سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نوشابہ ضیاء نے کہا کہ تنگ نظری اور انتہا پسندی کی کھوکھ سے جنم لینے والی دہشت گردی نے وطن عزیز کے باسیوں کا سکون چاٹ لیا ہے۔ انسان کے روپ میں بھیڑیوں نے ملالہ جیسی معصوم، امن دوست اورمحب وطن بچی پر گولی نہیں چلائی بلکہ انسانیت کو قتل کرنے کی بزدلانہ کوشش کی ہے۔
14 سالہ بچی ملالہ یوسف زئی پر مذموم ترین قاتلانہ حملہ کے خلاف پرزور مذمت اور ملالہ یوسف زئی کی صحت یابی کے لیے 10 اکتوبر 2012 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں بچوں نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ملالہ یوسف زئی پر کیے گئے حملے کے خلاف نعرے درج تھے۔
شہر اقبال سیالکوٹ میں صاحب میرج ہال میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کی معروف نعت خواں صائمہ محمد شریف نے حضرت واصف علی واصف کا خوبصورت لکھا ہوا کلام پیش کیا تو سامعین پر ایک رقت آمیز کیفیت چھا گئی اور ہال نعرہ رسالت سے گونج اٹھا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے یوم تاسیس کے موقع پر سیری میں بیدارئ شعور سٹال کا انعقاد کیا گیا۔ بیدارئ شعور سٹال میں قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصنیف کردہ علمی، سائنسی، معاشی، معاشرتی اور مذہبی علوم پر بے شمار کتب موجود تھیں۔ سٹال لگانے کا مقصد نوجوانوں کو علم کی اہمیت سے روشناس کراتے ہوئے موجودہ دور میں طلباء کی معاشرتی و تعلیمی میدان میں انکی ذمہ داریوں سے متعلق شعور کو اجاگر کرنا تھا۔
علامہ سعید الحسن طاہر نے توہین آمیز فلم کے خلاف پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا فعل کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ آزادی رائے کی چھتری تلے ایسے گھناؤنے جرائم کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ انبیاء کرام، مقدس ہستیوں او ر مذاہب کا احترام عالمی ضابطہ ہے، اس کو یقینی بنانا ہر ملک کی ذمہ داری ہے۔ کسی فرد، ادارے یا ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اربوں انسانوں کی دل آزاری کا باعث بنے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور کے زیرِاہتمام مورخہ 5 اکتوبر کو یومِ عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت محترمہ رضیہ سلطانہ صاحبہ سرپرست منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور نے کی۔ صدر ویمن لیگ رخسانہ زبیر قریشی، ناظمہ کبریٰ نثار، ناظمہ حلقاتِ درود مسرت آفتاب صاحبہ نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے۔
کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن تحصیل چوبارہ سید فخر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بدترین مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ پاکستان کا الیکشن سسٹم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری سیاسی محاز آرائی کا عروج کی طرف جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ مقتدر طبقات نے الیکشن کے نام پر عوام کو ذبح کرنے کا اختیار حاصل کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔
توہین آمیز فلم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بھرپور اور پرامن احتجاج کرنے کے لیے مورخہ 07 اکتوبر 2012ء بروز اتوار تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن جہلم، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تمام عہدیداران اور کارکنان سمیت شہر بھر سے تقریباً 500 سے زائد خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
تحفظ ناموس رسالت اور حرمت دین کے سلسلہ میں منہاج القرآن علماء کونسل نشتر ٹاؤن کے زیراہتمام مورخہ 7 اکتوبر 2012 بروز اتوار نور محل شادی ہال فیروز پور روڈ پر عظیم الشان تحفظ ناموس رسالت سیمینار منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی تھے۔
محترمہ راضیہ نوید نے کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی عدالت انصاف میں گستاخانہ فلم کے خلاف عالم اسلام کی کسی بھی حکومت کی طرف سے مقدمہ درج کرانے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت عالمی سربراہوں کو احتجاجی خط لکھنے اور عالمی عدالت انصاف میں خود بطور وکیل پیش ہونے کی پیشکش کر کے امت مسلمہ کے حقیقی لیڈر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔
پاکستان کنگفو توا فیڈریشن (Pakistan Kungfu To'a Federation) کے زیراہتمام مورخہ 07 اکتوبر 2012 کو پانچویں انٹرنیشنل اوپن مارشل آرٹس چیمپین شپ، گورنمنٹ زمیندارا کالج گجرات، پاکستان میں منعقد ہوئی۔ جس میں تاجکستان، ایران، افغانستان اور پاکستان کی چار ٹیموں نے حصہ لیا
منہاج القرآن یوتھ لیگ کینٹ ٹاؤن کی جانب سے 7 اکتوبر 2012ء بروز اتوار 2 بجے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ہے، جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ ریلی کی سرپرستی ملک احمد خان اعوان صدر تحریک منہاج القرآن کینٹ ٹاؤن، ملک صفدر ناظم کینٹ ٹاؤن لاہور نے کی۔
تقریب میں نائب امیر تحریک و وائس پرنسپل تربیت کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز علامہ محمد صادق قریشی، امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم، ناظم تربیت غلام مرتضی علوی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پروفیسر چوہدری محمد اشرف، سنیئر نائب ناظم محمد شریف کمالوی، مرکزی معلم محمد عبدالماجد، مرکزی معلم علامہ عمران علی قادری اور دربار غوثیہ کے دیرینہ خادم ملک حبیب اللہ قادری نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) میں مورخہ 07 اکتوبر 2012ء بروز بدھ کو فرنچ لڑکی نے اپنی رضا مندی سے اپنا مذہب چھوڑ کر علامہ چودھری رازق حسین گجر (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل،گارج لے گونس فرانس) کے ہاتھوں پر کلمہ پڑھا اور دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی۔
مصطفویٰ سٹوڈنٹس موومنٹ (منہاج القرآن انٹرنیشنل) کے یوم تاسیس کے موقع پر "امید نو طلبہ کنونشن" تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں 6 اکتوبر 2012ء کو منعقد ہوا۔ جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے اس کنونشن کا اہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور نے کیا تھا۔
3.6M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.