شہادت حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ ہمیں اصولوں پر ڈٹ جانے اور صبر کا درس دیتی ہے : انوار اختر ایڈووکیٹ

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے آمریت اور ملوکیت کے خلاف آواز بلند کی
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (ایم ایس ایم) کے زیر اہتمام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے مقررین کا خطاب

پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹر ی جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (ایم ایس ایم) کے زیر اہتمام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ ہمیں اصولوں پر ڈٹ جانے اور صبر کا درس دیتی ہے۔ امام حسین رضی اللہ عنہ نے آمریت اور ملوکیت کے خلاف آواز بلند کی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق اپنے قول و فعل سے ظالم حکمران کے خلاف کلمہ حق کہا۔ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ ہمیں امن اور اتحاد کا درس دیتی ہے۔ صدر ایم ایس ایم چوہدری امجد حسین جٹ اور سیکرٹری جنرل ساجد گوندل نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ہر ممکن طور پر معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی لیکن جب یزیدی قوتیں دین اسلام کے در پے ہوگئیں اور جبراً امام حسین رضی اللہ عنہ سے بیعت لینی چاہی تو آپ نے اور آپ کے خاندان نے دین حق کی خاطر مقام کربلا پر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر دیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top