سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک نے لبنان پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج مناتے ہوئے ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہرے کیے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، پشاور، جہلم سمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیمات نے پر امن احتجاجی مظاہرے کئے۔ لاہور پریس کلب کے سامنے لبنان کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیل کی بدترین بربریت کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔ مظاہرے کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے صدر فیض الرحمن درانی نے کی۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے اور احتجاج میں شریک سینکڑوں افراد نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔
بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن برطانیہ کے زیر اہتمام مسجد گھمگول شریف برمنگھم میں جاری سہ روزہ درس بخاری کی پہلی نشت سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اہل علم طبقے کو اپنی صفوں میں تنگ نظری کو ختم کرکے برداشت کو فروغ دینے کی اشدضرورت ہے اور علمی اختلافات رکھنے سے جوش و جذبہ، فتویٰ بازی اور محض زبان درازی کی بجائے علمی اسلحہ سے مقابلہ کیا جائے کیونکہ طریقت میں نئے راستے بیان کرنا بے ادبی اور گستاخی کے زمرے میں نہیں آتے۔ احادیث کی مستند کتاب صحیح البخاری کے مصنف حضرت امام بخاری (رحمۃ اللہ علیہ) کی حالات زندگی اور علمی وتحقیقی معیار کا تعارف کرواتے ہوئے شیخ الاسلام نے فرمایا کہ ادب کی حد کے اندر علمی اختلاف اسلامی تاریخ کا حصہ ہے، ادب اور علمی تحقیق کے اختلاف کا ٹکراؤ کبھی نہیں ہو سکتا لیکن بدقسمتی سے کم علمی اور جاہلیت نے عقیدہ کو اسی بنیاد پر سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایت احادیث میں امام ابوحنیفہ امیر المومینن ہیں۔
مؤرخہ 2 اگست 2006ء بروز بدھ بوقت 00 : 3 بجے بمقام پریس کلب لاہور احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ ہر مسلم لبنان و فلسطین کے معصوم اور نہتے شہریوں پر اسرائیلی جارحیت پر دل گرفتہ اور غمگین ہے۔ ایسے میں ہر انسان بالخصوص مسلم امہ کا فرض ہے کہ وہ آگے بڑھے اور اسرائیلی جارحیت کو بند کروانے کی کوششیں کرے۔ اس فرض کو نبھانے کے لئے ویمن لیگ اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ قرار داد ویمن لیگ لبنان و فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی پرزور مذمت کرتی ہے، ہم لبنانی و فلسطینی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسرائیل لبنان و فلسطین کے خلاف جنگ اور ریاستی دہشت گردی فوری طور پر بند کرے۔ اقوام متحدہ اور اسلامی سربراہی کانفرنس اسرائیل کی لبنان و فلسطین پر جارحیت اور معصوم شہریوں اور بچوں کا قتل عام بند کروائے اور عالمی امن کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ لبنان میں امن فوج کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔
محترم علامہ رانا محمد ادریس سرائے عالمگیر میں ماہانہ درس عرفان القرآن اور محترم علامہ ارشاد حسین سعیدی راولپنڈی میں ماہانہ درس عرفان القرآن کے پروگرامز کا تصویری نظارہ
مؤرّخہ 16 جولائی 2006ء منہاج یونیورسٹی لاہور کے اولڈ کیمپس کے صفہ بلاک میں تحصیلی کوآرڈینیٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر رومانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم آج کے دور میں اتنی مہنگی ہو گئی ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواب کو شرمندہء تعبیر کرنے کے قابل نہیں رہے۔ ان حالات میں منہاج یونیورسٹی جسے حال ہی میں چارٹر ملا ہے نے فیسوں کو اتنا کم رکھا ہے کہ غریبوں کے بچے بھی اعلیٰ تعلیم آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری چیف ایگزیکٹو کی خصوصی کاوشوں سے آج لاہور کو بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی میسر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور اعلیٰ اور اپنی فیلڈ کے ماہر پروفیسرز کو رکھا ہے۔ منہاج یونیورسٹی نے کم فیس میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولنے کی کوشش کی ہے۔
علم تجوید پر جامع اور مستند کتاب "عرفان التجوید" کے مصنف منہاج یونیورسٹی لاہور (پاکستان) اور جامعہ اسلامیہ بغداد (عراق) کے ہونہار نوجوان فاضل حافظ محمد سعید رضا بغدادی ہیں۔ مرکزی امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی اور ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے "عرفان التجوید" کی باقاعدہ طور پر رونمائی کی۔ اس موقع پر سینئر نائب ناطم اعلیٰ کرنل (ر) محمد احمد، ناظم تربیت سید فرحت حسین شاہ، ناظم ابلاغیات حاجی منظور حسین مشہدی، ناظم علماء کونسل صاحبزادہ محمد حسین آزاد، ناظم دعوت رانا محمد ادریس، ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔
مورخہ 25 جون 2006 بروز اتوار بوقت 10:00 بجے صبح بمقام مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان بھر سے ممبران شوریٰ نے شرکت کی جبکہ اجلاس کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
مؤرخہ 24 جون 2006 بروز ہفتہ بوقت 10:00 بجے صبح بمقام مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان بھر سے ممبران CEC نے شرکت کی جبکہ صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ تلاوت و نعت رسول مقبول کے بعد حسب ذیل ایجنڈا کے مطابق اجلاس کی کاروائی ہوئی۔ سابقہ فیصلہ جات کا جائزہ۔ ورکنگ پلان برائے سال 07 - 2006 بجٹ تجاویز برائے سال 07 - 2006 مرکزی ناظم تنظیمات محترم شاہد لطیف قادری نے اجلاس کا ایجنڈا اوپن کرتے ہوئے معزز ممبران کو خوش آمدید کہا اور ایجنڈا پوائنٹس پر بریفنگ دی۔
مؤرخہ 25جون 2006ء کو پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے صفہ بلاک میں منعقد ہوا جس میں پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی ایگزیکٹو کا انتخاب کیا گیا جس کے مطابق ڈاکٹر محمد طاہر القادری چیئرمین، آغا مرتضٰی پویا سینئر وائس چیئرمین، رانا محمد اقبال وائس چیئرمین اور فیض الرحمن خان درانی مرکزی صدر منتخب ہوئے، جبکہ چوہدری محمد شریف اور حمزہ داؤد نائب صدور منتخب ہوئے۔ انوار اختر ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل، سید علی رضا رضوی سیکرٹری اطلاعات اور فیض الاسلام قاضی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔ جواد حامد سیکرٹری کوآرڈینیشن، میاں زاہد اسلام سیکرٹری فنانس، نعیم علی چیف آرگنائزر، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو ڈپٹی چیف آرگنائزر اور لطیف سندھو ڈپٹی چیف کو آرڈینیٹر منتخب ہوئے۔ صوبائی صدور میں افتخار علی کلچہ پنجاب، خالد درانی سرحد، ڈاکٹر ایس ایم ضمیر سندھ اور ظہور احمد کھوسہ صدر بلوچستان منتخب ہوئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہونہار فاسٹ باؤلر ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن آئے۔ اس موقع پر انہوں نے ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں ناظم اعلیٰ نے شاہد نذیر کو قومی ٹیم میں واپسی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور دورہ انگلینڈ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ شاہد نذیر نے بتایا کہ انہیں قومی ٹیم میں 4 سال بعد شامل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 4 سال سے انگلینڈ میں باقاعدگی سے کرکٹ کھیل رہا ہوں جس کے باعث مجھے دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے شاہد نذیر کو تحریک منہاج القرآن کا تعارف کروایا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے شاہد نذیر کو شیخ الاسلام کا ترجمۃ القرآن "عرفان القرآن" بطور تحفہ پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام یکم جولائی سے 16 جولائی 2006 تک اسلامک لرننگ کورس جس میں خواتین و طالبات کی علمی و فکری، روحانی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ فن نعت، فن خطابت، فن تجوید اور ووکیشنل کے کورسز کروائے جائیں گے۔ ہاسٹل میں رہنے والی خواتین و طالبات کے لئے فیس 1200 روپے اور ڈے سکالر کے لئے 450 روپے ہیں۔ داخلے کی خواہش مند خواتین و طالبات 25 جون 2006 تک رابطہ کریں۔
ماہ ربیع الاوّل میں محفل میلاد مہم میں تحصیلی سطح پر کم و بیش پچاس علاقہ جات میں محافل کا انعقاد کیا گیا جن میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ سے محبت و عشق رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خیرات سے اپنے خالی دامن بھرے جس میں مجموعی طور پر ہزارہا خواتین نے شرکت کی۔ علاقہ جات کی تفصیل درج ذیل ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام مورخہ 27 مئی بروز ہفتہ مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 افراد نے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولولہ انگیز قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن میں شمولیت اختیار کی۔ علماء و مشائخ میں بطور خاص پیر طریقت صاحبزادہ اعجاز احمد صاحب، حضرت پیر سید غلام جیلانی صاحب، پیر طریقت عبدالرزاق قادری خلیفہ اعظم دیول شریف، پیرطریقت حضرت علامہ علی احمد صابری چشتی، علامہ پیر محمد بشیر قادری صاحب، ناظم اعلیٰ ادارہ مصباح القرآن علامہ مولانا محمد شریف القادری، علامہ مفتی زمان ایازی، شیخ الحدیث جامعہ غوث العلوم لاہور، علامہ عارف جاوید صاحب خطیب جامع مسجد انار کلی، علامہ قاری مختار احمد صدیقی جنرل سیکرٹری تنظیم القرآن پاکستان، صاحبزادہ علامہ سید حبیب اللہ شاہ ہاشمی خطیب جامع مسجد مکہ کالونی گلبرگ، علامہ سعید احمد تونسوی ناظم اعلیٰ جامعہ حنفیہ شام نگر، محترم علامہ انوارالحق صاحب شامل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامتِ دعوت کے زیراہتمام ملک گیر دروسِ عرفان القرآن کے سلسلے میں محترم ارشاد حسین سعیدی کو ان کے اثر انگیز خطابات کے اعتراف میں جناب ملک فخرالزمان عادل کی طرف سے عمرے کا ٹکٹ اور راولپنڈی تنظیم کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئی۔
گزشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام "عالمی پیامبر امن کانفرنس" کا انعقاد ہوا، جس میں مہمان خصوصی شیخ رشید احمد وفاقی وزیر ریلوے اور مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔ جبکہ صدارت ملک فخرالزمان عادل رہنما تحریک نے کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.