سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
سوات ومالاکنڈ ڈویژن سے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی نقل مکانی کے نتیجے میں کئی معصوم بچے اپنے والدین اور کئی والدین اپنے بچوں سے بچھڑ گئے۔ ٹھنڈے علاقوں کے رہنے والے سرخ و سپید رنگت کے لوگوں کا مردان، نوشہرہ اور پنجاب کے دیگر شہروں میں سخت دھوپ میں چھت کے بغیر کھلے آسمان تلے بسیرا کرنا، بس اس تکلیف اور مصیبت کا محض اندازہ ہی لگایاجا سکتا ہے مگر بھر پور ادراک اپنی آنکھوں سے دیکھے بغیر ممکن نہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین سوات و مالاکنڈ ڈویژن کے لیے ایک خیمہ بستی نوشہرہ روڈ (مردان) جبکہ دوسری بستی جلالہ میں قائم کر دی ہے۔ علاوہ ازیں مردان میں 15 منہاج رہائشی یونٹس بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح نوشہرہ میں 35 منہاج رہائشی یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے درجنوں ٹرکوں پر مشتمل امدادی کارواں کا سامان متاثرین سوات و مالاکنڈ تک پہنچا دیا ہے۔ 25 ٹرکوں پر مشتمل امدادی کارواں 23 مئی 2009ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے صبح 10 بجے قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں روانہ ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف اور قائدین نے کارواں کو دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر امیر تحریک مسکین فیض الرحمن خان درانی نے خصوصی دعا کرائی۔
متاثرین سوات و مالاکنڈ کی امداد کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام جھولی پھیلاؤ مہم تیزی سے جاری ہے۔ 21 مئی 2009ء کو جھولی پھیلاؤ مہم میں بچوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ جھولی پھیلاؤ مہم کا یہ مرحلہ لاہور کے لبرٹی چوک سےشروع ہوا۔
سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام درجنوں ٹرکوں پر مشتمل ”امداد کاررواں“ ریگل چوک(مسجد شہداء) سے مردان کی طرف روانہ ہوگیا۔ جس میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے متاثرین سوات کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سوات اور مالاکنڈ کے متاثرین سے یکجہتی اور انکی مدد کے لیے جھولی پھیلاؤ مہم اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ مہم میں مرکزی قائدین سے لے کر کارکنان تک بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور اس عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں کہ متاثرہ بھائیوں کی ہر ممکن امداد کرنی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین سوات و مالاکنڈ کے لیے 30 لاکھ روپے کا امدادی سامان مردان بھجوا دیا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ناظم ڈاکٹر شاہد محمود نے 19 مئی 2009ء کو ٹرکوں پر لدے امدادی سامان کو مالاکنڈ روانہ کیا۔
پاکپتن کے ہونہار ثناء خوان احسن جاوید قادری کی نعت خوانی کے مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مہاجرین سوات کے لیے ہنگامی طور پر امدادی فنڈ قائم کر دیا ہے۔ متاثرین کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے مختلف مقامات پر بحالی کیمپ بھی لگائے ہیں۔
متاثرین سوات و مالا کنڈ ڈویژن کی بحالی کے لئے امدادی کارروائیوں کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے لاہور بھر کی تنظیمات کا اجلاس ہوا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تنظیمات کے عہدیداران اور کارکنان کو خصوصی بریفنگ دی اور منہاج القرآن کی دنیا بھر کی تنظیمات کے نام پیغام دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی مرکزی لائبریری کی دوبارہ تعمیرِ نو کی گئی۔ گذشتہ دنوں اسکا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے مرکزی ناظم فیض عالم قادری نے بتایا کہ لائبریری کو دوبارہ بہترین انداز میں ترتیب دینے پر ہم بالخصوص منہاج القرآن یوتھ لیگ ناروے کے اہم رکن بلال مشتاق اور حمزہ انصاری کے بہت مشکور ہیں
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام 23 شادیوں کی اجتماعی سالانہ تقریب 12 اپریل 2009ء کو منعقد ہوئی۔ شادیوں کی اس تقریب کو خصوصی طور پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر بعثت مبارک کی نسبت سے منعقد کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی شادیوں کی اجتماعی پروقار تقریب 12 اپریل 2009ء بروز اتوار 11:00 بجے دن منہاج القرآن پارک بالمقابل مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن 365۔ایم ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہورہی ہے۔ جس میں غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی 23 خواتین کا نکاح اور رخصتی کا فریضہ سرانجام دیا جا رہا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غزہ کیلئے امدادی سامان مورخہ 12 فروری 2009ء کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینئر نائب ناظم افتخار شاہ بخاری کی زیرنگرانی فلسطین کے سفارت خانہ اسلام آباد میں پہنچایا گیا۔
منہاج نیوز ملاحظہ کریں اور ہمیں اپنے تاثرات سے آگاہ کریں کہ آپ اس میں مزید کیا چاہتے ہیں۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہم بہتری کی طرف جا رہے ہیں؟ آپ کے پاس اس میں مزید بہتری کے لئے کیا تجاویز ہیں؟ ہم آپ کے تبصرہ و تجاویز کے منتظر ہیں۔ جس قدر زیادہ آپ کے تاثرات ہم تک پہنچیں گے اسی قدر ہم بہتر سے بہتر کارکردگی کا اظہار کر سکیں گے۔ ذیل میں منہاج نیوز کی اب تک کی تمام قسطیں شائع کی گئی ہیں، براہ مہربانی اپنی آراء سے ضرور نوازیں۔ شکریہ
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.