سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاوَنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام پی پی 116 میں کروناوائرس کی آگاہی مہم میں، ملت چوک، نشاط آباد، مانانوالہ، ملک پور عوام میں 5000 ماسک اور 2000 سینی ٹائزر لوشن تقسیم کیے گئے۔ اس مہم میں پی پی 116کے عہدیداران، کارکنان، نے بھرپورحصہ لیا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، رانا رب نوازانجم، علامہ عزیزالحسن، رانا طاہرسلیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کا تحفظ مقدس ترین فریضہ ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا کو اس وقت ایک قدرتی وباء کا سامنا ہے، وباء کے نتیجے میں ہونیوالی ہلاکتیں افسوسناک انسانی المیہ ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایبٹ آباد مشکل کی اس گھڑی میں اپنے شہریوں کے شانہ بشانہ مدد کے لئے ہر لمحہ سرگرم ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے ہزاروں کی تعداد میں ماسک تیار کرنے میں مصروف ہے، ایبٹ آباد شہر میں ماسک کی فراہمی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اللہ پاک رضا کاران کی جملہ کاوشوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور عالم انسانیت کو اس موذی وبا سے نجات عطا فرمائے۔
کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کے طور پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں نوبیاہتا جوڑے باراتیوں کے بغیر شریک ہوئے، حکومتی ہدایات کے پیش نظر تقریب کو مختصر اور سادہ رکھا گیا، دولہا اور دلہنوں کے والدین کو علیحدہ علیحدہ بلا کر جہیز کا سامان ان کے حوالے کیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں مسیحی جوڑے سمیت 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، دولہوں کو نقدی اور گھڑی کا تحفہ جبکہ ہر دلہن کو پونے دو لاکھ روپے کا گھریلو سامان دیا گیا۔
آغوش گرائمر سکول سیالکوٹ کی چوتھی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ، معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان عثمان ڈار، چیئرمین زکوۃ کمیٹی ضلع سیالکوٹ عارف احمد خواجہ، پروفیسر منیر احمد، سرفراز احمد چودھری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں بچوں کے والدین کے علاوہ علاقہ بھر کے معززین نے شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
سابق ڈائریکٹر ریسرچ اور تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق پروفیسر محمد نصر اللہ معینی کے بیٹے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد احمد معین طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم کی نماز جنازہ 10 جنوری صبح 9 بجے ان کے آبائی گاؤں موڑ کھنڈاں خاکی شاہ ادا کی جائے گی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 ویں سالانہ 7 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی پُروقار تقریب راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سید امجد علی شاہ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تھے۔ تقریب میں مختلف جماعتوں کے سیاسی، سماجی، مذہبی رہنما بھی شریک تھے۔
منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام فیصل آباد میں 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں 12 جوڑوں کے نکاح و رخصتی ہوئی، جنہیں جہیز کا مکمل سامان بھی دیا گیا۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر پنجاب بشارت جسپال اور ممبر نیشنل اسمبلی خرم شہزاد اور ممپر پنجاب اسمبلی شکیل شاہد نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے قائدین، عہدیداروں اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن کی اس کاوش کو سراہا۔
فری آئی سرجری کیمپ کے کیمپ کا افتتاح 2 نومبر 2019ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے منہاج اسلامک سنٹر نارووال میں کیا، اس سال بھی منہاج فری آئی سرجری کیمپ میں اب تک سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا جا چکا ہے۔ اس کیمپ میں آنے والے تمام مریضوں کا معائنہ اور فری علاج کے ساتھ ساتھ تمام مریضوں کو ادویات بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ ایسے تمام مریضوں کے آپریشن بالکل مفت کئے جاتے ہیں جن کو آپریشن کی ضرورت ہوتی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام نارووال میں سالانہ آئی سرجری کیمپ نومبر کے پہلے ہفتے میں انعقاد پذیر ہو گا، کیمپ کے انتظامات کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی آفس (لاہور) میں منعقد ہوا، جس کی صدارت سید امجد علی شاہ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کی، جبکہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے عہدیداران خان عبدالقیوم خان، حافظ عبدالحئی اور انور علی شاہ نے اجلاس میں شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین زلزلہ کی عارضی بحالی کے مرحلے کے اختتام پر مستقل بحالی کے پروگراموں کا آغاز کر دیا ہے۔ زلزلے سے متاثرہ آزاد کشمیر ضلع میرپور کے دیہات سموال ، ڈھوک بھلی میں مکمل تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیرنو کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 4 نئے گھر تعمیر کئے جائیں گے، جنکا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ زلزلے سے تباہ ہوجانیوالے چاروں گھروں کی تعمیر نو پر لاکھوں روپے خرچ ہونگے۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین کی زیر نگرانی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے میر پور آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ دیہاتوں سانگھ ککری، چتر پڑی اور نئی چنگی میں 100 سے زائدمتاثرہ خاندانوں کو خیمے، بستر اور نقد مالی مدد دی گئی۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج القرآن میرپور کے رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زلزلہ سے زخمی ہونے والے غریب شہریوں کے علاج کے لیے ادویات کا عطیہ دیا، یہ عطیہ ایم ایس ڈی ایچ کیو میر پور ڈاکٹر فاروق نور کو دیا گیا، اس موقع پر ظفر اقبال طاہر، پروفیسر محمد رشید صدیقی، سید ارشد بخاری، محمد الیاس ملنگی، مقصود مغل، سردار شہزاد موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی رہنماؤں پر مشتمل وفد کا میر پور کے زلزلہ سے متاثرہ اضلاع کا دورہ۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر سید امجد علی شاہ شامل تھے۔ منہاج القرآن میر پور تنظیم کے راہنما ظفر اقبال، شاہد محمود قادری، حافظ احسان الحق ودیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے زلزلے سے متاثرہ غریب خاندانوں کی مالی مدد کی گئی۔ راہنماؤں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال میر پور میں زیر علاج مریضوں کے لیے ادویات بھی دیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 20 ستمبر 2019ء کو اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت تحریک کے رہنماء امیر تحریک یونس القادری نے کی۔ اجلاس کا ایجینڈا میں MWF کے تحت میڈیکل کیمپ اور 2 مستقل بنیادوں پر کلینکس کے قیام اور اجتماعی شادیوں کی منظوری شامل تھی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے زیراہتمام اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ قربانی کے لیے قائم کردہ کیمپ میں مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ اور منصور قاسم اعوان مرکزی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ نے مرکز کی طرف قربانی مہم کی خصوصی نگرانی کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.