تحریکِ منہاج القرآن سندھ کے زیرِاہتمام جیکب آباد سٹی کے 25 مقامات پر مراکزِ علم کا قیام

مورخہ: 22 مئی 2026ء

نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ مظہر محمود علوی کی افتتاحی تقاریب میں خصوصی شرکت و خطابات

Establishment of 25 Markaz e Ilm in Jacobabad by MQI Sindh 2026

جیکب آباد: تحریکِ منہاج القرآن سندھ کے زیرِاہتمام منعقدہ ڈپلومہ اِن قرآن اسٹڈیز کے موقع پر جیکب آباد کے 25 مختلف مقامات پر مراکزِ علم قائم کیے گئے، جن کا مقصد قرآن فہمی، دینی شعور، علمی و فکری تربیت اور معاشرے میں علم و آگہی کے فروغ کو عام کرنا ہے۔

اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و سربراہ تحریک منہاج القرآن سندھ مظہر محمود علوی نے مختلف مراکزِ علم کی تقریبات میں خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مراکزِ علم کی ضرورت و اہمیت، ان کی افادیت اور عصرِ حاضر میں ان کے مثبت کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ مراکزِ علم کا قیام قرآن فہمی، امن، محبت، رواداری، فکری بالیدگی اور اصلاحِ معاشرہ کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی فکرِ مصطفوی کی روشنی میں قائم ہونے والے یہ مراکز نوجوان نسل کی فکری و اخلاقی تربیت اور معاشرے کی مثبت تشکیل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں علمی و فکری رہنمائی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے اور مراکزِ علم اس ضرورت کو پورا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

مراکزِ علم کی افتتاحی تقریبات میں علامہ محمود مسعود قادری، علامہ سرفراز قادری، ڈاکٹر نذیر احمد سومرو، نیاز احمد بروہی، عبدالقدوس قادری، بیدار بخت، ثناء اللہ رومی، علی اصغر اور نثار احمد مگسی بھی خصوصی شریک تھے۔ انہوں نے مراکزِ علم کے قیام کو علمی و دعوتی اعتبار سے اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مراکز مستقبل میں قرآن اسٹڈیز، فکری نشستوں، تربیتی پروگرامز اور علمی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ بنیں گے۔

Establishment of 25 Markaz e Ilm in Jacobabad by MQI Sindh 2026

Establishment of 25 Markaz e Ilm in Jacobabad by MQI Sindh 2026

Establishment of 25 Markaz e Ilm in Jacobabad by MQI Sindh 2026

Establishment of 25 Markaz e Ilm in Jacobabad by MQI Sindh 2026

Establishment of 25 Markaz e Ilm in Jacobabad by MQI Sindh 2026

Establishment of 25 Markaz e Ilm in Jacobabad by MQI Sindh 2026

Establishment of 25 Markaz e Ilm in Jacobabad by MQI Sindh 2026

Establishment of 25 Markaz e Ilm in Jacobabad by MQI Sindh 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top