سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ملک بھر میں بسلسلہ میلاد النبی ﷺ سیرت کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 4 دسمبر کو لاہور، مریدکے، سندھ، کراچی، شورکوٹ اور دیگر شہروں میں سیرت کانفرنسز منعقد کی گئیں۔ کانفرنسز میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان و قائدین اور سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی سکالرز مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف گوشوں کو بیان کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی رہنماء محترمہ تہنیزہ شاہد (ڈپٹی کوارڈینیٹر Woice) نے ایک مستحق بچی کے جہیز میں معاونت کی۔ انہوں نے مستحق خاندان کو بیٹی کے جہیز کے لیے واشنگ مشین اور پنکھا خرید کر دیا، جن کی مالیت 15,500 روپے تھی۔
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام مسجد المنہاج جادہ میں 24 نومبر 2019ء کو سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا۔ محفل میں سوشل ورکر و ماسٹر ٹرینر PLGA شاہدہ شاہ، ہیڈ نرسنگ سکول DHQ جہلم مسز فرزانہ، انچارج MCWA فلک شاہد، ویلفیئر انچارج اپوا سنٹر عطیہ آفتاب، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ Chingford یو کے سعیدہ خادم، پرنسپل منہاج ماڈل سکول جادہ جہلم فرزانہ اجمل اور سابقہ صدر ویمن لیگ جہلم سعیدہ مغل سمیت جہلم کی مختلف یونین کونسلز سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور رفقاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس یکم دسمبر 2019 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوئی جس میں خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ سدرہ کرامت نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نے حسن ازل کو تکنا ہو وہ ذات محمد ﷺ کو دیکھ لے، حسن الہٰی کا مظہر اتم ذات محمد ﷺ ہے، رب العالمین نے اپنے حسن مطلق کے اظہار کے لیے ذات محمد ﷺ کو پیدا فرمایا، محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانے والا کبھی اجر سے محروم نہیں رہتا۔
منہاج گرلز کالج لاہور میں ’’ایام الاخلاق‘ کے موضوع پر سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں پرنسپل منہاج گرلز کالج ڈاکٹر ثمر فاطمہ، فرح ناز، ہارون ثانی، حمیرا ناز، آفتاب قادری، ڈائریکٹر نظامت تربیت ڈاکٹر افضل کانجو، ام حبیبہ اور غلام احمد خان نے خطاب کیا۔ فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ سکالر علامہ عین الحق بغدادی نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا اچھی صحبتیں نیک اعمال کی طرف راغب کرتی ہیں اور بری صحبتیں برائی کی طرف مائل کرتی ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں ہری پور، ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی زونل ناظمہ کے پی کے و ڈائریکٹر منہاجینز فورم ام حبیبہ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تہذیب یافتہ معاشرہ کی تشکیل کےلئے طلبہ کو سیرت النبی ﷺ کا مضمون پڑھایا جائے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گجرات کے زیراہتمام کنجاہ میں ’’دہر میں اسم محمد ﷺ سے اجالا کر دے‘‘ کے موضوع پر منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں ناظمہ دعوت انیلہ الیاس نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں منہاجج ویمن لیگ کی عہدیدار، کارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے سوسائیٹی کے پسے ہوئے طبقات کاخیال رکھا، ریاست مدینہ میں خواتین مزدوروں اور کمزوروں کو حقوق دئے گئے۔
ایم ایس ایم سسٹرز جہلم ڈی ایچ کیو ہاسپتال کا وزٹ کیا اور ولادت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی مریضوں کے ساتھ منائی۔ اس موقع پر ایم ایس ایم سسٹرز کی طرف سے ہاسپتال کے ٹی بی وارڈ اور چلڈرن وارڈ کے مریضوں میں فروٹ پیک اور تحائف تقسیم کیے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ زیراہتمام سرگودھا میں مرکزی صدر فرح ناز، جہلم میں سینئر رہنما، سکالر عائشہ شبیر، دیپالپور میں مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت، شورکوٹ میں سکالر صائمہ نور اور راولا کوٹ میں سکالر ادیبہ شہزادی نے سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانفرنسز میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کے علاوہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ فرح ناز نے سرگودھا میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیالکوٹ اور چیچہ وطنی میں ’دہر میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجالا کر دے‘ کے موضوع پر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنسز میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی سینئر مرکزی رہنما عائشہ شبیر خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین اور طالبات کی بڑی تعداد نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنسز میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے آفس میں ایم ایس ایم سسٹرز جہلم کے زیراہتمام تربیتی پروگرام دانش کدہ کی محمد ﷺ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں کے موضوع پر منعقد کیا گیا، جس کا آغاز سارہ وحید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ وائس کے زیراہتمام ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جہلم کے نرسنگ سکول میں نرسز کے لئے محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں نعت خوانی منزہ مقصود نےکی۔ محفل میلاد میں محترمہ مریم نعیم (سابقہ ناظمہ ویمن لیگ جہلم) نے حضور ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے ذیلی فورم WOICE کے زیراہتمام یونین کونسل کوٹلہ فقیر میں عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں 25 مستحق خواتین میں ایک ایک ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔ اِس موقع ناظمہ یونین کونسل عنبرین عمران کا کہنا تھا کہ باقی عیدوں کی طرح عید میلاد کی خوشی پر بھی ہمیں غریبوں کی مدد کرنی چاہئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ یو سی کوٹلہ فقیر جہلم کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد 10 نومبر 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں تحصیلی ٹیم کے علاوہ علاقے کی 800 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام میں ثانیہ ناصر (ڈائریکٹر ایگرز جہلم ) نے کمپئرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، ناظمہ سدرہ کرامت اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر فاطمہ شہزادی نے ضلع سیالکوٹ، ناروال اور گوجرانوالہ کا ہنگامی دورہ کیا اور عالمی میلاد کانفرنس میں خواتین کی شرکت کے اہداف کے حصول کے لیے ضلعی ٹیموں سے میٹنگز کیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.