سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے زیراہتمام اور وائس فاونڈیشن کے اشتراک سے سابقہ روایات کی طرح اس سال بھی مستحق گھرانوں میں رمضان راشن کی تقسیم کیا۔ اس موقع پر نصرت امین نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیر فاونڈیشن نے ملک بھر میں غریب اور نادار بہنوں اور بھائیوں کی امداد کا فریضہ بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔
منہاج القرآن اسلام آباد کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں قرآن کانفرنس 27 اپریل 2019ء کو اسلام آباد کے لاریب ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے قائدین، ایم ایس ایم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداروں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر کی معزز شخصیات نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلو پیڈیا سیمینار کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی میڈیا کمیٹی کا اجلاس صدر عوامی تحریک ابرار رضاایڈووکیٹ کی زیرصدارت مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، اجلاس میں غلام علی خان، مشتاق قادری، مصطفی حسین خان، توصیف ڈار نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں شخصیات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکہ آراء تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا۔
حکومت پاکستان کے زیراہتمام دو روزہ انٹرنیشنل رحمۃ للعالمین کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق سمیت ممبران اسمبلی، سینٹرز، کابینہ اراکین، حکومتی وزراء و شخصیات کے علاوہ ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر سے علماء و مشائخ، محققین، ڈاکٹرز، پروفیسرز اور عالمی اسکالرز نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کی نمائندگی کی اور خصوصی خطاب کیا۔
اکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماوں ابرار رضا ایڈووکیٹ، میر اشتیاق احمد، راجہ منیر اعجاز، غلام علی خان، شعیب مغل، عثمان ارشد، طیب قادری نے کہا کہ 18 نومبر کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منہاج القرآن کے تحت ہونے والی عظیم الشان میلاد کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، سیکیورٹی کے لئے سینکڑوں نوجوانوں کی منظم ٹیم بنا دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے رہنماوں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کنونشن سنٹر اسلام آباد میں 18 نومبر کو میلاد کانفرنس ہو گی۔ جس میں منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خطاب کریں گے۔
انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی میں دعوۃ اکیڈمی کے زیراہتمام نویں سالانہ بک فئیر 2018ء کا انعقاد 12 سے 16 اپریل تک ہوا، بک فیئر میں منہاج القرآن اسلام آباد کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا منہاج القرآن پبلی کیشنز اسٹال لگایا گیا۔ جہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تمام کتب 50 فیصد رعائت کیساتھ دستیاب تھیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام قوم کی بیٹی معصوم زینب کے بہیمانہ قتل اور درندگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں سید اطلس ہمدانی، افضل مذمل صدر ایم ایس ایم راولپنڈی، چوہدری طاہر، ظہور مصطفوی کے علاوہ دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ شمالی پنجاب کے صدر قاضی احسن، سید اطلس ہمدانی نے معصوم زینب کے سفاکانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زینب اور درندگی کا نشانہ بننے کے بعد قتل ہونے والے دیگر معصوموں کے قاتلوں کو سرعام سزا دے کر نشان عبرت بنا دیا جائے، تا کہ آئندہ کوئی بھی درندہ صفت ایسا ظلم کرنے کی جرات نہ کر سکے۔
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے زیراہتمام قصور میں درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کی جانے والی معصوم زینب کے قاتلوں کی گرفتاری، پولیس گردی اور مظاہرین کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، عوامی تحریک یوتھ ونگ کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ، عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں لمحہ فکریہ ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے۔ اس بات پر ایمان لانا ناگزیر ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد قیامت تک کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا۔ وہ ضلعی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں تحریک منہاج القرآن کی ضلعی تنطیم نو کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔
برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے بد ترین مظالم کے خلاف پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام اسلام آباد میں میلوڈی تا آبپارہ چوک پرامن احتجاجی ریلی 8 ستمبر 2017ء کو نکالی گئی۔ جس میں مرد، خواتین، نوجوانوں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت عوامی تحریک کے صوبائی و ضلعی رہنمائوں نے کی۔ میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، میر اشتیاق ایڈووکیٹ، جمشید خان، سردار پھل نصیب، عرفان طاہر، فاروق بٹ، سفیان صابر، ایاز صابر، عاطف محمود، احسان اللہ سیال، احمد یار گوندل، شیخ اقبال، ملک تنویر، سردار محمد علی لاشاری، یوتھ ونگ کے عاتطف محمود، سلیم رشید، ضیاء رسول بٹ، حمزہ بٹ، ویمن لیگ کی خواتین، یوتھ ونگ کے نوجوان، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے اعلان کردہ ’تحریکِ قصاص و احتساب‘ کے تحت 6 اگست 2016 کو لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں قصاص مارچ اور احتجاجی دھرنوں کا انعقاد ہوا، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، پاکستان مسلم لیگ کے راجہ محمد بشارت، بریگیڈیر (ر) مشتاق احمد، ابرار رضا ایڈووکیٹ، راجہ منیر اعجاز، مصطفی خان اور میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان سمیت مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام 19 جولائی 2016ء کو کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان پر ہونے والے مظالم اور بربریت کی خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی، مظاہرے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی سخت مذمت کی گئی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے صدر نعمان کریم نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی باعث حیرت ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے 18 جولائی 2016 کو چہلم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ریاض عباسی نے کہا کہ والدین کے ایصالِ ثواب کی محافل سجانا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کرنا سنتِ محمدی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.