سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ گوشۂ درود (مینارۃ السلام) کا دورہ کیا اور جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور ترقیاتی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
کراچی: مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سندھ، مظہر محمود علوی نے کہا ہے کہ رفاقت محض ایک تنظیمی وابستگی کا نام نہیں بلکہ مقصد، فکر، اخلاص اور وفاداری کے ساتھ جڑنے کا نام ہے۔ ایک حقیقی رفیق وہی ہوتا ہے جو نظریے کی گہرائی کو سمجھتے ہوئے دعوتی و تنظیمی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائے اور رضائے الٰہی کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد کرتا رہے۔
اٹک: کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، اٹک کیمپس کی مرکزی لائبریری میں قائم سیرہ کارنر کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصنیف کردہ کتب کا قیمتی ذخیرہ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری نے نماز عید الاضحیٰ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں حجاج کرام اور عازمینِ حرمین شریفین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجِ بیت اللہ انسان کی فکری، روحانی اور اخلاقی تطہیر کا عظیم سفر ہے۔ یہ عبادت صرف چند ظاہری مناسک کا مجموعہ نہیں بلکہ توحید، بندگی اور انسانیت کے اعلیٰ ترین تصورات کی عملی تعبیر ہے۔
عیدالاضحیٰ اجتماعی فلاح کا عملی درس دیتی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
عوامی تاجر اتحاد اور شعبۂ پبلک ریلیشنز کے زیرِ اہتمام تاجر برادری اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ ڈنر میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی قربان گاہ (سلاٹر ہاؤس) کا دورہ کیا اور اجتماعی قربانی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اجتماعی قربانی کو اخوت، مساوات اور ایثار کے فروغ کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔
شیخ الاسلام مرکزِ علوم الروحانیۃ، منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیرِاہتمام ’’سلوک و تصوف کا عملی دستور‘‘ کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تصوف محض نظریاتی بحث نہیں بلکہ ایک عملی طرزِ زندگی ہے جو انسان کے کردار، اخلاق اور سماجی رویوں کو سنوارتا ہے۔
منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن لاہور کے شعبہ تجوید و قراءت کے فارغ التحصیل طلبہ کے وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس دوران طلبہ کو مختلف شعبہ جات کا تعارف اور وزٹ کروایا گیا۔ پروٹوکول آفیسر محمد طیب ضیاء نے وفد کی رہنمائی کی، جبکہ اساتذہ کرام بھی ہمراہ موجود تھے۔
منڈی بہاؤالدین: سجادہ نشین آستانہ عالیہ درگاہ پیر کریم چورنڈ شریف اور سابق صدر تحریک منہاج القرآن ضلع منڈی بہاؤالدین پیر مختار احمد بدر مرحوم کی نمازِ جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، ضلعی اور تحصیلی عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کی دینی، تنظیمی اور سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کے ایصالِ ثواب و بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
جیکب آباد: تحریکِ منہاج القرآن سندھ کے زیرِاہتمام منعقدہ ڈپلومہ اِن قرآن اسٹڈیز کے موقع پر جیکب آباد کے 25 مختلف مقامات پر مراکزِ علم قائم کیے گئے، جن کا مقصد قرآن فہمی، دینی شعور، علمی و فکری تربیت اور معاشرے میں علم و آگہی کے فروغ کو عام کرنا ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں نمازِ جمعۃ المبارک ادا کی۔ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد آپ نے اندرون و بیرونِ ملک سے آئے کارکنان و ذمہ داران، مرکزی قائدین اور گوشہ نشینان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں علم اور عالم کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں عزت و احترام کے ساتھ اہلِ علم کا ذکر فرمایا۔ جو اہلِ علم، اہلِ عدل و انصاف نہ ہوں، وہ اہلِ معلومات تو ہو سکتے ہیں، مگر اہلِ علم نہیں ہو سکتے۔ اہلِ علم کبھی بھی ناانصافی نہیں کر سکتا۔
اتحاد بین المسلمین و امن کمیٹی ضلع شیخوپورہ کے وفد نے منہاج القرآن علماء کونسل کے اہتمام سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے خصوصی ملاقات کی۔ یہ ملاقات منہاج یونیورسٹی لاہور کے شیخ الاسلام انسٹی ٹیوٹ آف سپرچوئل اسٹڈیز میں ہوئی، جس میں علمی، فکری، تحقیقی، بین المذاہب ہم آہنگی، فروغ امن اور انسداد دہشت گردی سے متعلق اہم اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.