سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ الاعظمیہ کمپلیکس فیز ون کا دورہ کیا، جہاں پہچنے پر نائب ناظم اعلیٰ پلاننگ اینڈ ایگزیکیوشن منہاج القرآن بریگیڈیئر (ر) عمر حیات نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا اور کمپلیکس کے مختلف تعمیراتی مراحل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
لاہور: مفتیِ اعظم منہاج القرآن انٹرنیشنل، جلیل القدر عالمِ دین، استاذ العلماء، مفسرِ قرآن اور شیخ الحدیث مفتی عبد القیوم خان ہزاروی رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب اور درجاتِ بلندی کے لیے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔
لاہور: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے مرکزی سیکریٹریٹ پر سرپرستِ تحریک منہاج القرآن خیبرپختونخوا صاحبزادہ پیر سعید حسین القادری، نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خیبرپختونخوا و گلگت بلتستان چوہدری محمد عرفان یوسف، نائب ناظمِ تنظیمات علّامہ عبدالحی علوی نے وفد کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 12ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء درخواست جلد نمٹانے کی باردگر استدعا کرتے ہیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوگی تو فیئر ٹرائل کا آئینی و قانونی تقاضا پورا ہوگا۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اسلامی سال کا آغاز ماہِ محرّم الحرام سے اور اختتام ماہِ ذی الحج پر ہونا اس حقیقت کی علامت ہے کہ انسانی زندگی کا سفر قربانی سے شروع ہوتا ہے اور قربانی ہی پر مکمل ہوتا ہے۔ محرّم الحرام حق، صبر، استقامت اور وفاداری کا درس دیتا ہے جبکہ ذی الحج ایثار، تسلیم و رضا اور قربانی کے عظیم جذبے کی یاد تازہ کرتا ہے۔
مفتیِ اعظم منہاج القرآن، استاذ العلماء، مفتی عبد القیوم خان ہزاروی صاحب وصال فرما گئے
ممتاز عالم دین، مفسر قرآن، مفتی اعظم منہاج القرآن انٹرنیشنل اور بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیرینہ رفیق مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی نماز جنازہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں رقت آمیز ماحول میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھائی، نماز جنازہ میں علماء، مشائخ، دینی و سماجی راہنمائوں، منہاج القرآن کے کارکنان، عہدیداران اور وابستگان سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاجینز فورم کے زیرِ اہتمام منعقدہ اپنی تصنیف "سورہ یوسف" کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں ایک "یوسف" ضرور ہوتا ہے مگر تعلیم و تربیت کے لیے "یعقوب" جیسی شفقت، حکمت و بصیرت درکار ہوتی ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے زیراہتمام مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقدہ سینٹرل موومنٹ ایگزیکٹو کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقی قائد اپنی ذات میں خادم ہوتا ہے۔ وہ اپنی خداداد صلاحیتیں، تجربات اور اوصاف دوسروں میں منتقل کرتا ہے۔
ڈپلومہ اِن قرآن اسٹڈیز، فیصل آباد، حافظ محمد سعید رضا بغدادی، علامہ محمد سرفراز قادری، ای پی ڈی، قرآن فہمی، علم التجوید، عربی گرائمر، ترجمۃ القرآن، فنِ خطابت، علماء کرام، خواتین وکلاء
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ تقریبِ تحسین و تقسیمِ انعامات میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے تنظیمی امور میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے زونز، اضلاع اور فورمز کو مبارکباد پیش کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ کے موضوع پر لیکچرز کی سیریز کے آخری لیکچر میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی، فکری نشست میں خصوصی شرکت کی اور انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کے حقیقی اوصاف سے متصف ہونے کے لئے قرآن اور سیرت مصطفیؐ سے اپنے تعلق کو مضبوط بنائیں۔
ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کی زیرِصدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سینٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (COSIS) کے زیرِاہتمام "Leadership & Management " کے عنوان سے منعقدہ سیشن میں خصوصی شرکت کی اور خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اور سیرتِ نبوی ﷺ لیڈرشپ اور مینجمنٹ کے بنیادی اور جامع ترین مصادر ہیں اور جدید مینجمنٹ سائنس کے بیشتر اصول قرآن و سنت میں پہلے سے موجود ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ٹاؤن شپ کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام طلباء کے لیے قائم کی جانے والی نئی کمپیوٹر لیب، فزکس لیب اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.