دھشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر قومی پالیسی تشکیل دینی چاہیے : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے دھشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر پالیسی تشکیل دینی چاہیے اور ایڈہاک اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔ اگر قومی پالیسی تشکیل نہ دی گئی اور حالات کو ایسے ہی چھوڑ دیا گیا تو پاکستان دشمن طاقتوں کے لیے ماحول سازگار ہوگا کہ وہ پاکستان کے خلاف مزید منفی پراپیگنڈے کر کے اسکی سالمیت اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے لیے اقدامات کرسکیں وہ گزشتہ روز صحافیوں سے ملاقات کے دوران ان کے مختلف سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت صوبائی خود مختاری دے کر چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی ختم کرے، صرف آبادی کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم کا اب دور نہیں رہا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اتنا بے وقعت بنا دیا گیا ہے کہ بیرون ممالک کے ایلچی اور وفود آئے روز پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے آئے رہتے ہیں۔ بنگلہ دیش، مالدیپ، بھوٹان اور نیپال جیسے ملک بھی اپنے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کرتے مگر افسوس پاکستان، امریکہ اور برطانیہ کی کالونی بن گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے پاکستانی طلبہ پر بے بنیاد الزامات لگانے پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ برطانوی حکومت پر برطانوی قوانین کے مطابق ہر جانے کا دعویٰ دائر کرے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top