سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اس سال بھی 23 غریب اور بے سہارا بچیوں کی شادیوں کی پروقار اور عظیم الشان تقریب 30 مارچ (اتوار ) ہمدرد چوک، ٹاؤن شپ لاہور منہاج یونیورسٹی گراؤنڈ میں دن 11 بجے ہوگی۔ شادیوں میں ہر بچی کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا جہیز دیا جائے گا اور دولہا دلہن کے 50مہمانوں کو کھانا دیا جائے گا اس طرح تقریبا 2500 افراد کے کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا وفد متاثرین تھر کے لیے امدادی سامان کے 10 ٹرک لے کر پہنچا، جہاں وفد نے مٹھی، کوٹ اسلام، ننگرپارکر، چھاچھورہ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا، جس میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چینی، سرخ مرچ، دال چنا، بسکٹ، دودھ، نمک اور ڈیڑھ لیٹر کی 30 پانی کی بوتلیں فی خاندان شامل ہیں۔
صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور قحط سالی کے باعث 121 سے زائد بچوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، چرند اور پرند بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین کی بحالی کے لیے فنڈ قائم کر دیا ہے۔ آئیے! ہم سب مل کر ان کی مدد کریں۔
NIDM کے تحت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں دو روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عین الحق بغدادی نے شرکت کی۔ اس ٹریننگ میں 80 فیصد گورنمنٹ آفیسرز کی شرکت تھی جبکہ 20 فیصد لوگ NGO's سے تھے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن اور دار الاحسان ویلفیئر فاونڈیشن کے زیرانتظام مشترکہ طور پر شادیوں کی دسویں اجتماعی تقریب گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خانقاہ ڈوگراں مین منعقد ہوئی جس میں 15 جوڑوں کی رخصتی کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کراچی کے زیراہتمام پہلا فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا جس میں ہیپا ٹائٹس "C" (کالا یر قان) کے علاج و تشخیص کے لئے بالخصوص اور دیگر امراض کے لئے بالعموم بڑی تعداد میں خواتین اپنے علاج کے لیے کیمپ میں آئیں۔ کیمپ کو منعقد کرانے میں منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کی ناظمہ مسز ریحانہ جاوید نے کلیدی کردار ادا کیا۔ کیمپ کے لئے گھر گھر جا کر Funding کرنا، دعوتیں دینا، اشتہار لگوانا، Al Karachi Civil Hospit سے ڈاکٹر بطول کو Arrange کرنا، ان ساری Efforts کا سہرا ناظمہ لیاری ٹاؤن کے سر جاتا ہے
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی فن لینڈ عرصہ دو سال سے بچوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ شروع کئے ہوئے ہے جس میں بنیادی طور پر قرآن کلاس کا اجراء کیا گیا تھا جس میں بچوں کو قرآن پاک پڑھانے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ الشیخ ناصر علی اعوان نے 25 جنوری 2014 کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں فن لینڈ کا تین روزہ دورہ کیا۔
یورپ میں پیدا ہونے والی نسل کے لئے دینی تعلیم اوراسلامی معلومات انتہائی اہمیت کی حامل ہیں کیونکہ ایسی معلومات کی بنیاد پر اس نسل کا تعلق دین اسلام کے ساتھ مزید پختہ اور مضبوط ہوتا ہے۔ بچوں کے لئے اسی اہم ضرورت سے آگاہی حاصل کر نے کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ نے اپنے مرکز میں زیر تعلیم بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ مناسک حج سے متعلق معلومات کے لئے مورخہ 20 جنوری 2014 کو میوزیم کا دورہ کیا۔
مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہزاروں افراد کے اس اجتماع میں کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اور طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے موبائل میڈیکل کیمپس لگائے۔
مورخہ 24 دسمبر 2013 کو چیف کوارڈینیٹر منہاج ایجوکیشن سٹی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے منہا ج القرآن انٹرنیشنل برلن کی طرف سے منعقدہ منہاج ایجوکیشن سٹی کی تعارفی نشست میں شرکت کی۔ایگزیکٹوکمیٹی کے اراکین اور یوتھ لیگ کے عہدیداران نے معزز مہمانوں کا ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن فرینکفرٹ میں منہاج ایجوکیشن سٹی کی تعارفی تقریب 25 دسمبر کو منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سٹی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان سے خصوصی شرکت کی اور حاضرین کو تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے اس میگا پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اس منصوبے کو اس لیے لانچ کیا ہے تاکہ پاکستان میں فرقہ واریت کی تعلیم دینے اور انتہا پسندی کو پروان چڑھانے والے مدرسوں کے آگے ایک بندھ باندھا جا سکے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور نارووال کی مقامی تنظیم کی اجتماعی کاوشوں سے 7 روزہ فری آئی سرجری کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں تقریباَ 3600 افراد کی آنکھوں کا معائنہ ہوا۔ کیمپ کی اختتامی تقریب میں منہاج ویلفیئر کے ڈائریکٹر نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ٹیکسلا، واہ کینٹ اور حسن ابدال میں مقامی تنظیمات کے تعاون سے مستحق افراد میں مفت کپڑے تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر عین الحق بغدادی، صدر ٹیکسلا PP7 سیف اللہ، ناظم واہ کینٹ کے حاجی لیاقت، ناظم دعوت پروفیسر عبدالرحیم اور چوہدری صداقت نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منہاج لیب شالا مار کے تعاون سے ایک بلڈ گروپنگ کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کے افتتاح سے قبل تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی، بعد ازاں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ اور مہمان خصوصی کرنل سید علی رضا نے کیمپ کا افتتاح کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیراہتمام 10 دسمبر 2013 کو شام (Syria) کے متاثرہ افراد کے لئے کھانے پینے کی اشیاء روانہ کی گئیں۔ اس موقع پر صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس محمد نعیم چودھری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن غریب، نادار، بے سہارا، مسائل میں گھرے انسانوں اور قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی خدمت کے لئے دن رات مصروف ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.