سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
لزبن (پرتگال): شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل پرتگال کی ایگزیکٹو کونسل کو ان کی نمایاں اور مثالی تنظیمی کارکردگی کے اعتراف میں منہاج یورپین کونسل کی طرف سے خصوصی شیلڈ سے نوازا۔
لزبن میں منعقدہ سیرت النبی ﷺ و امنِ عالم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیرتِ طیبہ کو عالمی امن، رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی فلاح کا مکمل ضابطۂ حیات قرار دیا، جبکہ مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کی بھرپور شرکت نے باہمی احترام اور مکالمے کے فروغ کو اجاگر کیا۔
لاہور: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ایوانِ اقبال میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس برائے یادِ خواجہ غلام قطب الدین فریدی رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر شرکت کی اور جید علماء و مشائخ سے ملاقات کی۔
اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اولیائے کرام کے حالات و واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اہلِ اللہ کی زندگیاں تضاد سے پاک ہوتی ہیں اور ان کا ہر عمل انسانیت کو جوڑنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوفیاء ہمیشہ امن، محبت اور فلاحِ انسانیت کا پیغام دیتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لزبن، پرتگال میں منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ سیشن میں روحانی تربیت، قرآن فہمی اور نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تعلیم کی اہمیت پر جامع خطاب کیا، جس میں اوورسیز پاکستانی و مسلم کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل پرتگال کے ذمہ داران اور رفقاء کے ساتھ ایک اہم تربیتی نشست سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے روحانی تربیت، تزکیۂ نفس اور دین کے ساتھ حقیقی وابستگی کے موضوعات پر نہایت بصیرت افروز اور فکرانگیز گفتگو فرمائی۔
لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد مرکزی قائدین، مرکز کے اسٹاف، گوشہ نشینیان اور فیلڈ سے آئے کارکنان سے ملاقات کی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القران انٹرنیشنل وکٹوریا کے صدر محسن شفیق کی والدہ ماجدہ کی نمازِ جنازہ جامع المنہاج ٹاون شپ لاہور میں پڑھائی اور مرحومہ کے لیے بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نولکھا پریسبیٹیرین چرچ کے زیرِاہتمام منعقدہ 25ویں سالانہ بین المذاہب عید پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دینِ اسلام مذہبی اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی فراہم کرتا ہے اور پاکستان تمام اقلیتوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسلامیانِ پاکستان اور ملت اسلامیہ کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک میں رکھے گئے روزے اور کی گئی عبادات کو قبول و منظور فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اہل ایمان کے لئے انعام، خوشی اور شکر گزاری کا دن ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے دوران رکھے گئے روزوں، ادا کی گئی عبادات، تلاوت قرآن، صدقات و خیرات اور دیگر نیکیوں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے۔
لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ’حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ کریمانہ‘ کے موضوع پر منعقدہ آٹھویں اخلاقی و روحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ سراپا صدق، امانت اور صلہ رحمی کا عملی نمونہ ہے۔
انسان کے قول، نیت، ارادہ، وعدہ، عمل اور معاملات سب سچائی پر قائم ہوں تو اسے حقیقی معنیٰ میں صدق حاصل ہوتا ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا 27ویں شبِ رمضان المبارک میں مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ سالانہ عالمی روحانی اجتماع سے خصوصی خطاب۔
انسان کے قول، نیت، ارادہ، وعدہ، عمل اور معاملات سب سچائی پر قائم ہوں تو اسے حقیقی معنیٰ میں صدق حاصل ہوتا ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا 27ویں شبِ رمضان المبارک میں مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ سالانہ عالمی روحانی اجتماع سے خصوصی خطاب
لاہور: ڈائریکٹر فریدِ ملّت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (FMRi) ڈاکٹر محمد فاروق رانا نے 27ویں شبِ رمضان المبارک میں مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ سالانہ عالمی روحانی اجتماع کے موقع پر نئی طبع شدہ کتب کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی علمی و فکری روایت آج بھی اسی شان کے ساتھ جاری ہے جس کی بنیاد حضور فریدِ ملّت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ نے رکھی تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر رمضان المبارک کے عشرۂ اخیرہ میں ’’حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ کریمانہ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ پانچویں اخلاقی و روحانی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کا ہر پہلو انسانیت کے لئے کامل رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.