ڈاکٹر محمد اختر عابد منہاجین کو پی ایچ ڈی کی تکمیل پر مبارکباد

گذشتہ دنوں منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ میں سے محترم ڈاکٹر محمد اختر عابد (منہاجین) نے اللہ تعالی کے خصوصی فضل و کرم، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توجہات، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات و رہنمائی اور اپنی شب و روز کی کاوشوں سے "انسانی حقوق (اسلامی اور مغربی قوانین کے تناظر میں)" کے موضوع پر نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز، اسلام آباد سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔ محترم ڈاکٹر محمد اختر عابد (منہاجین) منہاج یونیورسٹی کے ہونہار فاضل ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے محترم ڈاکٹر محمد اختر عابد (منہاجین) کو ڈاکٹریٹ کی تکمیل پر مبارکباد دی ہے۔

مرکزی قائدین تحریک، یونیورسٹی کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز، جملہ منہاجینز، ملک اور بیرون ملک سے رفقاء، وابستگان اور عہدیداران تحریک نے ڈاکٹر محمد اختر عابد (منہاجین) کو اس کامیابی پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے اور ان میں سے ہر کوئی دعا گو ہے کہ باری تعالیٰ ان کو احیائے اسلام اور اقامت دین کے اس عالمگیر مشن میں اپنے عظیم قائد کا سچا اور پکا دست و باز بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top