یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر راولا کوٹ کیمپس میں MSM کے زیراہتمام پہلا فری طبی کیمپ برائے حیوانات

ہم طلبہ کے اندر علم اور امن کا فروغ چاہتے ہیں تاکہ فکری اور شعوری انقلاب کی تیاری کی جائے اس لیئے کہ ہر انقلاب سے پہلے فکری انقلاب کی کسی قوم کے اندر ضرورت ہوتی ہے چونکہ جب ملک کی اکثریت آبادی پڑھی لکھی ہو گی تو ملک کے لوگ تعمیری سوچ کے ساتھ قوم کی ترقی کا سوچیں گے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملک کے اندر انقلاب بذریعہ تعلیم لانا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کا غیر سرکاری سطح پر سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ منہاج القرآن کے پاس ہے۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) پورے آزاد کشمیر اور پاکستان کی یونیورسٹیوں اور اداروں میں مصطفوی افکار کے لیئے کوشاں ہے تاکہ ذہنی پسماندگی کاخاتمہ کیا جائے۔ ہماری منزل ایسے طلبہ کی تیاری ہے جن کی سوچ تعمیری ہو، جو اپنی دھرتی سے محبت کرنے والے ہوں اورسب سے بڑھ کر یہ کہ وہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے جان و مال سے بھی بڑھ کر محبت کرنے والے ہوں۔ ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) پاکستان آزاد کشمیر میں مختلف سرگرمیاں کر رہی ہے تا کہ فکری اور شعوری انقلاب کی تیاری کی جائے۔

اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جامعہ زرعیہ راولاکوٹ DVM ڈیپارٹمنٹ کے مصطفوی شاہینوں نے راولاکوٹ میں فری طبی کیمپ برائے حیوانات کا انعقاد کیا۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ راولاکوٹ کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا فری طبی کیمپ تھاجو کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) کے زیراہتمام لگایا گیا۔ کیمپ کا انعقاد دو دن کے لیئے کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر سید دلنواز احمدگردیزی نے کیا۔ مہمانان گرامی میں چیئرمین DVM ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صفدر انجم، چیئرمین BEMS ڈیپارٹمنٹ پروفیسر تصدق صاحب، چیئرمین FORESTRY ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹرمجید اور پروفیسر محسن تھے۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) یونیورسٹی کے صدر محمد خبیب حمید اور چودھری عمادالدین زنگی نے مہمانان گرامی کو کیمپ آمد پر جوش آمدید کہا۔

کیمپ کے افتتاحی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ عاصم نے کیا اور نعت شریف سیکرٹری انفارمیشن مدثر عزیز نے پیش کی۔ کیمپ میں مہمانان گرامی نے اپنی تقاریر میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) کی اس کاوش کو سراہا۔ ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم ایسی مثبت سرگرمیوں کو سراہتے ہیں اور اگر طلبہ اس طرح کی سرگرمیاں یونیورسٹی کے اندر بھی کریں تو ہم ہر طرح سے ان کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

چیئرمین DVM ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صفدر انجم نے MSM کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ MSM واقعی عملاً خدمت خلق میں مصروف ہے۔

کیمپ کے پہلے دن راولاکوٹ کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے کیمپ کا دورہ کیا اور اس تعمیری کاوش کو سراہا۔ FM آزادکشمیر کے نمائندہ محمد شہزاد اور مختلف صحافیوں نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ کیمپ کے پہلے دن تقریباً 50 سے زائد جانوروں کا علاج کیا گیا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ ڈاکٹر صاحبان مختلف جگہوں پر جانوروں کے علاج کے لیئے گھروں میں بھی جاتے رہے اور سارا دن مصروف عمل رہے۔ جن ڈاکٹر صاحبان نے کیمپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ان میں محمد خبیب حمید (Pre)، میاں اختر عبدالرحمن (SVP)، مدثر عزیز (Sec. Info)، صدام حسین (Sec. Halqa Darood)، عمادالدین زنگی، سیف اللہ، احتشام شاہد، ضیاءالرحمن، اسد فیاض، محمود ریاض، محمد رمضان، حافظ عاصم، عبدالرزاق، ماجد محمود، بلال، ساجد، محمد عابد، محمد اجمل، محمد منظور، محمد شریف، ظہیرخالد، سلیم، توقیر بابر، ثاقب رزاق، یعقوب، وسیم چودھری، حسن صدیق، حسن جرال، عزمیل مظہر، ہارون اور وقاص شامل ہیں۔

کیمپ کے دوسرے دن بھی 40 سے زائد جانوروں کا علاج کیا گیا۔ اس دن بھی راولاکوٹ کی مختلف سیاسی اور سماجی شخصیتوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ دوسرے دن MSM آزاد کشمیر کے مرکزی صدر رضوان میر کو کیمپ میں آنے کی دعوت دی گئی۔ مرکزی صدر کے ساتھ وحید اختر ممبر سنٹرل کیبنٹ موومنٹ، عبد الخالق کوآرڈنیٹر پونچھ ڈویژن، محمد شاہد اسلم صدر ڈسٹرک پونچھ، محمد ساجد نائب صدر پونچھ اور محمد ایاز جنرل سیکٹری پونچھ نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ مہمانان گرامی کو صدر موومنٹ اور دیگر لوگوں نے خوش آمدید کہا۔ صدر ایم ایس ایم آزاد کشمیر نے موومنٹ کے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں ہم ان شاء اللہ ہر طرح سے آپ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ شام چار بجے کیمپ کے اختتام سے پہلے کیمپ کے ہیڈ چوہدری عمادالدین زنگی نے طلبہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (بانی و سرپرست مہناج القرآن انٹرنیشنل) کی عمر درازی کے لیے دعا کی گئی اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کا عہد کیا گیا۔

رپورٹ : خبیب حمید صدر ایم۔ ایس۔ ایم یونیورسٹی آف آزاد جموں و کثمیر راولا کوٹ کیمپس

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top