سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 27 دسمبر 2016 کو کھڈیاں خاص قصور میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور کارکنان سمیت خواتین نے شرکت کی۔ محفل سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ تربیت ام کلثوم قمر نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 29 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر 5 جنوری 2017 کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے ضلعی دفتر جادہ میں یومِ تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی و تحصیلی عہدیداران سمیت شکیلہ طاہر، مریم نعیم، ریحانہ عظیم اور مختلف یونین کونسلز کی کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی عورت فاؤنڈیشن ضلع جہلم کی صدر رشیدہ بیگم تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے کہا کہ آج کی عورت مردوں سے کسی بھی لحاظ سے پیچھے نہیں۔ یہ بات منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین 17جون کو اپنی جانیں دے کر ثابت کر چکی ہیں اور آئندہ بھی اِس ملک کے جہاں بھی ہماری ضرورت پڑی ہم اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں گی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کِڈز فورم گوجرانوالہ کے زیراہتمام یکم جنوری 2017 کو بچوں کی محفلِ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں پیس سکول سسٹم کے طلبہ اور اسپیشل بچوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے تمام فارمیٹ تلاوت، نعت خوانی اور ذکر بچوں نے پرفارم کیے۔ منہاج کڈز فورم کی ڈائریکٹر حافظہ ایمن یوسف نے کی محفل سے خطاب کیا۔ محفل کا مقصد نئی نسل میں عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فروغ دینا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بوریوالہ زیراہتمام 27 دسمبر 2016 کو میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور کارکنان سمیت خواتین نے شرکت کی۔ محفل سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ تربیت ام کلثوم قمر نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فاروق آباد کے زیراہتمام یکم جنوری 2017 کو محفلِ میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ تربیت عائشہ مبشر نے کی۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ضلع قصور کی تحصیل کھڈیاں میں منہاج ویمن لیگ کھڈیاں نے خواتین کی محفلِ میلادِصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظمہ تربیت محترمہ اُ مِّ کلثوم قمر نے کی۔ پروگرام میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پتوکی کے زیر اہتمام پتوکی سٹی میں خواتین کی محفلِ میلاد منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ عائشہ مبشر نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد منہاج نعت کونسل گوجرانوالہ کی ٹیم نے دف کے ساتھ نہایت عمدہ انداز میں نعت خوانی کی۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد محفل میں موجود تھی۔
منہاج القرآن اسلامک اکیڈمی غلام محمد آباد میں فہم دین کورس برائے خواتین کی اختتامی تقریب 29 دسمبر 2016 کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی ناظمِ تربیت تحریک منہاج القرآن علامہ غلام مرتضیٰ علوی، منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدرفرح ناز، تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کے امیر سید ہدایت رسول قادری سمیت تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویمن لیگ کی کارکنان شریک تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے کہا کہ ہمارا معاشرہ اسلامی روح سے دور ہو گیا ہے، اس لیے ہماری زندگیاں حقیقی خوشی سے محروم ہیں۔ قرآن اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کمزور پڑ جانے والے تعلق کو مضبوط کر کے ہی ہم کامیاب اور مطمئن زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی، اخلاقی اور معاشرتی برائیوں کی بڑی وجہ دینی اقدار سے دوری ہے۔ آج کی دنیا ثقافتی یلغار کے زیر اثر ہے، اس محاذ پر مسلم سکالرز اور حکومت کو بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام خواتین کے لیے فہم دین کورس 27 دسمبر 2016ء کو اسلامک اکیڈمی غلام محمد آباد میں منعقد ہوا۔ کورس میں علاقہ بھر سے خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جن میں اکثریت طالبات کی تھی۔ منہاج ویمن لیگ کی ضلعی صدر سیدہ اختر کلثوم، روبینہ خاکی، ڈاکٹر ثریا، ڈاکٹر سعدیہ بتول، قمر النساء خاکی، سعدیہ حفیظ و دیگر معلمات نے بھی کورس میں شرکاء کو تربیتی لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا کے زیراہتمام 11 دسمبر 2016 کو سپورٹس ہال Can Ricart میں سالانہ محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظہ فائزہ نے حاصل کی، جبکہ منہاج القرآن یوتھ سسٹرز نے بارگاہِ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ بچوں کے گروپس نے شاندار انداز میں دف کے ساتھ نعتیں پڑھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیراہتمام 3 دسمبر 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سینٹر ویلبی میں محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کی سعادت میمونہ رحمٰن نے حاصل کی۔ شبانہ احمد نے حمد باری تعالیٰ پیش کی، جبکہ کوکب اپل، مریم ارشاد اور وحیدہ ملک نے آقائے کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچاور کیے۔ نقابت کے فرائض شازیہ رانا نے احسن انداز میں سرانجام دئیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 70کے زیراہتمام 7 دسمبر 2016 کو میلاد مصطفے ٰکانفرنس منعقدہوئی۔ جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع فیصل آباد کی نائب صدر فرحت دلبر قادری نے کی، جبکہ مہمانوں میں ایم پی اے مدیحہ رانا، منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی رہنما عائشہ شبیر، انیلاڈوگر، فریدہ اکبر، تسنیم افضال، رخسانہ قمر، ڈاکٹرادیبہ ناز، حراء دلبر اور ثناء دلبر شامل تھیں۔ کانفرنس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد شریک تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام نو منتخب تنظیمات کی تقریب حلف برداری 7 دسمبر 2016ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوئی، جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صاحبزادہ احمد مصطفی العربی بھی شریک ہوئے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد طیارہ حادثہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ حادثہ میں جنید جمشید اور ان کی اہلیہ کی ناگہانی موت پر بھی گہرے رنج و الم کا اظہار کیا گیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی یہ بیٹیاں گود سے گور تک قربانی ہی قربانی ہیں۔ میرا پختہ یقین ہے کہ پاکستان میں جب بھی تبدیلی آئی اس کی روح رواں خواتین ہوں گی۔
محترمہ باجی ڈاکٹر غزالہ حسن قادری (ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، ممبر بورڈ آف گورنر منہاج یونیورسٹی لاہور) کو یونیورسٹی آف برمنگھم یوکے سے ’’پاکستان میں قانون خُلع میں اصلاحات‘ ‘کے موضوع پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.