سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
جامع مسجد عرفان القرآن، ادارہ فیضان بابو جی سرکار (الھدایہ اسلامک سینٹر) اسلام آباد کے سنگ بنیاد کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جی 12 میرا جعفر میں ادارہ کے لیے یہ جگہ ملک سراج اور ملک ظفر کی جانب سے وقف کی گئی ہے۔ معزز مہمانوں نے جامع مسجد عرفان القران و ادارہ فیضان بابو جی سرکار (الہدایہ اسلامک سنٹر) کی عمارت کا اپنے ہاتھوں سے سنگ بنیاد رکھا۔
منہاج القرآن اسلام آباد کے قائدین نے سانحہ مری کے شہید اور منہاج القرآن کے رفیق اے ایس آئی اسلام آباد پولیس نوید اقبال، ان کی اہلیہ اور بچوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر منہاج القرآن اسلام آباد اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے بھی جنازہ میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں ’’سیرت النبیﷺ‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات بین المذاہب رواداری، انسانی حقوق کے تحفظ و احترام پر مبنی ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیرت الرسول ﷺ کا عملی مطالعہ زندگی میں ہر سطح پر کامیابی کی ضمانت ہے۔ آج ہمیں سیاسی و معاشی، معاشرتی اور تہذیبی پہلووں پر غور کرتے ہوئے سیرت الرسول ﷺ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔
چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وفد کے ساتھ اسلام آباد میں شعیب اختر سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر شعیب اختر کے بھائی شاہد اختر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعیب اختر کو قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔
جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام منعقدہ نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے پاکستان کے بینک شوگر ملز کی بجائے نوجوانوں کو قرض دیں، شوگر ملز کو قرضے دے کر آپ نے دیکھ لیا، اب نوجوانوں کو ٹیلنٹ کے لیے قرض دیں تو اب بھی ملکی ترقی کے لیے بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہوئے ہمیں اپنے ملک کے ہیروز کو تسلیم کرنا ہو گا، جو قومیں ہیروز کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی تو وہاں پھر ہیروز پیدا ہونا بند ہو جاتے ہیں۔
جناح کنونشن سنٹر میں منہاج یوتھ لیگ اور ایجو کاسا کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ حکومت سارا بجٹ نوجوانوں کی جدید تعلیم و تربیت پر خرچ کرے یہی نوجوان اپنی ایجادات کے ذریعے پاکستان کو دنیا کا امیر ترین اور محفوظ ترین ملک بنا دیں گے، پاکستان باصلاحیت نوجوانوں کا قابل فخر ملک ہے، پاکستان کے نوجوان دنیا بھر میں اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منواتے ہیں ریاستی سطح پر ان نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ترنول بیلٹ اسلام آباد کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تنظیمی حوالے سے عہدیداروں کو ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ دعوت کے فروغ عمل میں منہاج القرآن کا تنظیمی ڈھانچہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام درس قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شمالی زون علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن اسلام آباد کے تنظیمی عہدیداروں اور کارکنان نے درس قرآن میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کیپٹل زون کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات (شمالی زون) نے خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کراچی کمپنی (اسلام آباد زون) کے عہدیداروں اور کارکنان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے نظام المدارس پاکستان کو وفاق کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ نظام المدارس پاکستان کی منظوری کا نوٹیفیکیشن وفاقی وزارت تعلیم کے اسلام آباد میں مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا۔ یہ درجہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تعلیمی ویژن کا ریاستی سطح پر اعتراف ہے۔ اس اہم کامیابی پر پاکستان سمیت منہاج القرآن کے دنیا بھر میں مقیم کارکنان مبارک باد کے مستحق ہیں۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 40ویں یومِ تاسیس کی خصوصی تقریب اور تقریب حلف برداری اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، سردار محمد یعقوب خان، محمد شعیب شاہین، پیر ظہیر عباس قادری و دیگر قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرینہ ساتھی عبد الواحد بٹ گزشتہ روز انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ ایچ الیون اسلام آباد کے قبرستان میں ادا کی گئی اور ایچ الیون قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن قاری ریاست علی چدھڑ نے ادا کروائی۔ نماز جنازہ میں مرکزی رہنما تحریک منہاج القران احمد نواز انجم، طیب ضیاء، غلام علی خان، ابرار رضا ایڈوکیٹ، راجہ منیر اعجاز، علامہ قاری احسان قادر، ذوالفقار چشتی، حفیظ اعوان، سید انجم بخاری، بدیع الزمان اور ابرار قریشی سمیت تحریک منہاج القران، پاکستان عوامی تحریک، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان، اہل علاقہ اور اعزاء و اقرباء کی بڑی تعداد شریک تھی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی کی تقریب ’’قومی طلبہ کنونشن‘‘ اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایم ایس ایم کے صدر چوہدری عرفان یوسف، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، ایم ایس ایم کے سابقہ صدور و مرکزی قائدین سمیت منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں، عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ملک بھر سے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء بھی بڑی تعداد میں سلور جوبلی تقریب میں شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلام آباد کے جملہ فورمز کا 10 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز اور روحانی تربیت کا کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ کے اختتامی سیشن میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، مرکزی اور مقامی قیادت کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء، وکلاء اور خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے قائدین کے وفد نے چک بیلی خان، چکوال، دولتالہ میں شہداءے انقلاب کی قبروں پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں، فاتحہ خوانی کی۔ وفد نے شہدائے کے ورثاء کے گھر جا کر اظہار یکجہتی کیا، شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور یہ پیغام دیا کہ پوری تحریک شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ساتھ کھڑی ہے، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.