نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز میں تمام مذہبی اقلیتوں کی مؤثر نمائندگی دی جائے: سہیل احمد رضا

مورخہ: 21 مئی 2026ء

نیشنل کمیشن تمام غیر مسلم شہریوں کا حقیقی نمائندہ فورم ہونا چاہئے: ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز

Sohail Raza Director Shrines ETPB

لاہور (21 مئی 2026) ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنزمنہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز کی تشکیل میں ملک میں آباد تمام مذہبی اقلیتوں کو مناسب، مؤثر اور منصفانہ نمائندگی دی جائے اور کسی بھی مذہبی برادری کو کمیشن میں نمائندگی سے محروم نہ رکھا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ بالخصوص چھوٹی مذہبی اقلیتوں کو نظر انداز کرنے سے اجتناب کیا جائے تاکہ کمیشن حقیقی معنوں میں تمام غیر مسلم شہریوں کی نمائندہ آواز بن سکے۔

اپنے بیان میں سہیل احمد رضا نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی و ہندو برادری بڑی مذہبی اقلیتیں ہیں، جو ملک کے تقریباً تمام صوبوں میں نمایاں تعداد میں آباد ہیں۔ اس کے علاوہ سکھ، پارسی، بہائی فیتھ اور کیلاش کمیونٹیز بھی مختلف علاقوں میں موجود ہیں، اس لیے کمیشن کی تشکیل میں تمام مذہبی طبقات کی شمولیت کو یقینی بنانا قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز کی تشکیل اور اس کے چیئرمین کے تقرر میں سماجی، سیاسی، مذہبی، علاقائی عوامل اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھا جانا چاہیے تاکہ ہر کمیونٹی کو اعتماد اور شراکت کا احساس مل سکے۔

سہیل احمد رضا نے کہا کہ ون مین کمیشن آف پاکستان غیر مسلم شہریوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے قابل تحسین کردار ادا کر رہا ہے، اس فورم نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کی نشاندہی میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز رائٹس کی سربراہی کے لیے غیر متنازعہ، باوقار اور تجربہ کار شخصیت کا انتخاب ضروری ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top