹر برائن جے فلپس (برطانیہ)، پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ قریشی (برطانیہ)، پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، خورشید احمد ندیم، ڈاکٹر احمد خاور شہزاد، محمد رفیق طاہر، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، چودھری ارشد اسماعیل، پروفیسر ڈاکٹر راجا عدنان رزاق، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفی، ڈاکٹر سید عدنان بخاری، ڈاکٹر ذیشان ضیغم، ڈاکٹر تہمینہ اسلم رانجھا، ڈاکٹر وحید محمود، حسن خان، پروفیسر ڈاکٹر ٹورے بیورگو، ڈاکٹر حسن فاروق مشوانی، اسماعیل احمد، محمد احسن، پروفیسر ڈاکٹر ترنجیت سنگھ، پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سعید ہاشمی، بریگیڈیئر سکندر حیات چودھری، ڈاکٹر سارہ رضوی خطاب کریں گے۔


















تبصرہ