سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام یوم خواتین پر ویمن سمٹ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ ویمن سمٹ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، تحریک انصاف کے پی کے سے رکن اسمبلی ملیحہ اصغر، صدر انصاف فیڈریشن شہلا خان نیازی، فوزیہ اصغر ڈاکٹر فرخندہ جبیں، راضیہ نوید، نصرت آمین، ارشاد اقبال، عائشہ مبشر، ام حبیبہ، انیلا الیاس، رابعہ خان اور عذرا اکبر نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عالمی یوم خواتین پر ’’ویمن سمٹ‘‘ منعقد ہوئی اور اختتام پر ریلی نکالی گئی۔ ویمن سمٹ میں متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے مقررین کہا کہ حقوق نسواں کی آڑ میں کسی کو پاکستان، اسلام اور انسانیت کی مسلمہ اقدار کا جنازہ نہیں نکالنے دیں گی۔ کسی کو گالی دیکر حقوق کی آواز بلند کرنا محض شر انگیزی اور نظریاتی تخریب کاری ہے۔
ویمن ڈے 8 مارچ کے حوالے سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں خواتین پروفیسرز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انسانی معاشرے کی بنیادی اکائی عورت ہے، ویمن امپارمنٹ کا حقیقی تصور اسلام نے ہی دیا۔ اسلام عورتوں کے تمام حقوق کا محافظ ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں 8 مارچ کے حوالے سے ہونے والے ’عورت مارچ‘ کے بارے میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ، فرح ناز اور دیگر فریقین کی طرف سے ایک درخواست دائر کی گئی تھی کہ کچھ تنظیموں کی طرف سے عورت مارچ کیا جارہا ہے، گزشتہ سال عورت مارچ کے موقع پر انتہائی مخرب الاخلاق اور بیہودہ سلوگن نمایاں کیے گئے تھے۔ منہاج ویمن لیگ کی صدر فرح ناز نے کہا کہ منہاج ویمن لیگ 8 مارچ کو ویمن سمٹ منعقد کرے گی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی پوری ٹیم کو کامیاب رفاقت سازی و ممبر شپ مہم پر خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ شیخ الاسلام نے ایک ویڈیو پیغام میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم، جملہ تنظیمات، کارکنان اور ذمہ داران کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی رفاقت سازی ویمن لیگ کا بہت بڑا عمل خیر ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 18 مارچ سے ”الحکمۃ“کے عنوان سے 5 روزہ تربیتی کیمپ منعقد ہو گا جو 22 مارچ تک جاری رہے گا جس کا مقصد خواتین کی کیئر کونسلنگ، عصری تقاضوں کے مطابق ان کی تربیت، ویمن امپاورمنٹ کے حقیقی تصور کو اجاگر کرنا اور خواتین میں تعلیمی، دعوتی رجحانات کو فروغ دینا ہے۔ کیمپ میں منہاج القرآن کی ضلع اور تحصیل کی عہدیدار شریک ہونگی جن کی تعداد 8 سو سے زائد ہو گی۔
یوم خواتین 8 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے، منہاج القرآن ویمن لیگ یوم خواتین پر عورت معاشرہ ساز، عورت خاندان کی اساس کے عنوان سے نیشنل پریس کلب میں تقریب اور بعد ازاں واک کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے اجلاس میں کیا گیا۔
منہاج کالج آف شریعہ برائے خواتین ملتان میں شیخ الاسلام کی سالگرہ کے سلسلے میں منہاج ویمن لیگ کے زیر اہتمام بک ایکسپو منعقد ہوا، بک فیئر میں ملتان بھر سے خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر MSM سسٹرز کے زیراہتمام ’’محقق عصر‘‘ سیمینار بھی کروایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل دینہ کے زیراہتمام قائد ڈے سلسلہ تقریبات میں ’’محقق عصر‘‘ سیمینار منعقد ہوا جس میں وجہیہ کرن سابقہ ناظمہ ایس ایم سسٹرز دینہ نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں طلباء وطالبات بھی شریک ہوئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیراہتمام خانہ فرہنگ ایران، ایرانی قونصلیٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن پشاور کے چاروں ٹاؤنز کی تنظیمات اور خواتین نے شرکت کی۔
منہاج کالج فار ویمن (بزم منہاج)کے زیراہتمام 12 مختلف یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس کی طالبات کے درمیان ’’موبائل فون سے زندگی میں سکون ہی سکون ہے‘‘ کے موضوع پر مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم موضوع پر ہونے والے تقریری مقابلے میں جی سی یونیورسٹی، گریژن پوسٹ گریجوایٹ کالج، گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ، جامعہ نوریہ، رضویہ فیصل آباد، منہاج گرلز کالج کی طالبات نے حصہ لیا۔ طالبات نے موبائل فون کے فائدے اور نقصانات پر گفتگو کی، طالبات کے پر اعتماد لہجے اور معلوماتی گفتگو سن کر حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کی زونل ناظمہ محترمہ ادیبہ شہزادی نے راجن پور پی پی 296 کے تین سکولز کا وزٹ کیا، وزٹ میں منہاج القرآن ماڈل سکول، اقراء ہائیر سیکنڈری سکول، پاکستان پبلک سکول شامل ہیں، جن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کا تعارف دیا گیا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پھالیہ میں خواتین کےلئے سلائی کڑھائی کے سکول (ہنر گھر) قائم کر دیا گیا، سکول کی افتتاحی تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی اور منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن پھالیہ کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سا ئینسز برائے خواتین میں قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 69ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی، جس میں معروف سکالر اور ضلعی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ہما اسماعیل نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں ان کی شخصیت کے جس بھی گوشے کا ذکر کریں ایک نیا جہان آباد نظر آتا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ القادریہ 299 پر ہوئی، جہاں محترمہ ڈاکٹر فضہ حسین قادری کو منہاج ویمن لیگ کی طرف سے شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک پیش کیا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم نے محترمہ فضہ حسین قادری کیساتھ ملک کر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور آپ کی صحت و سلامتی کے لیے دعا بھی کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.