سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک گڑھا موڑ ضلع وہاڑی کے زیراہتمام 8 فروری 2014ء کو رضاکاران کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 60 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ کیمپ کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگاہی اور سوشل میڈیا کو مصطفوی انقلاب کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنا شامل تھا۔
مورخہ 8 فروری منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقا د کیا، جس میں نظامت کے فرائض مسرت ظہور یوتھ کی صدر نے انجام دئیے۔ قرآت کی سعادت محترمہ حافظہ مبشرہ ظہیر نے حاصل کی، حمد باری تعالیٰ فرحت قادری نے پیش کی، عقیدت کے پھول سلمیٰ، حنا اور عظمیٰ نے نچھاور کئے۔
منہاج یورپین کونسل کی ایگزیکٹو کا اجلاس 8 فروری 2014ء بروز ہفتہ سویڈن کے شہر مالمو میں منعقد ہوا جس میں چوہدری اعجاز احمد وڑائچ،محمد بلال اوپل، علامہ حسن میر قادری، علامہ نور احمد نور، علامہ عبدالستار سراج، محمد نعیم رضا، چن نصیب قادری، نوید احمد اندلسی، عمر مرزا اور سمیرا فیصل نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکت کے لئے کوپن ہیگن ڈنمارک سے تمام عہدیداران علی الصبح مالمو پہنچے جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے امیر علامہ حسن اعوان اور منہاج یوتھ لیگ مالمو (سویڈن) کے نوجوانوں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ میڈیا کو مذاکرات کی طرف لگا دیا گیا تاکہ اس کے پس پردہ نجکاری کے نام پر جاری لوٹ مار کو کوریج نہ مل سکے۔ طالبان طالبان کا کھیل کھیلا جا رہا ہے تاکہ قوم کمیٹیوں کے معاملات میں الجھ جائے، پس پردہ نجکاری کی لوٹ جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں نجکاری ہمیشہ ان اداروں کی ہوتی ہے جو نقصان میں جا رہے ہوں اور ریاست بھی اس کے نقصان کو ثابت کر دے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 06 فروری 2014 کومدثر آغا کی رہائش گاہ پر پانچویں سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کی خاص شخصیات نے شرکت کی۔
پاسٹر روکی جانسن اور ریورنڈ مرقس فدا کی دعوت پر سینٹ کرائسٹ چرچ لاہور میں گاسپل مشن کے زیراہتمام انٹرفیتھ پیس سیمینار میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے علامہ صاحبزادہ افتخار الحسن انچارج گوشہ درود، شہزاد رسول قادری ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، سعید اختر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کے ہمراہ شرکت کی۔ سیمینار میں مختلف مذاہب بالخصوص مسیحی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے میزبان پاسٹر روکی نے سہیل احمد رضا کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے۔
05 فروری 2014 کو سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیرمنایا گیا جس میں جاپان بھر کی سیاسی وسماجی اور مذہبی تنظیمات کے سربراہان نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی بھی اپنے وفد کے ہمراہ جن میں حافظ محمد یعقوب، محمد رفیع، سکندر علی پسیہ اور چودھری شاہد رضا شامل تھے نے شرکت کی۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریندی) یونان میں سفارتخانہ پاکستان اور تحریک منہاج القرآن کے باہمی تعاون سے یوم یکجہتی کشمیر بڑے جوش و خروش سے منایا گیا جس میں یونان بھر سے بلا تفریق تمام مذہبی، سیاسی، سماجی، صحافی برادری، کشمیری بھائیوں اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے سفیر پاکستان ڈاکٹر سعید خان مہمند(بطور مہمان خصوصی) اور سیکرٹری شفقت اللہ خان سمیت پورے عملے نے خصوصی شرکت کی۔
زونل ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی نے گوجرانوالہ کے تمام کارکنان کو کامیاب پروگرام کرنے پر مبارک پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکومت نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے، آئے روز دہشت گردی، اغوا برائے تاوان اور بچیوں کی عصمت دری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ جبکہ موجودہ گورنمنٹ مفلوج اور ناکام ہو چکی ہے۔ قوم انتہائی مایوسی کے اس عالم میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو اپنا مسیحا جانتے ہوئے ایک کروڑ نمازیوں کی صف میں جمع ہو رہے ہیں۔
صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے موجودہ حالات بدترین ہیں اسے دہشت گردی سے ہر صورت بچانا ہو گا، موجودہ کرپٹ نظام انتخاب کی تبدیلی کی جو موثر آواز ڈاکٹر طاہر القادری نے بلند کی ہے وہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے، نام نہاد جمہوریت نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ آزادکشمیر کی تنظیم سازی عثمان شوکت صدر اور حافظ عمیر احمد جنرل سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق منہاج یوتھ لیگ کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس روالپنڈی میں منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کے صدر حافظ شعیب طاہر نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے تاحیات رفیق، معروف تاجر اور سیاسی وسماجی شخصیت سکندر علی پسیہ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 02 فروری 2014 کو چیبا کین کی جامع مسجد شروئی میں ایصال ثواب کی تقریب منعقد ہوئی۔
علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کوئٹہ میں ’’پیام شہداء اور اتحاد ملت کانفرنس‘‘ میں شامل ہزاروں سنی اور شیعہ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا دل ہزار ہ برادری کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ان کے دکھ میں شریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 30 سالہ جدوجہد کا مقصد بھی پاکستان میں ظلم کا خاتمہ اور امن، محبت، اتحاد، برداشت اور بھائی چارے کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک ظلم اور ناانصافی کو ختم کر کہ غریب، دکھی، بے کس عوام کو ان کے حقوق دلوا نہ دے۔
منہاج القرآن سسٹرز لیگ کارپی اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 02 فروری 2014 کو منہاج اسلامک سنٹر میں پہلی تربیتی کلاس منعقد ہوئی جس میں اٹلی کے مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ایک کثیر تعدا میں شرکت کی۔
علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے گفتگو کرتے ہوئے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی پر حیثیت پر قرآن و احادیث کی روشنی میں سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے قرآن پاک کی آیت مبارکہ قل بفضل اﷲ وبرحمتہ فبذٰلک فلیفرحوا کو مختلف معانی کے ساتھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی اللہ تعالی کا سب سے بڑا فضل اور رحمت ہیں اس ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پر خوشیاں منانی چاہئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.