NIDM کے تحت ٹریننگ ورکشاپ میں عین الحق بغدادی کی شرکت

National Institute of Disaster Management کے تحت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد میں دو روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عین الحق بغدادی نے شرکت کی۔ اس ٹریننگ میں 80 فیصد گورنمنٹ آفیسرز کی شرکت تھی جبکہ 20 فیصد لوگ NGO's سے تھے۔

NIDM کے تحت ٹریننگ ورکشاپ کا مقصد اس ادارہ کے متعلقہ احباب اور مختلف NGO's کے ذمہ داران کو ہر قسم کی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار کیا جائے۔ UN کے ایک سروے کے مطابق اگر آپ حادثات سے پہلے حادثات کیلئے ایک روپیہ خرچ کرتے ہیں تو حادثات کے بعد وہ ایک روپیہ آپ کے 7سے 9روپے تک کی بچت کرتا ہے۔ اس وقت پاکستان میں سیلاب، زلزلہ، آگ اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کا کوئی خاص بندوبست ہے اور نہ ترقی یافتہ ملکوں کی طرح ان آفات کو مد نظر رکھ کر تعمیرات کی جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان آفات میں ملک کا بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں کسی واقعہ کے ہونے کا انتظار کیا جاتا ہے اور جب وہ حادثہ ہو جائے تو پھر اس سے نمٹنے کا سوچتے ہیں۔ متعلقہ ادارے بغیر کسی پلان کے اپنا پیسہ لگا رہے ہوتے ہیں اور حادثہ ختم ہونے کے بعد اسے بھول جاتے ہیں۔ تعمیراتی کام میں ان آفات کو مدنظر رکھ کسی پلان کے تحت خرچ کیا جائے تو مستقبل میں متاثرہ لوگوں کو فائدہ ہو گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top