سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قربانی ہر صاحب حیثیت پر فرض ہے: خرم نواز گنڈاپور
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج آرفنز ولیج کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ منہاج آرفنز ولیج کی سنگ بنیاد کی تقریب نے بہت سے ایسے بچوں کو امید دلائی جنہیں زندگی میں کامیاب ہونے اور معاشتری چیلنجز جن کا انہیں سامنا ہے پر قابو پانے کے لیے ایک محفوظ اور معاون ماحول کی ضرورت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی روجھان کے متاثرین سیلاب کے لیے تعمیر کئے گئے گھروں کی چابیوں کی حوالگی کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تحصیل روجھان کی بستی جام منگل، جام رضو اور بستی خیر محمد میں گھروں کی چابیاں سیلاب متاثرین احمد علی، محمد اسماعیل، اللہ ودھایا اور ان کے اہل خانہ کے حوالے کیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے ذمہ داران نے سیلاب سے متاثرہ علاقے مورو میں سینکڑوں متاثرین میں راشن بیگز اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کیں۔ اس موقع پر تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں اور خاندانوں کو راشن دیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی رضا کاران ٹیم نے منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے سندھ کے ضلع دادو کے علاقہ سیدہ آباد میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے تعاون سے سیدہ آباد میں خیمہ بستی آباد کر دی گئی ہے اور متاثرین کو دو وقت کا کھانا بھی مہیا کیا جا رہا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے مقام پر سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا، اس سلسلہ میں منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ 1200 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کوآرڈینیٹر فلڈ ریلیف انجینئر ثناء اللہ خان نے سامان کی تقسیم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور متاثرین میں سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر امدادی سامان میں 1200 خاندانوں کے لیے مہینے بھر کا راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو راشن سمیت امدادی پیکج فراہم کیا۔ امدادی پیک میں راشن، ادویات، خیمے، پینے کا صاف پانی اور ہائی جین کٹس شامل ہیں۔ سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا مقصد سیلاب متاثرین کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سینکڑوں خاندانوں میں فلڈ ریلیف پیکج تقسیم کیے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کے گاؤں پلو خان اور دجال میں سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگائے، جہاں سیلاب متاثرین کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور رضاکاران کے ہمراہ سیلاب متاثرین کے لیے خدمات سرانجام دیں۔
سیلاب کی تباہ کاریوں کے وقت کے خوف ناک حالات و واقعات سیلاب متاثرہ بچوں کے ذہنوں میں نقوش ہو چکے ہیں۔ ملک بھر کے 3 کروڑ سیلاب متاثرین بے یار و مددگار 20 کروڑ عوام کی امداد کے منتظر ہیں۔ آئیے ان معصوم چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے میں ہمارا ساتھ دیں اور سیلاب متاثرین کی بحالی میں بحیثیت قوم اپنا کردار ادا کریں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیمیں ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی خدمت کے لئے مصروفِ عمل ہیں۔ نیچے دیئے گئے اکاؤنٹس اور لنک پر عطیات دے کر زندگیاں بچانے میں ان کا ساتھ دیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے سندھ میں مقامی ذمہ داران کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ ٹھل اور تنگوانی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں میں فوڈ بیگ، منرل واٹر، ہائی جین کٹس اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے سکھر ڈویژن اور ضلع کھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی گئی، اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے متاثرین سیلاب کو فوڈ بیگ، منرل واٹر، ہائی جین کٹس، اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے کالام ویلی میں منہاج ویلفیئر کے رضاکاروں نے سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کی مدد کی۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار اسلام آباد سے 326 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کالام ویلی میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے پر خطر راستوں اور سیلابی پانی سے گزرتے ہوئے متاثرین تک پہنچے۔ منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے امدادی سامان میں فوڈ پیک، منرل واٹر، حفظان صحت کی کٹس، شیلٹر اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء شامل تھیں۔وادی کالام حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ضلع صحبت پور میں حالیہ سیلاب کی وجہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لئے منہاج خیمہ بستی قائم کر دی گئی۔ خیمہ بستی میں مقیم خاندانوں کو بروقت تیار کھانا، پینے کا صاف پانی، راشن، طبی سہولیات اور ہائی جین کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.