تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبر محمد ارشد جہانگیر کی والدہ کی نمازہ جنازہ

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبر محمد ارشد جہانگیر کی والدہ محترمہ کی نمازہ جنازہ 25 اپریل 2009ء کو مرحومہ کی رہائش گاہ نیو مزنگ لاہور میں میں ادا کی گئی۔ اسی روز مرحومہ کا انتقال ہوا تھا۔ نماز جنازہ صبح دس بجے ادا کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر میں منہاج القرآن علماء کونسل کے علامہ محمد عثمان سیالوی، نظامت ممبر شپ کے ناظم سرفراز احمد خان، امتیاز احمد اعوان، قدیر علی، استخار علی ساجد، محمد کاشف، یعقوب طاہر اور دیگر مرکزی قائدین و کارکنان نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ دریں اثناء امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، امیر پنجاب احمد نواز انجم، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، ناظم سیکرٹریٹ محمد عاقل ملک، ناظم ابلاغیات حاجی منظور حسین قادری، ناظم اجتماعات و مہمات جواد حامد، ناظم بین المذاہب تعلقات سہیل احمد رضا، سینئر نائب ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی اور دیگر مرکزی قائدین نے محمد ارشد جہانگیر سے تعزیت کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top