سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جامع مسجد صادق ٹھوکر نیاز بیگ اقبال ٹاؤن میں 5 جولائی 2011ء کو عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 23 جون کو زاہد سکول اینڈ اکیڈمی کوٹلی آزاد کشمیر میں تین روزہ آئیں دین سیکھیں کورس کا اہتمام کیا گیا۔ کورس کی اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر کورسز محمد شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس کی بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام کھوئی رٹہ آزاد کشمیر میں قرآن، حدیث، فقہ اور عقائد اسلامی کے منتخب نصاب پر مشتمل دینی تعلیمات کا تین روزہ کورس "آئیں دین سیکھیں" کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس تین الگ مقامات پر پاک لینڈ پبلک سکول کھوئی رٹہ، یونین کونسل سیری اور یونین کونسل کھوئی رٹہ میں منعقد کیا گیا ہے۔
منہاج القرآن کوٹلی کے زیراہتمام "آئیں دین سیکھیں کورس" 18 جون 2011ء کو منعقد ہوا۔ مرکزی سینئر نائب ناظم علامہ محمد شریف کمالوی نے دو روزہ کورس میں تدریسی فرائض سرانجام دیئے۔ کورس میں دیگر چار معلمین علامہ کوب نورانی، علامہ محمد ماجد، علامہ یاسر نسیم اور علامہ محمد نفیس علی بھی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام 18 جون 2011ء کو گورنمنٹ ہائی سکول تلہ گنگ میں 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی کلاسز کا اجراء کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس محمد شریف کمالوی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام 16 جون 2011ء کو طاہر فاؤنڈیشن سکول شاہدرہ لاہور میں عرفان القرآن کورس کا افتتاح کیا گیا۔ مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز محمد شریف کمالوی نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ شرکاء کی کثیر تعداد بھی پروگرام میں موجود تھی۔
نظامت دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین فیصل آباد میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب 15 جون 2011 کو منعقد ہوئی جس میں معلمہ کلاس ہذا محترمہ پروفیسر سیدہ اختر کلثوم نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام لدھیکی بھلر گاؤں میں 12 جون 2011 کو عرفان القرآن کورس کا افتتاح کیا گیا، جس میں مقامی علماء کے علاوہ علاقے کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام ملک بھر میں جاری عرفان القرآن کورس کے سلسلے میں 194 Y۔ بلاک ڈیفنس لاہور میں عرفان القرآن کورس کے اختتام پر تقریب تقسیم اسناد مورخہ 6 مئی 2011ء کو منعقد کی گئی۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں ائمہ وخطباء کی تیاری کیلئے 14 مارچ تا 14 اپریل 2011ء ایک ماہ پر مشتمل ایک کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے چاروں صوبوں اور کشمیر سے شرکاء نے شرکت کی۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 20 فروری 2011ء کو اوکاڑہ میں ’’آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس کے اجراء کیلئے معلمین و معلمات کا تربیتی کیمپ منعقد ہوا جس میں 50 سے زائد سکالرز نے شرکت کی۔ مرکز سے ڈائریکٹر کورسز محمد شریف کمالوی اور معلم کبیر عرفان القرآن کورس محمد شفیق البغدادی نے شرکت کی
منہاج القرآن یوتھ لیگ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جڑانوالہ میں 16 جنوری 2011ء کو کیمپ برائے معلمین ’’آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس منعقد ہوا جس میں ساجد حسین قادری، میاں ظفر اقبال اور منظور احمد رحمانی فیصل آباد سے تشریف لائے جبکہ کیمپ میں شرکت کے لیےخصوصی طور پر مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی لاہور سے تشریف لائے۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام فیصل آباد میں مورخہ 20 دسمبر 2010ء سے آئیں دین سیکھیں کورس کا اجراء کر دیا گیا ہے جس میں مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی میاں عبدالقادر قادری نگران حلقات درود و فکر اور میاں کاشف صدر یوتھ لیگ فیصل آباد نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت وتربیت کے زیراہتمام اندرون سندھ میں رفقاء وابستگان کو بنیادی دینی تعلیمات سکھانے کیلئے "آئیں دین سیکھیں" کورسز کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں گھوٹکی میں ایک روزہ تربیتی کیمپ برائے معلمین کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی نظامت تربیت کے ناظم غلام مرتضیٰ علوی اور نظامت دعوت و تربیت کے علامہ محمد شریف کمالوی نے کیمپ میں شرکت کی۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام ملک بھر میں بنیادی فہم دین کا کورس "آئیں دین سکھیں" لانچ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حیدر آباد میں بھی کورس شروع ہوگا۔ جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کی طرف سے منہاج القرآن حیدر آباد کے امیر تحریک محمد یونس قادری کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.