منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے 30 لاکھ مالیت کے امداد ی سامان کا پہلا قافلہ متاثرین سوات و مالاکنڈ ڈویژن کیلئے مردان روانہ

مورخہ: 14 مئی 2009ء
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے 30 لاکھ مالیت کے امداد ی سامان کا پہلا قافلہ متاثرین سوات و مالا کنڈ ڈویژن کیلئے مردان روانہ کر دیا گیا۔ اشیائے خورد و نوش، کمبل، جوتے، بستر، کپڑے ، ادویات اور خیموں پر مشتمل سامان کے ٹرک بھجوائے جانے کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پوری دنیامیں بلاامتیاز رنگ و نسل و مذہب انسانیت کی خدمت میں شب و روز مصروف عمل ہے۔ طوفان سونامی کا ہو یا قیامت خیز زلزلہ کشمیر، سرحد، بام (ایران) کا، سیلاب کی تباہ کاریاں ہوں یا سوات و مالاکنڈ ڈویژن کے متاثرین منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر جگہ ہر وقت متاثرین کی بحالی کی لئے سرگرم عمل ہوتی ہے۔ مصیبت زدہ لوگوں کی امداد اور بحالی کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کو ہر جگہ نمایاں حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ سوات و مالاکنڈ ڈویژن کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی ہدایات دی ہیں اور فوری طور پر 30 لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے نیز پورے ملک کے مختلف اضلاع میں امدادی کیمپ بھی لگوا دیے گئے ہیں۔ جہاں ہزاروں کارکن امدادی سامان کی وصولی میں مصروف ہیں۔ منہاج القرآن کی بیرون ملک تنظیمات بھی متاثرین کی مدد کیلئے تندہی سے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن مصیبت کی ہر گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ رہی ہے اور انسانیت کی خدمت اس کا اولین مشن ہے۔ اس موقع پر افتخار شاہ بخاری، میاں طاہر یعقوب، بلال مصطفوی، شمیم نمبردار و دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top