سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامتِ تربیت اور منہاج گرلز کالج ٹاؤن شپ لاہور کے زیرِاہتمام ملک بھر کی خواتین کے لئے مستقل تعلیمی ادارہ اکیڈمی آف اسلامک سائنسز (برائے خواتین) میں 40 روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کی کلاسز کا اہتمام کیا گیا، جس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس اور مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کنونشن سے انار خان گوندل، ملک نذیر اعوان، ناہیدہ راجپوت، عثمان ارشد، علامہ شبیر عباس اور حسنین ارشد نے بھی خطاب کیا۔ یہ کنونشن منہاج القرآن اسلامک سنٹر کری روڈ پر منعقد ہوا جس میں شہر بھر سے سیکڑوں عہدیداران شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام منہاج ٹریننگ اکیڈمی آغوش کمپلیکس میں 15 روزہ فن خطابت کورس کا آغاز 18 ستمبر2019 کو ہوا۔ کورس کی افتتاحی کلاس میں علامہ سرفراز احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امر باالمعروف کی دعوت بحیثیت امت محمدی ہم سب پر فرض ہے۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے آفس سیکرٹری اور ناظم تربیت قاری احمد رضا قادری کا ختمِ قل 12 ستمبر 2019 کو مدرسہ مدینۃ العلم میں ادا کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام 10 روزہ ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی کورس‘‘ کی اختتامی تقریب 3 سمتبر 2019ء کو منعقد ہوئی، اس تقریب کا اہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ خیبرپختونخوا کی طرف سے کیا گیا، قونصل جنرل خانہ فرہنگ ایران پشاور محمد باقر بیگی مہمان خصوصی تھے جبکہ مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں تاجر اتحاد پشاور کے رہنما خالد ایوب، خالد محمود درانی، محسن اور مرکزی ناظم تنظیمات برائے خیبرپختونخوا عبدالحئی علوی نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیرانتظام عظیم الشان تاریخی تقریب برائے اجراء حلقات قرآن کا انعقاد مقامی شادی حال میں کیا گیا جس میں قرآن سکالرز نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ تقریب میں علامہ محمود مسعود قادری نے خصوصی لیکچر دیا، اور اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر تحریک منہاج القرآن راجن پور کو مبارکباد دی۔
منہاج القرآن علماء کونسل حیدرآباد کے ناظم علامہ جان محمد بروھی نے منہاج علماء کونسل حیدرآباد کے رکن اور حلقہ درود حیدرآباد کے انچارج علامہ قاری حافظ محمد یوسف براہوی محمد شہی کو دَورۂِ حَدیث اور ختمِ بُخاری شَریف پر مبارکباد دی ہے۔ اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں علَّامہ قاری حَافِظ مُحمد یُوسف براہوی مُحمّد شَہِی، کو دَورۂِ حَدیث اور ختمِ بُخاری شَریف مکّمل کرنے پر گل پوشی کی گئی اور روایتی ہار پہنائے گئے۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کی طرف سے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری کی خدمات کے اعتراف میں اور ٹیم نظامت دعوت کی شاندار کارکردگی پر ان کے اعزاز میں 11 اپریل 2019 کو ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن و مستغیث سانحہ ماڈل ٹاؤن جواد حامد اور ڈائریکٹر مالیات عدنان جاوید سمیت نظامتِ دعوت اور نظامتِ تربیت کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن سیالکوٹ کے باہمی اشتراک سے 10 تا 19 فروری 2019ء منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں عرفان القرآن کورس کیمپ منعقد ہوا، جس میں مرکزی ڈائیریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی اور مرکزی کوارڈینیٹر کورسز محمود مسعود قادری نے شرکت کی اور تدریسی فرائض سر انجام دیئے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کے نظامت دعوت کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب 4 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فیتہ کاٹ کر نئے آفس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دعوت و تربیت کا جدید، مربوط اور منظم نظام ہی منہاج القرآن کا طرہ امتیاز ہے، اس نظام کی وجہ سے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر آئندہ نسلوں تک پہنچ رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جہلم میں اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام ’عرفان القرآن کورس برائے معلمین و معلمات‘ 5 اگست تا 14 اگست 2018ء منعقد ہوا۔ کورس میں 120 مرد و خواتین اساتذہ کو بنیادی عربی قواعد کے ساتھ تجوید و قرات کے اصول سکھائے گئے۔ ان ’قرآن سکالرز‘ کے ذریعے سو سے زائد مقامات ’عرفان القرآن اکیڈمیز‘ کے قیام کا منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 10 روزہ عرفان القران کورس برائے معلمین و معلمات کی افتتاحی کلاس کی دوسری نشست منعقد ہوئی، جس میں حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے علم التجوید اور عربی گرامر کی کلاس میں لیکچرز دیئے۔
مرکزی نظامتِ تربیت اور نظامتِ تنظیمات کے اشتراک سے18 مارچ 2018ء کومنہاج ٹریننگ اکیڈمی بغداد ٹاون ٹاون شپ میں ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔ کیمپ میں صوبہ پنجاب کے تینوں زونز سے ضلعی سطح کے تنظیمی عہدیداران میں ایسے افراد کو مدعو کیا گیا جو بطور ٹرینرز مرکز سے ٹریننگ حاصل کر کے اپنے اپنے اضلاع میں عہدیداران کی تنظیمی تربیت کا فریضہ سرانجام دیں گے۔ کیمپ میں 135 افراد نے شرکت کی اور بطور ٹرینر تربیت حاصل کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گجیانہ نو شیخوپورہ میں عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 25 دسمبر2017ء کو منعقد ہوئی، جس میں شرکاء کو اسناد دی گئیں۔ نظامت تربیت نے عرفان القرآن کورسز کا آغاز کیا تھا، جس میں ایک کلاس خواتین کے لئے بھی شروع کی گئی اور کامیابی سے مکمل ہوئی۔
نظامت تربیت اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے تیسرا تربیتی کیمپ آغوش کمپلیکس میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن کے تعلیمی ادارہ جات کے سٹاف نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ میں اساتذہ کی علمی وتعلیمی، دینی و اخلاقی اور فکری و نظریاتی تربیت کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ کیمپ میں ناظم تربیت غلام مرتضی علوی، نائب ناظم تربیت محمد منہاج الدین قادری اور مرکزی کوآرڈینیٹر کورسز محمود مسعود قادری نے لیکچرز دیئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.