سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پروفیسر احمد سلیمانی کے تعاون سے مانسہرہ میں تین روزہ فری آئی سرجری کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں 662 مریضوں کی OPD کی گئی اور اُن کو فری میڈیسن فراہم کی گئیں۔ علاوہ ازیں 38 مریض جو سفید موتیا، آنکھوں کی چربی و دیگر مہلک امراض میں مبتلا تھے اُنہیں آنکھوں کا آپریشن کرانے کا مشورہ دیا گیا۔
منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 26 جون 2011ء بروز اتوار EKEBERG گراؤنڈ میں سالانہ سپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج ایجوکیشن سنٹر کے بچوں اور ان کے والدین نے بھر پور حصہ لیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 20 سال سے لگاتار ہونے والے شہر اعتکاف کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اس سال منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اعتکاف پر تحریک کی طرف سے خرچ ہونے والے 3 کروڑ روپے بھی سیلاب زدگان پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام راولپنڈی پریس کلب میں خیبر پختون خواہ کے متاثرین سیلاب میں مکانات کی چابیوں اور چیکس کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی جسکی صدارت فلڈ ریلیف کمیٹی کے سربراہ رانا فیاض احمدخان نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زہد فیاض تھے۔ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری، ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفیئر میاں افتخار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر تعمیرات ملک شمیم احمد نمبر دار، ڈپٹی ڈائریکٹر پروڈکشن عامر یوسف، خیبر پختون خواہ کے صوبائی امیر مشتاق احمد سہروردی، ناظم طارق نقشبندی بھی موجود تھے۔
پاکستان کے حالات اس وقت فلسطین و کشمیر سے بھی بد تر ہیں، انصاف امن اور دو وقت کی روٹی کے لئے غریب مر رہے ہیں، دن دیہاڑے بے گناہ لوگوں کا قتل عام، کرپشن اور غربت سے تنگ افراد کی خودکشیاں پاکستانی معاشرے پر عذاب الٰہی سے کم نہیں۔ جس تیزی سے یہ معاشرہ ذلت اور پستی کی دلدل میں گرتا جارہا ہے
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن کا اجلاس 07 جون 2011 کی شام مرکز منہاج القرآن فرینکفرٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت محترم علامہ شوکت احمد اعوان نے حاصل کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک بین الاقوامی فلاحی و رفاعی تنظیم ہے جو معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود کےلیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کوشاں ہے۔ فاؤنڈیشن جہالت، غربت، بیروزگاری اور قدرتی آفات سے متاثرین کی بحالی کےلیے عملی جدوجہد میں مصروف ہے۔
تحریک منہاج القرآن دھد و بسراء کے زیراہتمام منہاج فری ڈسپنسری کا افتتاح مورخہ 29 مئی 2011ء کو کیا گیا۔ افتتاح عبدالرحمن بھٹی سرپرست تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ، چوہدری اشفاق احمد بسراء اور حاجی سلیم سلہری نے کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید والا کے زیراہتمام 7 مئی 2011 کو سید والا شہر میں ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت بلوچستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے متاثرین سیلاب کی بچیوں کی شادیوں کے لیے جیکب آباد سندھ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ شادیوں کی یہ اجتماعی تقریب جیکب آباد کے جنرل پوسٹ آفس ہال میں انعقاد پزیر ہوئی۔ پروگرام میں شرکت کے لیے مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ساجد محمود بھٹی کے علاوہ سینئر نائب ناظم تنظیمات لاہور سے خصوصی طور پر جیکب آباد پہنچے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی 7ویں سالانہ تقریب 24 اپریل 2011ء کو نیو کیمپس منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاون لاہور میں منعقد ہوئی۔ 25 نوبہیاتا جوڑوں میں 2 مسیحی جوڑے بھی شامل تھے۔ پروقار تقریب میں سیاسی، سماجی اور دانشور شخصیات کے علاوہ شوبز کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن و منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھوئیرٹہ (آزاد کشمیر) کی مشترکہ کاوش سے کھوئیرٹہ میں مستحق طلبہ و طالبا ت میں نصابی کتب کی تقسیم کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز حافظ وسیم رضا نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نعت پاک کی سعادت عثمان شوکت صدر MSM کھوئیرٹہ نے حاصل کی۔
ہر سال کی طرح امسال بھی آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت مبارکہ کی مناسبت سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 25 شادیوں کی اجتماعی تقریب 24 اپریل 2011ء کو صبح 9:30 بجے منہاج یونیورسٹی (بغداد ٹاؤن) ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہوگی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت مورخہ 4 اپریل 2011ء بروز پیر کو آغوش کے ہونہار بچوں کی ایک شاندار طریقے سے سالگرہ منائی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری، ڈائریکٹر فارن افیئر راجہ جمیل اجمل، UK سے تشریف لائے ہوئے حافظ محمد اقبال، طاہر بھٹی اور روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی ارشاد عارف کے علاوہ دیگر مہمان بھی شامل تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت نوشہرہ، مظفرگڑھ و دیگر علاقوں میں بحالی سیلاب زدگان کے سلسلے میں بنائے جانے والے مکانات کی تعمیر جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں 200 مکانات بنائے جا رہے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.