سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو سٹی اباراکی کین جاپان کی جانب سے حالیہ سونامی متاثرین کے لئے مورخہ 25 مارچ 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے امدادی مہم لانچ کی گئی۔ امدادی مہم کا اہتمام مقامی مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60ویں سالگرہ "قائد ڈے" کے موقع پر تھلیسیمیا سوسائٹی آف پاکستان اور پاکستان ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون کے عطیات دینے کیلئے کیمپ منعقد کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خانپور کے تحت منہاج ماڈل اسکول و ویلفیئر سینٹر زیر تعمیر ہے۔ یہ سینٹر ترناوہ چوک خانپور ضلع ہری پور میں قائم کیا جارہا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے 27 فروری 2011ء کو صوبائی کوآرڈینیٹر راجہ ساجد محمود، ملک ممتاز اکبر، انار خان گوندل کے ساتھ خان پور میں زیر تعمیر اسکول اور ویلفیئر سینٹر کا دورہ کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام میاں چنوں میں منہاج اسلامک سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس حوالے سے 8 مارچ 2011ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے ڈپٹی ڈائریکٹر میاں افتخاراحمد، انجینئر افضال غوث، محمد اشفاق کے ہمراہ چک نمبر 59 (15 ایل) تحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال میں قائم ہونے والے منہاج اسلامک سینٹر کا دورہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ کے زیر انتظام 6 مارچ 2011ء بروز بدھ بمقام ڈونگی کلاں نزد دولتالہ میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد ہوا۔ جس میں سات غریب گھرانوں کے بچے، بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرائی گئیں جبکہ دو غریب بچیوں کوسلائی مشین دی گئیں اور دو کو ویل چیئر دی گئیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی پیر سید جابر علی شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف تھے۔ علاوہ ازیں صاحبزادہ مسکین علی شاہ حصال شریف بھی سٹیج پر موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن والٹن روڈ لاہور کے زیراہتمام 24 جنوری 2011ء گورنمنٹ گرلز ھائی اسکول باب پاکستان والٹن لاہور میں طالبات میں یونیفارم، جرسیوں اور نصابی کتب تقسیم کی گئیں۔ اس حوالے سے اسکول کے گراؤنڈ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے۔ تقریب کی صدارت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 27 فروری 2011ء کو واہ کینٹ میں 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جسکی صدارت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کی۔ پاکستان اسٹیل ملز کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنر ل (ر) عبد القیوم مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نوشہرہ نے شدید سردی کے موسم میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں گرم بستر اور گرم کپڑے تقسیم کیے ہیں۔ اس حوالے سے 9 جنوری 2011ء کو نوشہرہ میں ایک خصوصی تقریب ہوئی۔ جس میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نوشہرہ کے صدر خواجہ محمد اشرف نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔ انہوں نے پستون گڑھی کے متاثرین سیلاب میں گرم کپڑے، چادریں، سلے اور ان سلے کپڑوں کے علاوہ گرم بستر، رضائیاں، لہاف اور کمبل بھی تقسیم کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن اور سینٹر برائے بین المذاہب ڈائیلاگ برلن (موآبٹ)کے تعاون سے مورخہ 10دسمبر2010ء کو وسطی برلن کے ضلع ٹیر گارٹن کے ٹاؤن ہال میں پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے ایک امداد ی شام منائی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام متاثرین سیلاب کےلیےتیسرے مرحلےمیں بھی ”سیلاب زدگان کی مستقل بحالی“ کا کام جاری ہے۔ اس حوالے سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کےبحالی پلان میں گھروں کی تعمیرات کی جا رہی ہیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ ملتان ڈویژن کی تنظیم نے مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں 50 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تحصیلی ناظمین کے لیے 2 رروزہ ورکشاپ 25 دسمبر 2010ء کو منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز دوپہر تین بجے ہوا اور 26 دسمبر 2010ء کو شام 5:00 بجے تک جاری رہی۔
ہم طلبہ کے اندر علم اور امن کا فروغ چاہتے ہیں تاکہ فکری اور شعوری انقلاب کی تیاری کی جائے اس لیئے کہ ہر انقلاب سے پہلے فکری انقلاب کی کسی قوم کے اندر ضرورت ہوتی ہے تاکہ جب ملک کی اکثریت آبادی پڑھی لکھی ہو گی تو ملک کے لوگ تعمیری سوچ کے ساتھ قوم کی ترقی کا سوچیں گے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لودھراں نے شدید سردی کے اس موسم میں متاثرین سیلاب کے لیے گرم کپڑے، گرم بستر اور کھانے پینے کی اشیاء بھجوا دی ہیں۔ مورخہ 12 دسمبر 2010ء کو امدادی سامان کا قافلہ روانہ کرتے ہوئے ناظم ویلفیئر لودھراں اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب زدہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی، شدید سردی میں معصوم بچوں کو گرم بستر فراہم کرنا ہمارا اوالین فریضہ ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین سیلاب کی عارضی بحالی کے مرحلے کے اختتام پر مستقل بحالی کے پروگراموں کا آغاز کر دیا ہے، نوشہرہ میں 85 جبکہ ممتاز آباد ملتان میں 13گھروں کی تعمیر کرائی جاچکی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دھونکل وزیر آباد کے زیراہتمام منہاج ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جسکی صدارت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہمان خصوصی تھے۔ میاں افتخار احمد، انجینئرافضال غوث سمیت علاقے کے معززین سماجی اور سیاسی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.