سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت فیصل آباد سٹی میں ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ملک کا 26واں شہر ہے جہاں ایمبولینس سروس مہیا کی گئی ہے۔ ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب مورخہ یکم ستمبر 2010ء کو منعقد ہوئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام 4 دسمبر تا 6 دسمبر 2010ء کو تین روزہ 13واں سالانہ فری آئی سرجری کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں کل 4400 مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور 270 مریضوں کی فری آئی سرجری کی گئی جس میں 8 ڈاکٹرز نے خدمات سرانجام دیں۔
تحریک منہاج القرآن نے ملک بھر میں علاقائی سطح پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اجتماعی قربانی کی۔ اس میں بیل اور گائے کی قربانی شامل تھی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے جی 9 منہاج القرآن مرکز اسلام آباد میں اجتماعی قربانی کا کیمپ لگایا۔
خانقاہ ڈوگراں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دارالاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد 20 نومبر 2010ء کو ہوئی۔ جس میں 10 جوڑوں کی رخصتی ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری، سردار عرفان ڈوگر ایم این اے، ڈاکٹر شیخ محمد جمیل اختر، ڈاکٹر محمد حفیظ، ڈاکٹر ماریہ حفیظ، پیر محمد مظہر قادری اور صاحبزادہ میاں مظفر حسین نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے زیراہتمام گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحی کے موقع پر مورخہ 17 نومبر 2010ء کو اجتماعی قربانی کی گئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے امیر الحاج صوفی میزان الرحمٰن نے بھر پور مالی معاونت کی
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ہر سال اجتماعی قربانی کا اہتمام ملک بھر میں کیا جاتا ہے۔ امسال شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 40 سے زائد سیلاب زدہ علاقوں میں بھی اجتماعی قربانی کر کے متاثرین کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا ہے۔
شیخ الاسلام کی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت قربانی سیلاب زدہ علاقوں میں کی جارہی ہیں اور 30 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں، یہ بات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکڑ افتخار شاہ بخاری نے مرکزی قربان گاہ میں وزٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی
تحریک منہاج القرآن گجرات نے سیلاب زدگان کیلئے 5 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں بھجوایا۔ اس سلسلہ میں 6 ستمبر 2010ء کو امدادی سامان کے ٹرکوں کو ضلع کشمور (سندھ) کی تحصیل کنڈکوٹ میں گڈو کے مقام پر لے جایا گیا۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سپین میں یکم اکتوبر 2010ء سے شروع ہونے والی Spanish زبان کی کلاس کامیابی سے جاری ہے، یہ اپنی نوعیت کی تیسری کلاس ہے اس سے قبل ستمبر اور جون میں 2 کلاسیں مکمل ہو چکی ہیں۔ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جاری اس کلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی اپنی تدریسی خدمات رضاکارانہ طور پر سرانجام دے رہے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک بین الاقوامی فلاحی و رفاعی تنظیم ہے جو معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ہر شعبہ زندگی میں مدد و تعاون فراہم کرنے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کوشاں ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جہالت، بیماری، غربت، بیروزگاری، محرومی کے خاتمے اور قدرتی آفات اور بحرانوں کے متاثرین کی بحالی کے لیے عملی جدوجہد میں مصروف ہے۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی (MES) نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (MWF) کے زیراہتمام متاثرین سیلاب کے لیے قائم مختلف خیمہ بستیوں میں ’’منہاج خیمہ بستی سکولز پراجیکٹ‘‘ کا آغاز کر دیا ہے۔ نوشہرہ اور اکوڑہ خٹک میں قائم ہونے والے پراجیکٹ کے سلسلہ کی اہم کڑی تصور کئے جا رہے ہیں۔ ان پراجیکٹس کی لانچنگ کے لیے اکوڑہ اور نوشہرہ میں تقریب منعقد ہوئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معاشرے کی اس بے رحمانہ وسفاکانہ، ظالمانہ رسم و رواج اور حالات کی سنگینی کا صحیح وقت پر تدارک کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کا سلسلہ شروع کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک 515 غریب و بے سہارا بچیوں کی شادیوں کا اہتمام کر چکی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے تحت اجتماعی شادیوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔
منہاج فری ڈسپینسری بھروکی تحصیل ڈسکہ کا افتتاح 7 ستمبر 2010ء کو کیا گیا۔ محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن اور ناظم تحریک منہاج القرآن اللہ رکھا قادری نے فری ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر سرور بھنگو اور حاجی محمد سلیم سلہری کوآرڈینیٹر حلقہ درود اور میڈیا ایڈوائزر غلام مصطفیٰ قادری بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
فیصل آباد کے باسیوں اور غیور عوام نے اپنے راہنما ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پر اعتماد کیا۔ سارے ضلع کے نظام کو کنٹرول کرنے اور جمع شدہ اشیاء کی سیلاب زدہ علاقوں میں بروقت ترسیل کے لیے ایک مرکزی کیمپ دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ A فیصل آباد میں محترم سید حمایت رسول قادری کی نگرانی میں قائم کیاگیا۔
گذشتہ سال 19 اپریل 2009 کو ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی عہدیدار اور تعمیراتی ٹیم کے ایکسپرٹ ممبر نے جگہ کی dimention کرائی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.