اجتماعی قربانی 100 سے زائد شہروں میں ہوگی، 6000 گائے، دنبے اور بکر ے قربان کیے جائیں گے : ڈاکٹر شاہد محمود

ملک بھر سے دو (2) لاکھ کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے سینکڑوں کیمپ لگائے جائیں گے
ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود کی پریس کانفرنس

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی آفس ماڈل ٹاؤن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی سطح پر لاہور، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں اجتماعی قربانی کے انتظامات کیے گئے ہیں اور اس مرتبہ اجتماعی قربانی تحصیلی سطح تک کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6000 ہزار سے زائد جانور جن میں گائے، دنبے اور بکرے شامل ہیں قربان کیے جائیں گے اور تحریک منہاج القرآن کے ہزاروں کارکنان پورے ملک میں غرباء میں گوشت تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد محمود، طاہر یعقوب، افتخار شاہ بخاری اور جواد حامد موجود تھے۔ ڈاکٹر شاہد محمود نے بتایا کہ ملک کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے مریضوں میں کھانا تقسیم کیا جائے گا۔ لاہور کے جن ہسپتالوں میں کھانا اور گوشت تقسیم کیا جائے گا ان میں جناح، گنگا رام، میو، جنرل اور گلاب دیوی ہسپتال شامل ہیں علاوہ ازیں ملک بھر کی جیلوں میں بند قیدیوں میں بھی کھانا اور گوشت تقسیم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح وزیرستان میں جاری آپریشن کی وجہ سے بے گھر ہونے والے خاندانوں میں بھی گوشت کی تقسیم کی جائے گی۔ ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ ملک بھر میں قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے لیے ہزاروں کیمپ لگائے جائیں گے اور لاہور میں اس مقصد کے لیے 300 سے زائد کیمپ لگائے جائیں گے اور تحریک کے کارکن گھر گھر جا کر کھالیں اکٹھی کریں گے۔ ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ کھالوں سے ہونے والی آمدن منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے یتیم و بے سہارا بچوں کی تعلیم و تریبت، رہائش کے ادارے آغوش، اجتماعی شادیوں اور دیگر فلاحی، تعلیمی و صحت کے منصوبہ جات پر خرچ کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ دو (2) لاکھ کھالیں اکٹھی کرنے کا ہدف تنظیمات کو دیا گیا ہے جسے ان شاء اللہ حاصل کر لیا جائے گا۔ قربانی مہم کے لیے مرکزی سطح پردرجنوں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے۔ جس کے سربراہ امیر پنجاب تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں ساجد محمود بھٹی، ارشاد احمد طاہر، بلال مصطفوی و دیگر شامل ہوں گئے۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں تنظیمات کو دیے گئے ہدف اور ان کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے مرکزی کھال کولیکشن کمیٹی کے تحت سب کمیٹیاں سرگرم ہو چکی ہیں اوردو (2) لاکھ کھالوں کے ہدف سے زیادہ کھالیں اکٹھی ہو جائیں گی۔ کار کنوں نے مختلف شہروں میں کیمپ لگانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں ایک سو سے زائد شہروں میں اجتماعی قربانی کی جا رہی ہے۔ پنجاب کے 57، صوبہ سرحد کے 13، اندرون سندھ 12، کراچی 4، بلوچستان 5، کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے 8 شہروں میں اجتماعی قربانی کی جائے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Top