ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کے مداح ہیں: انتھونی نوید سہوترا
منہاج القرآن کی سندھ حکومت کو امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کا نصاب تیار کرنے کی پیشکش
سندھ میں معیاری تعلیمی ادارہ قائم کرنے کےلئے ہر ممکن تعاون کو تیار ہیں: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

لاہور (20مئی 2026) سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اقلیتی وزراء اور اراکین اسمبلی کے وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا خصوصی دورہ کیا۔ وفد میں ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید سہوترا، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور مذہبی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔ وفد کا استقبال ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور یونیورسٹی انتظامیہ نے کیا۔ وفد نے یونیورسٹی کے مختلف ریسرچ سنٹرز اور بالخصوص سکول آف پیس کا دورہ کیا اور بین المذاہب رواداری و تقابل ادیان کے نصاب کو سراہا۔
ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید سہوترا نے کہا کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کے مداح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے ہمیشہ اقلیتوں کو عزت اور نمائندگی دی اور معاشرتی رواداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے یونیورسٹی کی علمی و تحقیقی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے سندھ حکومت کو امن، برداشت اور سماجی ہم آہنگی پر مبنی نصاب تیار کرکے دینے کی پیشکش کی۔ انہوں نے وفد کے اراکین کو اپنی تصنیف بین المذاہب رواداری بھی پیش کی۔


















تبصرہ