سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی مری میں متاثرین کے لیے ریلیف سپورٹ سرگرمیاں جاری ہیں، اس سلسلہ میں منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن تحصیل مری کی طرف سے متاثرین کی ہنگامی طور پر مری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے علاوہ انہیں خوراک اور گرم بستر بھی فراہم کیے گئے۔ منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملکر مختلف امدادی سرگرمیوں میں حصہ بھی لیا۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مختلف مقامات پر متاثرین کی مدد بھی کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے خود ریلیف سپورٹ سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ مری میں سیاحوں کو پیش آنے والے دلخراش سانحہ پر ہمارے دل غمگین ہیں۔
منہاج القرآن لاہور (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کے زیراہتمام آؤٹ فال روڈ ٹبہ بابا فرید لاہور میں ایک روزہ موبائل میڈیکل کیمپ و لیب کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں پروفیسر ڈاکٹر علی ایاز، پروفیسر ڈاکٹر یار محمد، پروفیسر ڈاکٹر خواجہ خورشید احمد سمیت ماہر و تجربہ کار ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نے سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور ادویات دیں۔ ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا افتتاح صدر تحریک منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری اور ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عبد المجید نے کیا۔ سابق ایم ایس میو ہسپتال لاہور ڈاکٹر پروفیسر فیاض رانجھا، سابق آئی جی پنجاب غلام حیدر مارتھ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کیمپ میں سی بی سی، کیلسٹرول، شوگر، ہپا ٹائٹس بی سی، یورک ایسڈ، بلڈ گروپنگ سمیت مریضوں کے مفت ٹیسٹ بھی کئے گئے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن حافظ آباد کے زیراہتمام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول حافظ آباد میں مستحق طلباء میں یونیفارم جرسیوں کی تقریب تقسیم ہوئی، اس موقع پر سکول کے بچوں میں جرسیاں تقسیم کی گئی۔ اس سلسلہ میں ملک محمد سلطان ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن حافظ آباد نے خصوصی تعاون کیا۔ تقریب میں صابر حسین گجر کوارڈینیٹر حلقات درود تحریک منہاج القرآن حافظ آباد، عبدالرزاق مصطفوی سیکرٹری فنانس تحریک منہاج القرآن حافظ آباد اور سیٹھ محمد اقبال بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2021ء کو 12 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منہاج القرآن اسلامک سنٹرگلفشاں کالونی کے سامنے وسیع گراؤنڈ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری بشارت جسپال نے کی۔ تقریب میں شریک ہر دلہن کو2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کاسامان، جن میں قرآن پاک، جائے نماز، برتنوں والی الماری، ڈبل بیڈ، کرسیاں، میز، پیٹی، ڈرمی آٹے والی، اٹیچی کیس، سلائی مشین، واشنگ مشین، پنکھا، استری، کلاک، سٹیل برتن، ڈنر سیٹ، پلاسٹک برتن، رضائی ڈبل بیڈ، تکیے، کھیس، دریاں، واٹر سیٹ، ٹی کپ، میک اپ سامان ودیگر ضروریات زندگی کا تمام سامان اور دلہن کوسلامی اور دلہا کوگھڑی کا تحفہ دیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم میں 8 سال سے زیر تعلیم و رہائش پذیر رابعہ خادم کی گزشتہ روز تقریب رخصتی منعقد ہوئی۔ رابعہ خادم کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر و چیئرمین آغوش کمپلیکس ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، فضہ حسین قادری، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے ویمن امپاورمنٹ تنزیلہ عمران، سماجی رہنما و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی صاحبزادی جہاں آراء وٹو، ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال، منیجنگ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل فیصل مشہدی، سید امجد علی شاہ، نوراللہ صدیقی، منہاج ویمن لیگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر فرح ناز، سدرہ کرامت نے یتیم بیٹی رابعہ خادم کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری واہ کینٹ میں منہاج ویلفیئر کے زیرِاہتمام منعقدہ شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحقین کے دکھ بانٹنا اور ان کے ساتھ دامے درمے سخنے کھڑے ہونا فی زمانہ افضل ترین نیکی اور سوشل سروس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات ہیں کہ جن کے پاس ضروریات زندگی کا سامان ضرورت سے زائد ہے وہ ان کو لٹا دیں جو کسی وجہ سے زندگی کی مالی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانی مہم کے مثالی انتظامات پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جملہ قیادت بالخصوص منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے تمام ممالک، MWF ہیڈ آفس اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ذمہ داران کو مبارکباد دی ہے۔ آپ تمام نے ذمہ داران کے نام اپنے مبارک بادی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے تصدق سے ہر سال کی طرح امسال بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تمام ممالک، MWF ہیڈ آفس اور پاکستان چیپٹر نے فریضہ قربانی کی ادائیگی کے لئے اپنا شاندار انتظامی کردار ادا کیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے اجتماعی قربانی مہم کے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سال 10 لاکھ مستحقین تک قربانی کا گوشت اور حصہ داران تک حصہ پہنچانے کے لئے رضا کاروں پر مشتمل سینکڑوں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی، شدید موسم میں گوشت کے ٹمپریچر کو نارمل رکھنے اور بلا تاخیر حصہ داران اور مستحقین تک گوشت کی فراہمی ایس او پیز کے نمایاں پہلو ہیں۔
منہاج ویلیفیئر فاؤنڈیشن گوجرانوالہ کے زیراہتمام منہاج ہسپتال میں دو روزہ فری گائنی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، مورخہ 28 اور 29 جون 2021 کو دو روزہ فری گائنی میڈیکل کیمپ میں لیڈی ڈاکٹر اور گائناکالوجسٹ کرن سعید نے سینکڑوں خواتین مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور ان کے الٹراساؤنڈ بھی کیے۔ اس موقع پر مریضوں کو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق تجویز کر دہ میڈیسن بھی مفت دی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ خیبر پشاور حاجی کیمپ میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا، تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، جنرل سیکرٹری کے پی کے حاجی خالد عظیم درانی اور پشاور کے صدر جمشید علی خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ انفرادیت ہے کہ انہوں نے خدمت دین کے ساتھ ساتھ خدمت انسانیت کے مثالی ادارے قائم کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام متاثرین کورونا وائرس کے لیے دوسرے امدادی مرحلہ میں منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مستحق مریضوں کو آکسیجن سلنڈرز فراہم کیے ہیں۔ اس سلسلہ میں منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ریاست مہاراشٹرا، کرناٹکا، تلنگہاہ، اترپردیش، مغربی بنگال اور کچھ کے مختلف علاقوں میں کوویڈ مریضوں تک آکسیجن سلنڈر پہنچائے اور قیمتی جانیں بچائیں۔ آکسیجن سلنڈرز ملنے پر کورونا مریضوں کے خاندانوں نے منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہزاروں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے ویلفیئر کے مرکزی دفتر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ مستحقین، بیوگان اور کم آمدنی والے خاندانوں میں راشن کے بیگ تقسیم کئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے مرکزی قائدین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر سال ماہ مقدس میں ہزاروں مستحق خاندانوں کی راشن کی صورت میں مدد کی جاتی ہے اس سال بھی مستحقین کے لیے راشن کے خصوصی بیگ تیار کروائے گئے ہیں، راشن کی خریداری میں اشیاء کے معیار کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ مستحقین کیلئے اسی معیار کا راشن خریدا جاتا ہے جو ہم اپنے لئے خریدتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی سرپرستی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مستحقین میں انسانی اور اسلامی جذبہ کے تحت راشن کی تقسیم کو یقینی بنا رہی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کا فلاحی ادارہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن رمضان المبارک میں مخیر حضرات سے مل کر 10 لاکھ غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کرے گا۔ قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ راشن کی تقسیم میں کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث بے روزگار ہونے والے مزدور خاندانوں کو بھی شامل کیا جائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے ناظم مالیات ملک نوید بسال نے جہاں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کوریا کے پلیٹ فارم سے پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی مالی مدد کی وہیں انھوں نے کوریا کی تاریخ میں پہلی بار کورین کمیونٹی کے نادار، مستحق افراد کی ایک خطیر رقم سے مالی معاونت کی۔ منہاج القرآن ویلفیئر فاونڈیشن کی طرف سے کسی بھی امتیاز کے بغیر خالصتا اللہ کی رضا کی خاطر عوام الناس کی خدمت کے اس جذبہ کو کوریا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور اس اقدام کو قابل ستائش قرار دیا جا رہا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.