سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کی آمد پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ماہ محرم نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی حق و صداقت کے لئے دی جانے والی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ نواسۂ رسولؑ نے ظلم و بربریت، شعائر دین کی خلاف ورزی اور یزیدی فاشزم کے خلاف صدائے حق بلند کی اور جبر و تشدد کے سامنے سر جھکانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اسلام کے لئے جان کی قربانی دے کر انسانیت کو پیغام دیا کہ طاقت حق نہیں، حق طاقت ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تنظیمی دورے پر یونان پہنچ گئے، ایتھنز ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر ارسلان خرم چیمہ، جنرل سیکرٹری غلام عباس، ڈائریکٹر محمد نواز ہزاروی و دیگر راہنماؤں اور ذمہ داران و کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر یورپین کونسل کے ذمہ داران محمد اقبال وڑائچ، فیض عالم قادری اور احمد جاوید بھی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہمراہ تھے۔
منہاج القرآن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام حافظ حسنین حیدر بھٹی (بغدادین) کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل و دعائیہ تقریب نواں لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلٰی نے ’’فلسفہ موت و حیات‘‘ کے موضوع پر مدلل گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن خیبرپختون خواہ کے رہنماء اور سابق جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کے پی کے خالد محمود خان درانی انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی۔ اس موقع پر انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی رکن اور پاکستان عوامی تحریک خیبرپختونخوا کے سابق جنرل سیکرٹری خالد محمود درانی کے انتقال پر تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ شیخ الاسلام نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ خالد محمود درانی ایک دین دار، محب اور خدا ترس انسان تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین کی خوشدامن کا فیصل آباد میں انتقال ہو گیا، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کا جنازہ نماز ظہر کے بعد فیصل آباد میں ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن ملتان اے اور ملتان بی کے زیراہتمام مصطفوی معاشرے کا قیام کے سلسلہ میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مراکز علم کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ مراکز علم کے قیام سے ہی مصطفوی معاشرہ کی عملی تشکیل ممکن ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام منہاج القرآن جاپان گنما سنٹر میں 33 ویں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ منہاج الدین قادری نے ’’میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن جلالپور پیر والاکے زیراہتمام الشہباز ہوٹل فوڈ پانڈا میں مصطفوی معاشرہ کے قیام کے سلسلہ میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے دروس عرفان القرآن اور حلقات درود و فکر کے حوالے سے گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن وہاڑی کے زیراہتمام ’’مصطفوی معاشرہ کے قیام‘‘ کے سلسلہ میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے دروس عرفان القرآن اور حلقات درود و فکر کے حوالے سے گفتگو کی۔
مصطفوی معاشرے کا قیام کے سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن میاں چنوں کے زیراہتمام قصر لطیف ریسٹورنٹ میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مراکز علم کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ مراکز علم کے قیام سے ہی مصطفوی معاشرہ کی عملی تشکیل ممکن ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے شعبہ کورسز کے زیراہتمام گرمیوں کی چھٹیوں میں ملک بھر کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کے لیے دس روزہ فن خطابت و نقابت کورس منہاج ٹریننگ اکیڈمی آغوش کمپلیکس میں منعقد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے پچاس سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ فن خطابت کورس کی افتتاحی تقریب 28 جون کو منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر کورسز حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے افتتاحی کلمات سے کلاس کا آغاز کیا۔ اس موقع پر معروف ٹرینرز اور سکالرز محمود مسعود قادری، محمد سرفراز قادری، حسن محمود جماعتی اور مہتاب اظہر راجپوت نے لیکچرز دیئے۔
مصطفوی معاشرے کا قیام کے سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن میاں چنوں کے زیراہتمام کبیر والا میں ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مراکز علم کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام گنما سنٹر میں 31ویں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل غلام مرتضی علوی نے (روز مرہ زندگی میں غیر معمولی گناہ) کے موضوع پر آن لائن گفتگو کی۔ انہوں نے گناہوں سے بچنے، استغفار اور توبہ کے درجات کے حوالے سے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری دو ماہ کے تنظیمی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین قادری، شہزاد رسول قادری، میاں ممتاز حسین، حاجی محمد اسحاق، محمد الیاس ڈوگر، کیپٹن (ر) عبدالمجید، عابد بشیر قادری، رانا عتیق الرحمان، محسن اقبال سمیت رہنماؤں و کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.