سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیم نو کے نتیجہ میں نوید احمد اندلسی 6 سال سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری پر فائز رہنے کے بعد تنظیم کے نائب صدرمقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ بلال یوسف نے گزشتہ ہفتے باضابطہ طور پر سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ 8 مارچ 2014 کو نئی ایگزیکٹو کے پہلے اجلاس کے موقع پر نوید احمد اندلسی نے تمام تنظیمی معاملات نئے سیکریٹری جنرل کے سپرد کیے جس کے بعد بلال یوسف نے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے تنظیم کی پہلی میٹنگ کنڈکٹ کی جس کی صدارت محمد اکرم بیگ نے کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ منڈی بہاؤ الدین کے زیراہتمام مونگ سٹار پلازہ اولڈ رسول روڈ میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ لیگ کے عہدیداران وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ مرزا بشیر چشتی، صدر وقار احمد کھوکھر، جنرل سیکرٹری راجہ اسد الیاس اور اشفاق احمد سعدی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان تحریک انصاف بھی شریک تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ملتان کے زیراہتمام بیدارئ شعور طلبہ ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ ریلی فوارہ چوک سے چوک نواں شہر تک نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد طلبہ میں موجودہ نظام انتخاب کے خلاف شعور پیدا کرنا تھا۔ بیدارئ شعور طلبہ ریلی میں ملتان بھر کے تعلیمی اداروں سے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طلباء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ طلبہ کتاب اور قلم کے اسلحے سے لیس ہو کر ملک وقوم کی خدمت کو اپنا اشعار بنائیں۔ اس موقع پر ڈویژنل کو آرڈینیٹر اور دوسرے عہدیداران بھی موجود تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی کے زیراہتمام بیدارئ شعور طلبہ ریلی نکالی گئی جس کا مقصد معاشرے کی ترقی میں طلباء کو ان کے مثبت کردار سے آگاہی دینا تھا۔ ریلی کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بنانے میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کے حصہ لیا تھا اور آج ملک بچانے کی انقلابی مہم میں طلبہ 1947 والا جوش وجذبہ دوبارہ دکھایئں۔ ریلی میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی کے رہنما رضوان یوسف بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا وفد متاثرین تھر کے لیے امدادی سامان کے 10 ٹرک لے کر پہنچا، جہاں وفد نے مٹھی، کوٹ اسلام، ننگرپارکر، چھاچھورہ کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا، جس میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چینی، سرخ مرچ، دال چنا، بسکٹ، دودھ، نمک اور ڈیڑھ لیٹر کی 30 پانی کی بوتلیں فی خاندان شامل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن سبی کے زیراہتمام سبی میلہ بلوچستان میں پہلی مرتبہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتب اور CDs کا سٹال لگایا گیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی وسماجی شخصیات اور فوج کے اعلی افسران نے سٹال کا وزٹ کیا اور مختلف کتب خریدیں۔ لیڈیز شو سبی میلہ میں بھی منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ نے اس سٹال میں لیڈیز کو تحریک کا پیغام دیا اور کتب کی سیل کا کام احسن طریقے سے انجام دیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور MSM کے تمام کارکنان نے اپنی اپنی ڈیوٹی سر انجام دی اور تحریک کی دعوت دیتے رہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’ڈاکٹر طاہرالقادری کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز قاریہ طیبہ نے صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، جبکہ سدرہ فاضل نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ نقابت کے فرائض محترمہ مریم اسلم نے انجام دیے اور محترمہ ہریرہ باور صدر منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ نے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔
پتوکی (تحصیل پتوکی) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پرتاب گڑھ پتوکی میں میلاد کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ انوار المصطفی ہمدمی نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت ہمیں کامیاب زندگی فراہم کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضورعلیہ السلام کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا اور رحمت کاتقاضا یہ ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی پریشان حال اُمت کی ہرحوالے سے مددکرتے ہیں اگر آج کوئی صدق دل سے حضور علیہ السلام کوپکارے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی مدد کرتے ہیں۔
ڈاکٹر حسین محی الدین کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن کے حوالے سے ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل پہلے ہی سائنسی بنیادوں پر کام کر رہا ہے، ان کے مطابق گریڈ 1 سے 12 تک پورے ملک میں ایک ہی نصاب ہونا چاہیے۔ روزگار کے حوالے سے لائحہ عمل کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحب کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ اور نجی یونیورسٹیز کو کوٹہ سسٹم کے تحت پروگرامز میں ایڈمشن دینے چاہییں۔
مورخہ 8 مارچ 2014 بروز ہفتہ ایسوسی ایشن اینٹی کرائسس(سپین) کے صدر چوہدری طارق مہدی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر نوید احمد اندلسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ چودھری محمد طارق مہدی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نو منتخب عہدیداران مرزا محمد اکرم بیگ، ظل حسن قادری، بلال یوسف، محمد عتیق قادری اور دیگر کو مبارکباد دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر نیو جرسی کے زیر اہتمام آئیں دین سیکھیں کورس کی کامیابی کے بعد عرفان القرآن کورس کا آغاز کر دیاگیا جس کی پہلی کلاس مورخہ 10 مارچ 2014 کو شروع ہوئی۔
پاکستان عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک و قوم کے بچے بھوک سے مررہے ہیں اور کوئی ان کا حال پوچھنے والا نہیں ہے۔ آج جو غربت اور بے روزگاری سے تنگ ہیں وہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ایک کروڑ نمازیوں کی کھڑی ہونے والی جماعت میں شامل ہو جائیں جس کے نتیجے میں بہت جلد اس ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔
9 مارچ 2014ء بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں مقامی بنگلہ دیشی کمیونٹی کے زیر اہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں خواتین کی شرکت کے لئے الگ سے باپردہ انتظام بھی موجود تھا۔محفل میں بنگلہ دیشی کمیونٹی کی دعوت پر برطانیہ سے تشریف لانے والے مفتی حسین احمد، منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کے امام حافظ محمد معروف اور منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے خطاب کیا
گزشتہ روزایسوسی ایشن اینٹی کرائسس کے صدر چوہدری طارق مہدی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نائب صدر نوید احمد اندلسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، انہوں نے گفتگو کے دوران منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نو منتخب عہدیداران محمد اکرم بیگ، ظل حسین، بلال یوسف، محمد عتیق قادری اور دیگر کو مبارکباد دی
صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور قحط سالی کے باعث 121 سے زائد بچوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، چرند اور پرند بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین کی بحالی کے لیے فنڈ قائم کر دیا ہے۔ آئیے! ہم سب مل کر ان کی مدد کریں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.