سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 27 اگست 2010ء کو ملکی حالات کے پیش نظر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے امدادی کاروائیوں کو مقدم گردانتے ہوئے تحریک کی بیس سالہ روایت شہر اعتکاف کی منسوخی کا اعلان کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کیلئے ’’12 روزہ امدادی اعتکاف‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ جس کا مقصد متاثرین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے اور ان کی بحالی کے لیے فنڈ ریزنگ اور امداد اکٹھی کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں کارنر میٹنگز اور فیلڈ میں وزٹس کا آغاز مورخہ 31 اگست 2010 سے کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے متاثرین سیلاب کے500 یتیم اور بے سہارا بچوں کی مکمل کفالت اور تعلیم و تربیت کے لیئے آرفن ہوم آغوش میں لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے پشاور پریس کلب میں دوران پریس کانفرنس بتائی۔
اکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور مصیبت میں گھرے اپنے ہم وطنوں کی امداد کے لئے آکسفورڈ کی پاکستانی اور مسلمان کمیونٹی نے انفرادی اور اجتماعی طور پر امداد کا سلسلہ بڑے پر جوش انداز سے جاری رکھا ہوا ہے، اس سلسلہ میں آکسفورڈ کی تین مساجد اور اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی پاکستان سٹوڈنٹس یونین نے تقریبا پچیس ہزار کی خطیر رقم عطیہ کی۔
شہر اعتکاف کی منسوخی کے بعد ہزاروں معتکفین متاثرین سیلاب کا خادم بن کر متاثرہ علاقوں کو روانہ ہو گئے ہیں اور اعتکاف پر اٹھنے والے 3 کروڑ روپے کے اخراجات سیلاب زدگان کی بحالی پر خرچ کرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔ 15000 رضا کاران پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں امددی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
منہاج ويلفیئر فاونڈيشن کي جانب سے مرکزي قائدين ساجد محمود بھٹی اور خالد حسینی پر مشتمل دو رکنی وفدنے سيلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کيا۔ امدادي دورے ميں سيلاب سے متاثرہ بارکھان، گڈو، کشمور، جیکب آباد، ڈیرہ اللہ یار، اوستہ محمد، صحبت پور اور سبی شامل تھے۔ منہاج ويلفیئر فاونڈيشن کے قائدين نے متاثرہ علاقوں میں متاثرين تک امدادی سامان پہنچایا۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی جہاں نورانی کیفیات کا ظہور شروع ہو جاتا ہے وہاں اہتمام رمضان کے مناظر پاکستان کی طرح پیرس میں بھی دیدنی ہوتے ہیں مگر اس سال پاکستان میں تاریخ کے بدترین سیلاب کی زد میں ہونے کی وجہ سے یہ رنگ گہنا چکے ہیں اور افطار کا اہتمام بھی رسمی ہو رہا ہے۔
منہاج ويلفيئر فاؤنڈيشن انٹرنيشنل کي پاکستان میں سيلاب متاثرين کے ليے امدادي کارروائياں جاري ہيں۔ متاثرين کے لئے ضروريات زندگي کا امدادي سامان جس ميں بستر، ٹينٹ، کمبل، پہننے کے کپڑوں کے علاوہ نقدي شامل ہے کي کوليکشن جاري ہے اس سلسلے ميں منہاج القرآن انٹرنیشنل يورپ بھر کے مراکز ميں سيل قائم کر دیئے گئے ہيں، جن ميں لوگ اپني انفرادي اور اجتماعي کوششوں سے تعاون کر رہے ہیں۔
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سیلاب کے متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں بلا ناغہ جاری ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے متاثرین سیلاب کیلئے 56 لاکھ مالیت کے امدادی سامان کے مزید 7 ٹرک نوشہرہ اور جنوبی پنجاب بھیج دیئے گئے ہیں۔
پاکستان کی تاریخ میں بدترین سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سوات میں مزید امدادی سامان بھیج دیا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے کوآرڈنیٹر میاں افتخار شاہ بخاری کی زیر نگرانی سوات مینگورہ میں 500 متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا راشن پیکج تقسیم کیا گیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا ہے کہ 21 اگست 2010ء کو امدادی سامان پر مشتمل 10 ٹرکوں کا قافلہ متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا ہے۔ ٹرکوں میں 50 لاکھ کی مالیت کا سامان سیلاب زدگان میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام تحصیل ڈسکہ میں مستحق افراد کو فری رمضان پیکج تقسیم کیا گیا، رمضان پيکج میں 200 گھروں میں راشن دیا گیا۔ جس ميں ہر گھر کو 20 کلو آٹا کا تھیلہ، 5 کلو چینی، 5 کلو گھی، 5 کلو چاول اور ضروريات زندگي کي ديگر اشياء بھي شامل تھيں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافط محمد اقبال اعظم نے مورخہ 6 اگست2010ء کو پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں افرادکی بحالی کے لئے امداد کی کولیکشن کے لئے یونان کادورہ کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرين کے ليے امدادي سامان اور ضروريات زندگي کي اشياء پر مشتمل 10 مزيد ٹرکوں کا "امدادی کاررواں" نوشہرہ بھيج ديا ہے۔ امدادي سامان ميں بستر، ٹينٹس، منرل واٹر کي بوتليں، آٹا، چاول، کھانے پينے کي ديگر خشک اشياء شامل تھيں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا يہ "امدادی کاررواں" 13 اگست 2010ء کو مرکزي سيکرٹريٹ لاہور سے روانہ ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے 14 اگست 2010ء کو "یوم آزادی" نوشہرہ میں سیلاب زدگان کے ساتھ منایا۔ قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن سید افتخار شاہ بخاری، بلال مصطفوی اور تحریک منہاج القرآن نوشہرہ کے دیگر مقامی قائدین نے سیلاب زدگان کے ساتھ جشن آزادی کی خوبصورت تقریب میں شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.