سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام 19 جولائی 2016ء کو کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ان پر ہونے والے مظالم اور بربریت کی خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں طلبہ کی بڑی تعداد شریک تھی، مظاہرے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کی سخت مذمت کی گئی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے صدر نعمان کریم نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی باعث حیرت ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے 18 جولائی 2016 کو چہلم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ریاض عباسی نے کہا کہ والدین کے ایصالِ ثواب کی محافل سجانا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کرنا سنتِ محمدی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ این اے 48 اسلام آباد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر 27 فروری 2016 کو قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا جس کی مہمان خصوصی منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب صدر راضیہ نوید تھیں۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی صدر ناہیدہ راجپوت، لیڈی کونسلر سیما طاہر، مصطفویٰ سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کی سیکرٹری جنرل شمائیلہ افضل سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے وفد کے ہمراہ ایرانی سفیر آغا مہدی ہنردوست سے ایرانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔ وفد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور ڈائریکٹر فنانس عبدالرحمٰن شامل تھے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام کے نور سے جہالت میں ڈوبا ہوا معاشرہ دیکھتے ہی دیکھتے امن کاگہوارہ بن گیا۔ حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم امن عالم کے علم بردار ہیں۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول و فعل سے اقوام عالم میں انسانیت کے احترام پر مبنی عالمگیر معاشرہ قائم ہوا۔ ہمارا فریضہ ہے کہ ہم حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو اپناتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اسی ڈگر پر ڈھالیں جس سے امت اور قوم کا کھویا ہوا وقار پھر سے بحال کیا جاسکے۔
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی چیف آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے 06 جنوری 2016ء کو رومانیہ کے سفیر ایملین آئیان (Emilian ion) سے رومانین سفارتخانے میں ملاقات کی اور انہیں بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل و سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دہشتگردی کے خلاف تحریر کردہ فتویٰ ’دہشت گردی اور فتنہ خوارج‘ کی کاپی دی۔
پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی آرگنائزر شہزاد حسین نقوی نے ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوری ایران کے قونصلر شہاب الدین دارائی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شہاب الدین دارائی کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی احیائے اسلام کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ امت مسلمہ کی سربلندی اور عظمت رفتہ کا احیاء مسلمانوں کا ارمان ہے۔
اسلام آباد: 9 محرم الحرام کو مرکزی جلوس میں پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ شعبہ دعوت و تربیت نے منہاج القرآن پبلیکیشنز کے تعاون سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عملی و علمی، اخلاقی و روحانی، تعلیمی و سائنسی، فقہی و قانونی اور فضائلِ اہل بیت کے موضوع پر کتب و سی ڈیز کے اسٹال کا اہتمام کیا۔ شرکائے جلوس نے اسٹال کے انعقاد کو سراہا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے کتب کو پسند کیا۔
فیڈرل منہاجینز فورم اسلام آباد کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت اعجاز سدوزئی نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ارشد حمید تھے، علاوہ ازیں سینیئر نائب صدر ساجد حسین، نائب صدر فیڈرل منہاجینز فورم نجم الثاقب، جنرل سیکرٹری محمد حفیظ کیانی، ارشد محمود، ظل حسین قادری، حافظ مبشر اکرم، طاہر محمود، بدرالاسلام، بابر عزیز اور دیگر بھی شریک تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب اسلامی کی 36 ویں سالگرہ کے حوالے سے قومی دن کی تقریب سرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہوئی، پاکستان میں ایران کے نامزد سفیر آغا علی رضا حقیقیان اور کلچرل قونصلر سفارت ایران آغاز شہاب الدین دارائی کی طرف سے خصوصی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے شرکت کی۔ وفد کی قیادت سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے کی، جبکہ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز اور انچارج ایران ڈیسک سہیل احمد رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ خرم نواز گنڈاپور نے سفیر اسلامی جمہوریہ ایران کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے قومی دن کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔
کرسچین سٹڈی سنٹر راولپنڈی کے زیراہتمام دو روزہ Peaceful Co-existence سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا اور مرکزی ناظمہ پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز محترمہ عائشہ مبشر نے صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، بعد ازاں محترمہ ملکہ صباء نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر مس جینیفر ڈائیرکٹورس نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ وفد میں اسسٹنٹ ایڈیٹر ماہنامہ دختران اسلام محترمہ ملکہ صباء، ٹاؤن کوآرڈینیٹر ویمن لیگ محترمہ عائشہ مبشر اور تحصیلی تنظیمات کی عہدیداران و کارکنان بھی شریک تھیں۔
پرنسپل تہمینہ ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کوحضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیرت اور نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی میں ڈھالنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم بچوں کی تربیت بھی اسی ماحول میں کرسکیں، کیونکہ ماں کی گود ہی دنیا کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے دنیا بھر میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق کے چراغ روشن کئے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اسلام کے زیر اہتمام عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا اہتمام مورخہ 25 جنوری بروز اتوار کیا گیا جس کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا، بعد ازاں حضور بنی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی گی۔ ریلی کی قیادت، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ اور سٹی صدر اجمل چوہدری نے کی۔ ریلی کا آغاز آبپارہ سے ہوتا ہوا پریس کلب اسلام آباد پر اختتام ہوگا۔
فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام گزشتہ روز پریس کلب راولپنڈی کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں شہر بھر سے سینکڑوں کارکن شریک ہوئے، جنہوں نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی کلمات درج تھے اور وہ اس عالمی دہشت گردی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔
دہشت گردی کے شدید خطرات اور منجمد کر دینے والی سردی عشاقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جذبوں میں خلل نہ ڈال سکی۔ تحریک منہاج القرآن نے روایت برقرار رکھتے ہوئے 31 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 3 جنوری 2015ء کی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد کی۔ یہ کانفرنس بیک وقت پاکستان کے 150 مقامات کے علاوہ دنیا کے 90 ممالک میں منعقد ہوئی جسے ARY News اور منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.