سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی امامت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، سربراہ مجلس وحدۃ المسلمین علامہ ناصر عباس، اجمل وزیرخان، احمد رضا قصوری اور دیگر قائدین تحریک انصاف و پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ ہزارہا انقلابیوں اور آزادی مارچ کے شرکا نے شاہراہ دستور پر نماز عیدالاضحی ادا کی۔
اسلام آباد: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام شاہراہ دستور پر عظیم الشان تقریب یوم تاسیس کا انعقاد کیاگیا، جس میں ایم ایس ایم کے جملہ عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرکزی کیبنٹ کے ساتھ کیک کاٹا۔ قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مشن میں نیو کلیئس کی جگہ رکھتی ہے۔
اسلام آباد: دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ملک میں انقلاب لانے کے لیے وہ شہر شہر گاؤں گاؤں جائیں گے شہریوں کو گھروں سے نکال کر انقلاب مارچ کا حصہ بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کی وجہ سے حکمرانوں کی بولیاں بھی بدل گئی ہیں۔ بلاول کارکنوں سے معافی مانگ رہے ہیں ، خورشید شاہ بھی مڈٹرم الیکشن کی باتیں کرنے لگے ہیں۔
اسلام آباد: طاہرالقادری نے کہا کہ کشکول توڑنے کی بات کرنے والوں نے پوری قوم کے ہاتھ میں کشکول تھما دیا ہے۔ اسلام آباد میں انقلابی دھرنے سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد رنگ لا رہی ہے ایک فقیر آواز لگا رہا تھا کہ اللہ کے نام پر دو، گو نواز گو۔ جس پر عوام نے اس پر پیسوں کی بارش کر دی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دھرنا 40 دن چلے گا، اس کے بعد حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بیرونی امداد اور کرپشن ثابت ہونے پر سزائے موت کا قانون بنائے، ہم پر بیرونی ایجنسیوں سے پیسے لینے کے الزامات کی تحقیقات کروانے کے لئے عدالتی کمیشن بنا لے یا بین الاقوامی کمیشن سے انکوائری کروالے، ایک روپے کی امداد ثابت ہوجائے تو مجھے پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا جائے۔
اسلام آباد میں ایک ماہ سے جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات معطل کردیے ہیں، ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف کارکن گرفتار ہو رہے ہیں، تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی، حکمرانوں کی میٹنگز کی تفصیلات مجھ تک پہنچتی ہیں،
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر اشتیاق میر ایڈووکیٹ نے اسلام آباد، راولپنڈی کے علماء کے وفد کے ہمراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے دھرنے میں ملاقات کی اور سفر انقلاب میں کسی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر میر اشتیاق ایڈووکیٹ نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد آئینی، قانونی اور جمہوری ہے۔ علماء کرام ہر قدم پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی زندگی پر مبنی ہالی وڈ میں فلم بنائی جا رہی ہے۔ یہ بات پاکستان عوامی تحریک کراچی کے میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ اشتیاق نے ایک اعلامیے میں بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری واحد سیاسی پاکستانی شخصیت ہیں جن پر ہالی وڈ میں فلم بنائی جا رہی ہے۔
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمران مجبور نہ کریں، اعلان جنگ کردیا تو یہ نہیں دیکھیں گے کہ سامنے کون ہے، حکمرانوں کا حال قذافی والا ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے انقلاب مارچ سے خطاب کرتے ہوئے طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت اور پارلیمنٹ غیر آئینی، غیرجمہوری، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہیں انھیں ختم کر دیا جائے،
اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ آئین میں 21 ویں آئینی ترمیم کر دو کہ حکمران کاکسی کا قتل کریں تو پرچہ نہ ہو، دھرنا ختم کر کے واپس چلے جائیں گے۔ انقلاب مارچ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ پارلیمینٹ میں بیٹھے اراکین اپنے آپ کو عوام کا نمائندہ کہتے ہیں لیکن کسی نے بھی اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر بات نہیں کی۔
ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ نظام کی تبدیلی پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن نہیں، انقلابی تحریک کی ضرورت ہے، پارلیمانی ممبران نے 200 فیصدی تنخواہیں بڑھائیں، غریب عوام کی صرف 10 فیصد، لعنت ایسی دولت پر ممبران اسمبلی کو ملے اور غریب کو نہیں، پارلیمنٹ غیرقانونی اور غیرجمہوری ہے، ہم اعلان جنگ کرسکتے ہیں، پھر جو بھی سامنے آئے گا بہہ جائے گا، عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے خواہ ہماری لاشیں گرجائیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پیسے کے زور پر ہماری آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن سانحہ ماڈل ٹائون کے شہیدوں کے خون کا بدلہ لینے تک شاہراہ دستور پر بیٹھے رہیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں کہا ہے کہ نوجوانوں کا ان حکمرانوں کی موجودگی میں کوئی مستقبل نہیں ہے، جعلی ڈگری والوں کے پاس قوم کے پڑھے لکھے بیٹے نوکریوں کیلئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حالات نے اس قوم کو مردہ بنادیا ہے، ہماری تحریک نے قوم کو جگا دیا قوم کو مزید نہیں دبایا جاسکتا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے صبر سے ظالموں کا مقابلہ کریں گے جب کہ حق کے لئے نکلنا بغاوت نہیں ہوتا لیکن پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ ہمیں دہشتگرد اور باغی قرار دے رہے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہمیں گالیاں دی جارہی ہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کل پارلیمنٹ ہاؤس کا احاطہ خالی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے تک اسلام آباد سے نہیں جائیں گے تاہم کل تک ہمارے لوگ پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آجائیں گے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے پارلیمنٹ کے اجلاس میں لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لئے عوامی تحریک کے خلاف زبان درازی کر رہے ہیں، انکی جماعت پر ملک کو دوٹکڑے کروانے کا الزام بھی ہے جو میں نے کہہ رہا لوگ کہتے ہیں، خورشید شاہ سندھ میں دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہیں وہ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ عوامی تحریک جمہوری زبان نہیں، انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو متنبہ کیا کہ اگر بیان بازی سے گریز نہ کیا تو معاملہ بہت دور تک جائے گا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر سے پہلی بار مظاہرین سے خطاب میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ آج اس پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جو آئین کے آرٹیکل 213، 18 کی خلاف ورزی میں بنی۔ اگر وہ لوگ آئین کے ساتھ کھڑے ہیں تو ہم نے بھی کبھی پاکستان کے آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.