منہاج القرآن ویمن لیگ کے 22 ویں یوم تاسیس اور ورکرز کنونشن کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں

خواتین حضرت فاطمۃ الزہرہ (رض) اور سیدہ زینب (رض) کے نقش قدم پر چل کر حسینیت کے شعور کو اگلی نسلوں میں منتقل کریں
منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر عائشہ شبیر کی یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو

منہاج القرآن ویمن لیگ کے 22 ویں یوم تاسیس اور منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے ورکرز کنونشن کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ یوم تاسیس اور ورکرز کنونشن کے موقع پر پر وقار تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں آج منعقد ہوگی۔ جس میں مرکزی صدر فاطمہ مشہد ی، ناظمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ، ویمن لیگ لاہور کی صدر عائشہ شبیر اور دیگر مرکزی و صوبائی عہدیدران اور خواتین ورکرزکی کثیر تعداد شرکت کرئے گی۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر عائشہ شبیر نے تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس اور کنونشن کے موقع پر پاکستان میں استحصال زدہ محکوم طبقات کو زندگی کی حقیقی خوشیاں لوٹانے اور مصطفوی انقلاب کیلئے قربانی اور جدوجہد کا تجدید عہد کیا جائے گا۔ خواتین قائدین اس موقع پر اظہار خیال کریں گی۔ عائشہ شبیر نے کہا کہ خواتین نے تحریک پاکستان میں جو تاریخی کردار ادا کیا تھا تکمیل پاکستان کی جدوجہد میں بھی وہ کسی سے پیچھے نہیں ہوں گی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ شیخ لاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں معاشرے میں پائے جانے والے منفی رویوں کی بیخ کنی اور اگلی نسلوں تک اسلام کے امن و محبت کے عظیم پیغام کو پہنچانے میں عظیم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القران ویمن لیگ کی جدوجہد کے 22 سال قربانیوں کی عظیم تاریخ رقم کیے ہوئے ہیں۔ آج یوم تاسیس کے موقع پر عہد کیا جائے گا کہ خواتین حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک ایسی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں بنے گیں جو حسینیت کا شعور اگلی نسلوں میں منتقل کر کے عالم اسلام کو عروج و تمکنت دینے کا باعث ہوں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top