سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
8 ستمبر 2006ء بمطابق 14 شعبان معظم کی شب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے سبزہ زار میں ماہانہ روحانی اجتماع ختم علی الصلوٰۃ النبی اور شب برأت کی خصوصی محفل منبعقد ہوئی۔ اس روحانی محفل میں شرکت کیلئے لاہور کے علاوہ گردو نواح کے شہروں سے بھی حاضرین کی ایک بڑی تعداد سر شام تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز عشاء کے بعد ہوا تاہم حاضرین کی کثیر تعداد مقررہ وقت سے قبل ہی پنڈال میں براجمان ہوئی۔ جب پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا تو پنڈال میں حاضرین کے لیے جگہ کم پڑ گئی جس پر انتظامیہ نے ہنگامی طور پر مرکزی سیکرٹریٹ کے ساتھ ملحقہ منہاج القرآن پارک میں پروجیکٹر نصب کر کے حاضرین کے بیٹھنے کا انتظام کیا۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی یہاں موجود تھی۔ جسکی وجہ سے منہاج القرآن ویمن لیگ کو بھی خواتین شرکاء کے لئے اضافی انتظامات کرنا پڑے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری اللہ بخش نقشبندی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ناظم تربیت فرحت حسین شاہ کی نقابت اور کمیپئرنگ نے بھی حاضرین میں رنگ جما دیا۔ انہوں نے تلاوت کلام پاک کے بعد آقا علیہ السلام کی بارگاہ مدح سرائی کیلئے کالج آف شریعہ منہاج یونیورسٹی کے نعت خواں کو دعوت دی بعد ازاں مختلف نعت خواں وقفہ وقفہ سے اپنے ذوق نعت خوانی سے حاضرین کے لئے سامان عشق و نور پیدا کرتے رہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا "آمدِ سیدنا امام مھدی (علیہ السلام)" کے موضوع پر علمی، تحقیقی اور ایمان افروز خطاب - مکمل - ہائی کوالٹی
چار روزہ الھدایہ کیمپ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیر اہتمام پروقار تقریب کے طور پر منعقد ہوا۔ افتتاحی روز تقریب کا باقاعدہ آغاز جمعہ کی نماز کے بعد ہوا۔ تلاوت و نعت کے بعد کیمپ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر زاہد اقبال اور عبدالقدیر نے اس میگا ایونٹ کی تعارفی نشست میں اظہار خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں برطانیہ کے علاوہ نارتھ امریکہ، ڈنمارک، ہالینڈ فرانس اور دیگر یورپی ممالک سے نوجوان موجود ہیں۔ الھدایہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد دیار غیر میں مقیم نوجوانوں کی تربیت کرنا ہے۔ شیخ الاسلام کی خصوصی ہدایت پر یہ کیمپ شروع کیا گیا ہے۔ اس تعارفی نشست کے دوران شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور معزز مہمان محدث اعظم الاستاذ الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی (شام) تشریف لائے۔ آپ شام کے نامور فقہی اور علم الفقہ پر مشہور کتاب الفقہ الحنفیہ کے مصنف اور ماجع مسجد اُموی (دمشق) کے خطیب اعظم بھی ہیں۔ شیخ الاسلام کی خصوصی دعوت پر اس کیمپ کے لیے برطانیہ تشریف لائے جہاں آپ کی یہ پہلی آمد تھی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے نائب صدر شیخ ساجد فیاض کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گولڈ میڈل کا اعلان کیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز منہاج انٹرنیٹ بیورو میں شاندار تکنیکی خدمات پر دیا گیا۔ شیخ ساجد فیاض تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے بھائی ہیں۔ موصوف عرصہ دراز سے فرانس میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کے لئے تکنیکی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کی یہ خدمات قابل تحسین ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی شاعری کی تصنیف "تو میرے لفظوں میں چھپا" قائد سے محبت کا انوکھا اظہار کیا ہے۔ شیخ ساجد فیاض کی اس تصنیف نے نہ صرف کارکنان میں بہت مقبولیت حاصل کی ہے بلکہ ان کی شاعرانہ کاوش بھی لائق صد تحسین ہے۔
علمی و اَدبی حلقوں میں محترم علی اکبر قادری الازہری کا نام کسی تعارُف کا محتاج نہیں۔ اِن کا شمار تحریکِ منہاجُ القرآن کے اَربابِ فکر و دانش اور صاحبانِ فکر و نظر میں ہوتا ہے کہ جن پر بجا طور فخر کیا جاسکتا ہے۔ تحریک کے ساتھ رُبع صدی پر محیط اِن کی وابستگی اِن کے خلوص، خود سپردگی اور غیر مشروط تعلق کی غماز ہے۔ آپ نے اپنی تشنگی بجھانے کے لیے جامعہ اِسلامیہ منہاج القرآن، پنجاب یونیورسٹی اور جامعہ اَزہر جیسی عظیم درس گاہوں سے تحصیلِ علم کیا۔
رمضان المبارک کی کیف آور ساعتوں میں خالق حقیقی سے تعلق کی پختگی اور رضائے الٰہی کے حصول کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ ہر سال خواتین کے لئے عظیم الشان اجتماعی اعتکاف کا اہتمام کرتی ہے۔ جس میں ہزاروں "دختران اسلام" روحانی برکات سے فیض یاب ہوتی ہیں۔ آپ کو خصوصی دعوت دی جاتی ہے کہ اپنی مصروفیات میں سے چند دن نکال کر فہم دین، تزکیہ نفس اور اصلاح احوال کے ساتھ ساتھ مالک حقیقی کی بارگاہ میں اجتماعی توبہ کے لئے آنسوؤں کی بستی ""شہر اعتکاف" میں اپنے اہل خانہ، احباب اور رشتہ داروں کے ہمراہ جوق در جوق شریک ہوں اور اپنے شب و روز یاد الٰہی میں بسر کر کے دنیا اور آخر کی سعادتیں سمیٹیں۔
جب زندگیاں بوجھ محسوس ہونے لگی ہیں۔ روح کا دم گھٹنے لگتا ہے۔ نیکی اور عبادت کا تصور معدوم ہونے لگتا ہے۔ معاشرہ بے چینی، بے سکونی، عدم تحفظ، غیر مطمئن صورتحال کی نظیر بن جاتا ہے۔ فکری و نظریاتی دیواریں منہدم ہونے لگتی ہے۔
درود شریف کی کثرت سے جہاں عاشقان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روحانی بالیدگی کا سامان حاصل کیا جا رہا ہے وہاں سینکڑوں خواتین گھریلو پریشانیوں، ناگہانی مصیبتوں اور روحانی و جسمانی بیماریوں سے شفایاب ہو رہے ہیں۔ مادیت پرستی اور فتنہ پروری کے اس دور میں اگر آپ بھی سکون قلب کے متلاشی ہیں اور مکین گنبد خضریٰ سے تعلق غلامی استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیر اہتمام 20 اگست 2006 کو شب معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس لندن میں منعقد ہوئی یوں تو برطانیہ میں ہر سال یہ سالانہ پروگرام منعقد ہوتا ہے تاہم اس مرتبہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کی خاص بات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صدارت تھی۔ یہی نہیں بلکہ اس مقدس و بابرکت محفل کو شام سے تشریف لائے معزز مہمان الاستاذ الفقیہ المحقق الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی نے بطور مہمان خصوصی رونق بخشی۔ عالم اسلام کی دو معتبر شخصیات کی موجودگی میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد اہل برطانیہ کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں تھا۔ یہ پروگرام Qtv نے براہ راست پیش کر کے دنیا بھر کے ناظرین کو بھی اسمیں شریک کیا۔
تحریک منہاج القرآن نے تبلیغ کے لئے قرآن مجید کو ذریعہ اور وسیلہ بنا کر عوام الناس کا قصوں کہانیوں اور غیرمستند ذرائع علم سے تعلق توڑا ہے۔ تحریک منہاج القرآن نے دنیا کی ہر بحث قرآن سے کر کے ثابت کیا ہے کہ قرآن ہر علم و فن کا منبع ہے۔ سن 2004 میں قائد تحریک منہاج القرآن کے حکم سے نظامت دعوت نے قرآن کے اسی پیغام کو عام کرنے کے سلسلہ میں ملک بھر میں دروس عرفان القرآن کے سلسلے میں کا آغاز کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے طلباء اور منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل سکالرز نے ملک بھر میں دروس عرفان القرآن کا آغاز کیا اور یوں رجوع الی القرآن کی مہم دروس عرفان القرآن کی شکل میں ملک گیر سطح پر تبلیغی تاریخ میں ایک غیرمعمولی باب کی شکل اختیار کر گئی۔
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود نے گذشتہ روز صدر پاکستان عوامی تحریک فیض الرحمن درانی سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مذہبی، سیاسی اور علمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبرشپ حاصل کی۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور اعجازالحق بھی تحریک کی لائف ممبر شپ حاصل کر چکے ہیں۔ تاحیات ممبرشپ کے فارم پر دستخط کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے علم کا زمانہ معترف ہے اور ساری دنیا میں تحریک منہاج القرآن کے قائم کردہ اسلامک سینٹرز اسلام کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ایسی شخصیت ہیں جن کے علم سے ہم جیسے لوگ استفادہ کرتے ہیں۔ کشمیر کاز اور عالمی امن کیلئے بھی ان کی خدمات گرانقدر ہیں۔
عرفان القرآن کی پہلی تقریب تقسیم اسناد کی تقریب 17 اگست 2006ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر FMRi حال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت مفتی عبد القیوم خان ہزاروی نے کی پروفیسر محمد نواز ظفر مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر مہمانوں میں نائب امیر تحریک سمیع اللہ قادری، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم تربیت سید فرحت حسین شاہ، ناظم دعوت رانا محمد ادریس، محمد ضیا نیر اور حکیم محمد یونس موجود تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں نوجوانوں کے عالمی دن (12 اگست) کے موقع پر نیشنل یوتھ سیمینار بعنوان "عالمی امن اور آج کا نوجوان" منعقد ہوا جس میں سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی مہمان خصوصی تھے جبکہ صدارت ڈائریکیٹر یوتھ افیئرز تحریک منہاج القرآن ساجد محمود بھٹی نے کی۔
30 جولائی بروز اتوار تحریک منہاج القرآن گلیات کے زیراہتمام مری اور ایوبیہ کے درمیان ایک صحت افزا مقام جو کہ پہاڑیوں کے درمیان واقع ایوبیہ روڈ میں بازار باڑیاں کے گورنمنٹ اللہ دتہ سکول کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں دوسری سالانہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں خصوصی طور پر تشریف لانے والی شخصیات ملک فخرالزمان عادل صدر ادارہ منہاج القرآن دوبئی، پروفیسر نذیر چیمہ والد گرامی (عامر چیمہ شہید)، منہاج القرآن کے مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ اشتیاق اعوان، منہاج القرآن فرانس کے ایگزیکٹو ممبر حاجی محبوب حسین، پاکستان عوامی تحریک دادرسی سیل کے چیئرمین فاروق ستی، حمیدہ قرآن قرآن اکیڈمی کے چیئرمین ملک جاوید، منہاج القرآن پی پی 14 کے ناظم مالیات مظہر الحق قادری اور منہاج القرآن ضلع راولپنڈی کے ناظم دعوت حافظ عبدالجبار تھیں جبکہ کانفرنس کی صدارت مرکزی امیرتحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی نے کی۔
عالمی امن کے قاتل اسرائیل کی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے ہزاروں معصوم لبنانی بچوں اور مظلوم نہتے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قیام امن کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر ہزاروں بچوں نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ اب تک پاکستان میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں سب سے بڑا مظاہرہ تھا جسکی کوریج کیلئے عالمی میڈیا بھی بڑی تعداد میں موجود تھا۔ مظاہرے میں شریک ہزاروں بچوں نے سفید رنگ کے پرچم اٹھا رکھے تھے جو ان کی طرف سے عالمی اداروں اور موثر ممالک سے امن کی اپیل تھی۔ عالمی ضمیر کو جگانے کیلئے بچوں نے UN اور او آئی سی کے علامتی جنازے اٹھا رکھے تھے۔ اور مذکورہ اداروں کی بے حسی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اسرائیل کا علامتی جنازہ بھی احتجاجی مظاہرے میں موجود تھا۔ درجنوں بچے شدید زخمی حالت کا روپ دھارے سٹریچر پر لیٹے ہوئے احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرے میں شریک بچوں نے ماتھے کے گرد سرخ رنگ کے کاغذ کے ربن باندھ رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ہزاروں کی تعداد میں ہونے کے باوجود پریس کلب کے اردگرد کسی قسم کی بد نظمی دیکھنے میں نہیں آئی
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.